مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

صادر شدہ پیغامات » پاراچنار پاکستان میں بے گناہ مسافرین پر دہشت گردانہ حملہ کی مذمت میں آقائے سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر سے جاری شدہ بیان کا ترجمہ۔

۲۲-۱۱-۲۰۲۴


بسم الله الرحمن الرحیم
(إنا لله وإنا الیه راجعون)
پاراچنار پاکستان کے برادران وخواهران ایمانی (أعزهم الله تعالی)
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

ایک بار پھر سنگدل دہشت گردوں نے ایک ہولناک جرم کا ارتکاب کیا اور پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں پر مسلح حملہ کر کے بڑی تعداد میں بے گناہ مؤمنین کو شہید یا زخمی کر دیا۔
آپ عزیزوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سب کے لیے صبر اور شکیبائی اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی اور اس تلخ واقعے کے شہداء کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف اور اعلی شیعہ مرجعیت اس ہولناک جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے جو مسلمانوں کی وحدت کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان کی محترم حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مظلوم لوگوں کو ظلم و جبر اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے، اور یہ بات برداشت نہ کرے کہ بے گناہ مومنین وقتاً فوقتاً انتہا پسند اور سنگ دل گروہوں کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتے رہیں۔
ہم خداوند متعال سے پاکستان کی معزز  قوم کی عزت اور سربلندی کے دوام کی دعا کرتے ہیں۔

20 / جمادی الاول / 1446هـ = 22/11/2024
دفتر آقائے  سیستانی (مدّ ظلّه) ـ نجف اشرف

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français