صادر شدہ پیغامات » ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے بارے میں مرجع عالیقدر آقای سیستانی (مد ظله) کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کا ترجمہ
بسم الله الرحمن الرحيم
ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم
حال ہی میں آنے والا شدید زلزلہ جس نے ترکی اور شام کے وسیع علاقوں کو لرزادیا - جیسا کہ تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے - جس میں ہونے والے جانی نقصان ، زخمیوں کی بڑی تعداد ، بنیادی شہری ڈھانچے اور رہائشی عمارتوں کو پہنچنے والے بھاری مالی نقصان نے اسے ایک ایسے انسانی سانحہ میں بدل دیا ہے جس کی مثال حالیہ دنوں میں نہیں ملتی۔
نجف اشرف ميں مرجع عالی قدر ،ان تمام افراد سے جنہوں نے اس عظیم سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھودیا ہے اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے لواحقین کے لئے صبر اور مجروحین کے لئے شفائے عاجل طلب کرتے ہیں۔ امید ہے متعلقہ حکام اور اہل خیر حضرات کے عزم و حوصلہ سے متاثرین کی ضروریات جلد از جلد فراہم ہوں گی۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ سب کو بلا سے دور رکھے اور خیر و عافیت سے نوازے، بے شک وہی نگہبان اور بڑا رحم کرنے والا ہے۔
۱۵ رجب ۱۴۴۴ هـ.ق
دفتر آقای سیستانی (مد ظله) – نجف اشرف