صادر شدہ پیغامات » یونایٹڈ اسٹیٹس کی طرف سے قدس کو اسرائیل کی کیپیٹل قرار دینے کے رسمی اقدامات کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر کا بيان
۱۸ ربیع الاول ۱۴۳۹
بسم الله الرحمن الرحيم
یونایٹڈ اسٹیٹس کی طرف سے قدس کو اسرائیل کی کیپیٹل قرار دینے کے رسمی اقدامات کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر نجف اشرف كے ایک عہدے دار اور مسئول شخصیت نے مذمت کرتے ہوئے کہا:
اس اقدام نے کروڑوں عرب اور مسلمانوں کے دل کو مجروح کیا ہے لیکن ہرگز واقعیت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ قدس ایک ایسی سرزمین ہے جس پر اغیار قابض ہیں اور لازم ہے اسے اپنے اصلی مالک یعنی فلسطین کو پلٹایا جائے گر چہ اس کام میں وقت لگے، اور اس مقصد تک پہونچنے کے لیے ضروری ہے کہ امت اسلام مزید کوشش اور تلاش کرے اور متحد ہو کر کام کرے۔
واللہ ولی التوفیق