صادر شدہ پیغامات » مرجع عظیم الشان آقای سیستانی (مد ظلہ) اور کیتهولک عیساییوں کے رہبر پاپ فرانسس کی ملاقات کے بارے میں دفتر کا بیان
بسم الله الرحمن الرحیم
آیت الله سیستانی (مد ظلہ) نے آج صبح ( پاپ فرانسس) کیتهولک عیسائی کلیسہ کے پاپ اور واٹیکان کے رئیس سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دور حاضر میں بشریت کی مشکلات کے حل کے لیے خداوند متعال اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھنے اور اخلاقی اصول پر پابند رہنے کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا ۔
مزید حضرت آیت اللہ سیستانی نے مختلف ممالک کے مظلومین۔ اور ان پر کیے جانے والے مظالم اور سختیاں، فکری اور دینی تشدد، فطری آزادی کو ختم کرنا، معاشرے میں عدالت اور انصاف نہ ہونا، بطور خاص ہمارے علاقے (مشرق وسطی) میں اقتصادی محاصرہ، بے گھرو ساماں ہونا، خصوصا ملت فلسطین اور ان کی لی گئی زمینیں جس کی وجہ سے یہ ملت رنج و تکلیف میں ہے۔ کے حوالے سے گفتگو کی۔
معظم لہ نے ضمنا اس پر بھی تاکید کی کہ ادیان کے بزرگ اور روحانی رہبر مظلوموں کی حمایت اور ان کے رنج اور تکلیف کو کم کرنے میں اثر رکھتے ہیں، اور یہ امید ظاہر کی کہ وہ مربوط افراد بالخصوص بڑی طاقتوں کو حکمت اور عقل کی پیروی کو ترجیح دینے، جنگ وجدال کی زبان سے دوری کرنے، اور اور ذاتی مفاد کے لیے دوسری ملتوں کی آزادی اور حق ضایع نہ کرنے پر ترغیب دلایں۔
اور اسی طرح قوموں میں آپسی اتحاد، صلح امن کے ساتھ زندگی گزارنے، معاشرے میں لوگوں کے حقوق کی رعایت اور ایک دوسرے کے مختلف نظریات کا احترام کرنے کی اہمیت پر تاکید کی۔
معظم لہ عراق کی اہمیت، اس کی تاریخی عظمت اور وہاں کے لوگوں میں ۔مختلف نظریات کے باوجود۔ پائی جانے والی نیک خصلتوں کے حوالے سے اظہار امید کی کہ جلد ہی ان کی مشکلات اور پریشانیاں حل ہوں۔
اور آپ نے بتایا کہ ان کا اہتمام ہے کہ عراق میں رہنے والے عیسائی افراد صلح اور امنیت کے ساتھ دوسرے عراقیوں کی طرح زندگی گزاریں اور انھے ان کا قانونی حق ملے، اور مرجعیت دینی کا گذشتہ سالوں میں ان پر کیے جانے والے مظالم۔ بالخصوص جب ٹیررسٹ افراد نے عراق کے چند صوبوں کے وسیع علاقے کو اپنے قبضے میں کر لیا تھا اور شرم آور اعمال اور ظلم کے مرتکب ہوۓ تھے۔ کے مقابل میں کیا نقش تھا۔
آخر میں معظم لہ نے پاپ اور کتھولک عیسائیت کی پیروی کرنے والوں اور تمام بشریت کی خوشبختی کے لیے دعا کی اور ان کا اس سفر کے لیے جو انھوں نے ملاقات کے لیے کیا اور زحمت فرمائی شکریہ ادا کیا۔
21 رجب 1442 ہجری
دفتر آقای سیستانی (مد ظله) – نجف اشرف