مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

صادر شدہ پیغامات » پشاور، پاکستان میں مسجد (کوچہ رسالدار) کے تباہ کن دھماکے پر معظم لہ کے دفترسے جاری ہونے والے بیان کا ترجمہ

۳۰ رجب ۱۴۴۳

 

 

بسم الله الرحمن الرحیم

(إنا لله وإنا الیه راجعون)

پشاور، کے دینی بھائیوں اور بہنوں! (اعزهم الله تعالی)

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

 مسجد (کوچہ رسالدار) میں آج نماز جمعہ کے دوران پیش آنے والا دردناک سانحہ، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازی شہید اور زخمی ہوئے، انتہائی رنج و الم کا باعث بنا۔ آپ عزیزوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، سب کے لئے صبر اور اس المناک واقعے کے تمام متاثرین کے لئے شفائے عاجل اور اس تلخ حادثہ کے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور اعلیٰ ترین شیعہ مرجعیت مسلمانوں کے اتحاد کو نشانہ بنانے والے اس بھیانک جرم کی بھرپورمذمت کرتی ہے اور پاکستان کی قابل احترام حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نہتے اور مظلوم عوام کو دہشت گرد گروہوں کے ظلم اور جرائم سے بچانے کے لیے ضروری تدابیر اختیار کرے۔ اور مذہبی اجتماعات کو انتہا پسند اور دہشتگردوں کے پرتشدد اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ نہ بننے دے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کی معزز قوم کی عزت اور سربلندی کو ہمیشہ قائم رکھے۔

۳۰ /رجب/ ۱۴۴۳ هـ

دفتر آقائے سیستانی (مدظلہ العالی) ـ نجف اشرف

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français