سماجی خدمات » امام محمد تقی (علیہ السلام) آئی ہاسپیٹل
حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی خدمات میں سے ایک، آنکھوں کا اسپتال یہ ہے جو آپ کے رہایشی کامپلیکس کے ساتھ ۲۵۰۰ میٹر مربع زمین پر بنایا گیا ہے۔ اس اسپتال کی چار منزلہ بلڈنگ میں آنکھوں کے علاج کے لیے تمام امکانات مھیا کیے گیے ہیں۔ عن قریب اس اسپتال کا قم مقدس میں افتتاح ہونے والا ہے۔
اس اسپتال کی تاسیس کا مقصد سماج کے غریب و نادار طبقہ کی طرف توجہ دینا اور انہیں خدمات پہچانا ہے۔ اس میں کچھ حصوں میں مفت علاج ہے اور کچھ میں دوسرے خیراتی اسپتالوں کے مطابق فیس ہوگی۔
اس کا پتہ یہ ہے:
امام خمینی روڈ، کارگر روڈ،
آیت اللہ سیستانی رہایشی کامپلیکس کے پاس،
قم مقدس،
جمہوری اسلامی ایران،