سماجی خدمات » امام علی نقی علیہ السلام رہایشی کامپلیکس
شہر قم کے ایک مذھبی و ثقافتی شہر ہونے کی وجہ سے، یہاں اندرونی و بیرونی مھاجرین کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی لیے اس شہر کی ایک بڑی مشکل رہایش کا مسئلہ ہے جو ہر طبقہ کے لوگوں کا مسئلہ ہے۔
لہذا اس مشکل کے حل کے لیے، خاص کر غریب لوگوں کے لیے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے، حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی دام ظلہ کی نگرانی میں یہ رہایشی کامپلیکس چودہ ہزار آٹھ سو مربع میٹر رقبہ میں سراجہ روڈ پر ۱۴۲۲ ھجری قمری میں تعمیر کیا گیا ہے۔
۱۴۲۳ ھجری قمری میں حضرت پیغببر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے موقع پر اس کامپلیکس کا، جس میں ۸۵ میٹر کے ۱۸۰ فلیٹس ہیں، افتتاح کیا گیا اور یہ فلیٹس ملکیت کی شرط کے ساتھ کرایے پر دیئے گئے ہیں۔
پتہ یہ ہے:
ابتدائے سراجہ روڈ، اسایشگاہ اسکوائر،
پلیس اسکوائر، قم مقدس، جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون: 00982537221199