سماجی خدمات » امام علی رضا (علیہ السلام) رہایشی کامپلیکس، مشھد
مناسب رہایش ہمیشہ لوگوں کے لیے خاص کر اھل علم حضرات کے لیے ایک بنیادی مسئلہ رہی ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی مد ظلہ کے دفتر نے امام رضا علیہ السلام رہایشی کامپلیکس کی تاسیس کی ہے۔ جو مشھد۔ قوچان روڈ پر سات ہزار تین سو میٹر مربع زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جس میں ۴۰، ۴۵، ۷۵، اور ۹۰ میٹر کے دو سو فلیٹس بنانے کے منصوبہ ہر عمل ہو رہا ہے جس کے ایک حصہ میں حوزہ علمیہ سے آنے والے امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مہمانوں کے لیے ایک مہمان خانہ بنانے کا پلان ہے۔ اس کامپلیکس میں بالترتیب مسجد، پروگرام ہال، کتاب خانہ اور بازار وغیرہ کا بھی پلان ہے جو ۳ سے ۵ مرحلہ میں بنائے جائیں گے۔
اس کا پتہ یہ ہے:
قدیم قوچان روڈ، مشھد مقدس،
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون: 00982536650573