سماجی خدمات » مہدیہ رہایشی کامپلیکس
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حوزہ علمیہ قم میں طلباء کے لیے کسی رہایش کا بندوبست ہو جانا، سبب بن سکتا ہے کہ وہ خاطر جمعی سے اپنے درس و مباحثہ پر توجہ دیں اور بے فکری سے اپنی پڑھائی کر سکیں۔
یہی وجہ ہے کہ حوزہ علمیہ قم کے مدیر نے، جو طلاب کے لیے خدمت انجام دیتے ہیں، اپنی کوششوں میں اضافہ کرتے ہوئے رہایشی منصوبہ کو شروع کرکے کئی کامپلیکس بنوائے ہیں۔ جس میں سے سب سے اہم پروجیکٹ مھدیہ رہایشی کامپلیکس ہے جو چند مراجع تقلید کے تعاون سے بنا ہے جس میں ایک آیت اللہ سیستانی دام ظلہ ہیں جنہوں نے دو سو فلیٹس کی ذمہ داری تمام آسایش و سہولتوں کے ساتھ قبول کی ہے تا کہ اس کے ذریعہ سے طلباء کی رہایش کا مسئلہ حل ہو سکے۔
اس کا پتہ یہ ہے:
قصبہ مھدیہ، قدیم اصفہان روڈ،
قم مقدس، جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔ 00982532952968