مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹخبریںhttp://www.sistani.org/صادر شدہ پیغامات » پاراچنار پاکستان میں بے گناہ مسافرین پر دہشت گردانہ حملہ کی مذمت میں آقائے سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر سے جاری شدہ بیان کا ترجمہ۔

بسم الله الرحمن الرحیم
(إنا لله وإنا الیه راجعون)
پاراچنار پاکستان کے برادران وخواهران ایمانی (أعزهم الله تعالی)
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

ایک بار پھر سنگدل دہشت گردوں نے ایک ہولناک جرم کا ارتکاب کیا اور پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں پر مسلح حملہ کر کے بڑی تعداد میں بے گناہ مؤمنین کو شہید یا زخمی کر دیا۔
آپ عزیزوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سب کے لیے صبر اور شکیبائی اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی اور اس تلخ واقعے کے شہداء کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف اور اعلی شیعہ مرجعیت اس ہولناک جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے جو مسلمانوں کی وحدت کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان کی محترم حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مظلوم لوگوں کو ظلم و جبر اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے، اور یہ بات برداشت نہ کرے کہ بے گناہ مومنین وقتاً فوقتاً انتہا پسند اور سنگ دل گروہوں کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتے رہیں۔
ہم خداوند متعال سے پاکستان کی معزز  قوم کی عزت اور سربلندی کے دوام کی دعا کرتے ہیں۔

20 / جمادی الاول / 1446هـ = 22/11/2024
دفتر آقائے  سیستانی (مدّ ظلّه) ـ نجف اشرف
http://www.sistani.org/urdu/statement/26924/صادر شدہ پیغامات » حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن نصر الله کی شہادت کے موقع پر دفتر آقای سیستانی (مد ظله) سے جاری شدہ بیان کا ترجمہ

بسم الله الرحمن الرحيم

(مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا).

(مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے)

ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ جناب حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ اور لبنانی مزاحمتی تحریک میں ان کے کچھ رفقائے کار برادران اور درجنوں بے گناہ شہریوں کی شہادت کی خبر ملی جو ضاحیہ بیروت پر دشمن اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملہ میں شہید ہوئے۔ شہید بزرگوار مثالی راہنما تھے جس کی مثال حالیہ دہائیوں میں ملنا مشکل ہے ،انہوں نے لبنان کی سرزمین کو اسرائیلی قبضہ سے کامیابی کے ساتھ آزاد کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے عراقیوں کی ہرممکن مدد کی تاکہ وہ داعش کے دہشت گردوں سے عراق کو آزاد کرسکیں،اسی طرح انہوں نے مظلوم فلسطینی قوم کی نصرت و حمایت میں بھی عظیم موقف اختیار کیا،یہاں تک کہ اس راہ میں اپنی قیمتی جان بھی قربان کردی۔

ہم اس عظیم نقصان اور سانحہ پر لبنانی عوام اور دیگر مظلوم اقوام کو اپنے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت و رضوان میں داخل فرمائے اور انہیں اپنے اولیاء ، حضرت محمد و ان کے اہل بیت طاہرین کے ساتھ اعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ اور ان کے فقدان میں غمزدہ تمام لوگوں کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون

(24 / ربيع الاول/ 1446هـ ) مطابق (28/9/2024)

دفتر آقائے سید سیستانی مدظلہ- نجف اشرف
http://www.sistani.org/urdu/statement/26915/سوال و جواب » اجنبی عورت کو دیکھنے کی کیا حدود ہیں؟
اجنبی عورت کو دیکھنے کی کیا حدود ہیں؟
مرد کے لئے کسی نامحرم عورت کے چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ اسکے جسم یا بالوں کو دیکھنا جائز نہیں ہے ، چاہے یہ دیکھنا لذت جنسی اور خوف ففتنہ رکھتا ہو، یا اس کے بغیر ہو۔ جبکہ قصد شھوت و لذت جنسی کے ساتھ تو چہرا اور ہاتھ دیکھنا بھی حرام ہے اور ایسے ارادے کے بغیر دیکھنے کا جواز بعید نہیں مگر احتیاط یہ ہے کہ نہ دیکھا جائے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26885/سوال و جواب » میں میڈیکل کا طالب علم ہوں اور پریکٹس کے دوران ہم...
میں میڈیکل کا طالب علم ہوں اور پریکٹس کے دوران ہم پر لازم ہوتا ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کو چیک کریں مثلا درجہ حرارت معلوم کریں یہ نبض چیک کرنا یا اسہی طرح جسم کے مختلف حصوں کو ہاتھ لگا کر چیک کرنا ۔اور اس کام میں دستانے پہننے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور بعض اوقات جب ہم نے اس سے انکار کیا تو ہمیں کلاس سے نکال دیا گیا ،اب مشکل یہ ہے کے کلاس کا یہ حصہ ہمارے امتحان کے لئے ضروری ہے اور اس پر نمبر بھی شمار کیئے جاتے ہیں ،ہماری شرعی ذمہ داری کیا ہے؟
ایسا کرنا جائز نہیں۔سوائے یہ کہ کسی مسلم کی جان بچانا یا اسے ضرر خطیر سے بچانا اس کام پر موقوف ہو اگرچہ مستقبل میں ہی ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26884/سوال و جواب » طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرتے وقت پیشہ ورانہ مھارات...
طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرتے وقت پیشہ ورانہ مھارات حاصل کرنے کے لئے کسی انسان کی شرمگاہ کی طرف نظر کرنا کیا حکم رکھتا ہے جبکہ ایسا کرنا تعلیمی مراحل کا الزامی حصہ ہو؟
ایسا کرنا جائز نہیں ہے چاھے یہ تعلیمی مراحل کا حصہ ہی کیوں نہ ہو مگر یہ کہ کسی مسلمان کی جان بچانا اگرچہ مستقبل میں ہو یا کسی مریض سے ضرر بلیغ کو دور کرنا، اس نظر حرام پر موقوف ہو۔ http://www.sistani.org/urdu/qa/26883/سوال و جواب » جس خاتون سے نکاح کا ارادہ ہو اس کو دیکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟
جس خاتون سے نکاح کا ارادہ ہو اس کو دیکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟
جو شخص کسی خاتون سے شادی کرنا چاھتا ہو وہ اسکے حسن و خوبصورتی کو جاننے کے لئے اسکا چہرہ،اسکے بال،گردن،ہاتھ ، کلائیاں اور پنڈلیاں وغیرہ دیکھ سکتا ہے اور ضروری نہیں کہ یہ دیکھنا خاتون کی اجازت سے ہو البتہ یہ شرط ہے کہ لذت و شھوت کے قصد سے نہ دیکھے اگرچہ یہ معلوم ہو کہ اسے دیکھنے سے بے اختیار شھوت و لذت کا احساس ہوگا۔ البتہ اس طرح دیکھنے سے حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو ۔جبکہ یہ جواز اس صورت میں ہے کہ جب واقعا اور بالفعل اس سے شادی میں کوئی مانع یا رکاوٹ نہ ہو ۔مثلا وہ عدت میں ہو یا زوجہ کی بہن ہو ۔ ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ پہلے سے اسکے حال کو نہ جانتا ہو اور اس خاتون کا انتخاب کرلینے کا احتمال رکھتا ہو ۔ورنہ اگر وہ پہلے سے اس عورت کی خصوصیات کو جانتا ہو یا اصلا اسے اختیار کرنے کا ارادہ ہی نہ رکھتا ہو یا بالخصوص اس سے شادی کا ارادہ نہ ہو بلکہ بلا تعیین صرف رشتے دیکھ رہا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس طرح سے نہ دیکھے۔ اور حسب شرائط اگر ایک بار دیکھنے سے اطلاع نہ ہو سکے تو دوبارہ دیکھ سکتا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26882/سوال و جواب » جوان و خوبصورت عورتوں کو دیکھنے میں کسی حد تک لذت...
جوان و خوبصورت عورتوں کو دیکھنے میں کسی حد تک لذت محسوس ہوتی ہی ہے ،آیا اسکی حرمت میں لذت اور لطف اندوزی کی حد کیا ہے؟
(اگر حد بندی کی جائے) تو اسکا اقل مرتبہ یہ ہے کہ اس نظر سے جنسی احساس ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26881/سوال و جواب » نامحرم عورتوں کو دیکھنے کے مسئلے میں جو عبارات وارد...
نامحرم عورتوں کو دیکھنے کے مسئلے میں جو عبارات وارد ہوئی ہیں وہ بہت سے لوگوں کے لئے واضح نہیں ہیں جیسا کہ قصد ریبہ اور تلذذ و شھوت وغیرہ، آیا ان کلمات سے مراد کیا ہے اور کیا یہ سب ایک ہی معنی میں ہیں یا انکے مراحل میں فرق ہے؟
تلذذ و شھوت سے مراد شھوت انگیزی و لذت جنسی ہے، نہ ہرطرح کا لطف ۔جیسا کہ کسی اچھے منظر کو دیکھنے سے آنکھوں کو لطف ہوتا ہو تو وہ نہیں، جبکہ ریب سے مراد فتنہ انگیز ی یا کسی بھی قسم کے حرام (زنا،استمناء یا نظر حرام وغیرہ)میں پڑنے کا خوف ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26880/سوال و جواب » یہ قول کے (پہلی نظر حلال اور دوسری حرام) اس سے مراد...
یہ قول کے (پہلی نظر حلال اور دوسری حرام) اس سے مراد کیا ہے؟ کیا کسی عورت کو دیکھتے وقت پہلی ہی نظر کو طول دیا جا سکتا ہے کہ اسے بغور دیکھا جائے اس بہانے سے کے یہ پہلی نظر ہے؟
ظاھرا اس قول سے مراد دو نظروں میں فرق کرنا ہے کہ پہلی نظر اتفاقا ہوتی ہے کہ جس میں برائت ہوتی ہے اور قصد لذت و شھوت نہیں ہوتا جبکہ دوسری نظر عمدا و قصدا ہوتی ہے اور عام طور سے لذت گیری کےلئےہوتی ہے اور اسہی لئے مضر ہوتی ہے۔اور جیسا کہ روایت میں مولانا امام الصادق (علیہ السلام) سے نقل ہوا کہ آپ نے فرمایا (نظر بعد نظر قلب میں شھوت کو گاڑھ دیتی ہے جو اس کی فتنہ انگیزی کے لیئے کافی ہے)۔ اور بہرحال یہ واضح ہے کہ یہاں نامحرم کو دیکھنے کے جواز کو کسی عدد معین میں بیان کرنا مراد نہیں کہ پہلی نظر ہر حال میں جائز ہو اگرچہ (ابتداءا یا مسلسل دیکھنے سے فاسد ہو جائے)یا اسکے برعکس ہو، تو یہ معیار نہیں ۔ کیونکہ ممکن ہے ناظر کا نفس فورا ایک لحظہ میں دیکھی جانے والی خاتون سے صرف نظر نہ کرسکے ،جیساکہ ممکن ہے دوسری نظر بھی ایک لمحے کے لئے بغیر قصد لذت کے ہو تو فقط اس قول کی بناء پر حرام نہیں ہوجائے گی بلکہ حرمت کا معیار عمدا اور لذت سے دیکھنا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26879/سوال و جواب » مٹی کے دھیلےیا چکنی مٹی کو کھانے کا کیا حکم ہے؟
مٹی کے دھیلےیا چکنی مٹی کو کھانے کا کیا حکم ہے؟
مٹی کا ڈھیلا یا چکنی مٹی کا کھانا بھی حرام ہے سوائے یہ کہ تربت الحسین (علیہ سلام) کہ جسے صرف شفاء کی نیت سے ایک درمیانے چنے کی مقدار میں کھانا جائز ہے۔اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اس حکم میں صرف قبر مبارک سے حاصل کی گئی مٹی پر اقتصار کیا جائے یا اس کے قریب کی مٹی کہ جو عرفا اس ہی کے ساتھ شمار ہو جبکہ قبر مبارک سے دور کی مٹی کو نہ کھایا جائے بلکہ قلیل مقدار کو پانی میں حل کرلیا جائے پھر اس پانی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26878/سوال و جواب » ایک شخص جو ہر روز تربت امام حسین (علیہ سلام) کو کھانے...
ایک شخص جو ہر روز تربت امام حسین (علیہ سلام) کو کھانے کا عادی ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
وہ یہ کر سکتا ہے کہ اس کی بہت کم مقدار کو پانی میں حل کر لے اور پھر اس پانی کو پئی لے، البتہ اسے بتدریج اپنی اس عادت کو ترک کرنا چاہئے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26877/سوال و جواب » اگر ہمیں کسی تربت یا مٹی کے بارے یہ شک ہو کے وہ قبر...
اگر ہمیں کسی تربت یا مٹی کے بارے یہ شک ہو کے وہ قبر امام حسین (علیہ سلام) کی ہے یا نہیں تو کیا اسے کھایا جاسکتا ہے؟
احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر علم یا اطمئنان نہ ہو اور نہ ہی کوئی معتبر گواہی ہو تو اس صورت میں اسے نہ کھایا جائے یا پھر بہت ہی قلیل مقدار میں اسے پانی میں حل کر لیا جائے اور اس کے پانی میں گھل کر ختم ہو جانے کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26876/سوال و جواب » آیا پتھر و معدنیات وغیرہ بھی مٹی کھانے کی حرمت میں شامل ہیں؟
آیا پتھر و معدنیات وغیرہ بھی مٹی کھانے کی حرمت میں شامل ہیں؟
پتھر اور مختلف انواع کی معدنیات اور درختوں کا کھانا ،مٹی کھانے کی حرمت سے ملحق نہیں ہیں۔ بلکہ ان چیزوں کا کھانا حلال ہے بشرط یکہ کوئی بڑا ضرر یا نقصان نہ ہوتا ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26875/سوال و جواب » تربت قبر امام الحسین (علیہ سلام) تناول کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
تربت قبر امام الحسین (علیہ سلام) تناول کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
اس تربت مقدسہ کو حصول شفاء کے لئے تناول کرنے کے لئے چاٹا بھی جا سکتا ہے اور نگل کر بھی کھایا جا سکتا ہے جیسا کے پانی میں ملا کر تبرک و شفاءیابی کے لیئے پیا بھی جاسکتا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26874/