مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » احترام نعمت

۱ سوال: بعض اوقات برتن دھوتے ہوئے چاول وغیرہ کے کچھ دانے گندے پانی کی نالی میں گر جاتے ہیں تو کیا اسکا گناھ ہے اور کیا اس سے اجتناب کرنا واجب ہے ؟ جبکہ اس سے بچنا مشکل ہوتا ہے۔
جواب: اگر اتنی مقدار سے استفادہ کرنا ممکن ہوجیسے کسی جانور کو کھلایا جا سکے، تو اسکو نالی میں پھینکنا جائز نہیں ہاں اگر گندے ہوگئے ہوں یا مقدار بہت ہی کم ہو تو اسے کچرے میں ڈالا جا سکتا ہے جبکہ اس سے عرفا نعمت کی توھین لازم نہ آتی ہو۔
sistani.org/26579
۲ سوال: باقی ماندہ روٹی یا چاول وغیرہ کو کچرے میں پھینکنے کا کیا حکم ہے؟جبکہ کچرے میں نجس چیزیں بھی ہوتی ہیں۔
جواب: جب تک کھانے کی باقی ماندہ مقدار سے استفادہ کرنا ممکن ہو چاہے کسی جانور کو کھلانے کیلئے، تو اسے پہنکنا جائز نہیں، بصورت دیگر اسے کچرے میں ڈالا جاسکتا ہے شرط یہ ہے کہ اس سے عرفا نعمت خداوندی کی توھین لازم نہ آتی ہو۔
sistani.org/26580
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français