مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » شکی انسان

۱ سوال: جو شخص ‎زیادہ شک کرتا اسے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: شکی انسان کو یہ نصیحت ہے کہ خود کی اصلاح کرے اور اس بیماری سے نجات پانے کے دو راستے ہیں:
۱۔اس بات پر توجہ کرے کہ یہ حالت اسلام اور عقل کے نزدیک ناپسندیدہ ہے کیونکہ انسان میانہ روی کی حالت سے خارج ہو جاتا ہے اور بغیر کسی نتیجے کے اپنی انسانی صلاحیتوں کو ضایع کرتا ہے، اور یہ کام ہرگز پرہیزگاری نہیں ہے، اسلام میں اس کی سخت مذمت ہے اوریہ شیطان کی پیروی ہے، پس اگر انسان اس بات کو سمجھ رہا ہو تو اس بری بیماری سے نجات پانے کا دوسرا مرحلہ یہ ہوگا۔
۲۔ اپنے نفس پر قابو پانے کی پوری کوشش کرے ، اس کے بہکاوے میں نہ آۓ اور اس کو اپنے پر مسلط نہ ہونے دے اور یہ یقین رکھے کہ خدا وند اسے شک پر توجہ نہ کرنے کے لیے سرزنش نہیں کرے گا، مثلا اگر شک کرے کہ بدن کے کسی حصے پر پانی پہونچا یا نہیں اور اپنے شک کی پرواہ نہ کرے اور یہ سوچے کہ طہارت حاصل ہو گئی ہے، اور جتنا بھی ان شکوک سے بے توجہی کرے خیال اور وسوسہ کمزور ہوتا جا‎‎‎ۓ گا یہاں تک کی شیطان اس سے مایوس ہو جاۓ گا، طہارت اور نجاست کے مسالہ میں ایک میانہ روی اس کے اندر پیدا ہو جاۓ گی، یقین رکھے کہ اگر اس مخالفت کے سلسلے کو جاری رکھے تو یقینا شیطان پر کامیابی حاصل ہوگی اور اللہ کی مدد اس کے شامل حال ہوگی، شیطان کا فریب کمزور ہو جاۓ گا ، خدا وند قرآن میں فرماتا ہے( بیشک شیطان کا مکرو فریب کمزور ہے)
sistani.org/26504
۲ سوال: مجھے غسل کرنے میں بہت شک ہوتا ہے اور ہر‏دفعہ غسل کرنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے یہاں تک کہ نماز قضاء ہو جاتی ہے مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: یہ کام جایز نہیں ہے معمول سے زیادہ وقت صرف نہ کریں دوسروں کی طرح غسل کریں وقت کے لحاظ سے بھی اور پانی خرچ کرنے کے لحاظ سے بھی، اسراف کرنا حرام ہے، اور شیطان سے پرہیز کریں کہ نماز کو قضاء کرنے والے کا عذاب سخت ہے۔
sistani.org/26507
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français