سوال و جواب » نماز احتیاط
تلاش کریں:
۱
سوال: نماز احتیاط کیسے پڑھیں؟
جواب: جس شخص پر نماز احتیاط واجب ہے سلام دینے کے بعد فوراً نماز احتیاط کی نیت کرے اور تکبیر کے بعد سورہ حمد پڑھے اور رکوع میں جاۓ اور دو سجدہ بجا لاۓ، پس اگر ایک رکعت نماز احتیاط اس پر واجب ہو تو سجدے کے تشہد پڑھ کے سلام دے، اور اگر دو رکعت نماز احتیاط واجب ہو تو ایک رکعت اور بجا لاۓ اور تشہد کے بعد سلام دے۔
sistani.org/26472
۲
سوال: نماز احتیاط اور نماز کے درمیان ایسا کوئی کام کر سکتے ہیں جو نماز کو باطل کرتا ہے؟
جواب: انجام نہیں دے سکتے وگرنہ نماز دوبارہ پڑھنا ہوگا۔
sistani.org/26473
۳
سوال: نماز احتیاط میں سورہ بھی لازم ہے؟
جواب: صرف حمد پڑھی جاۓ گی۔
sistani.org/26474