مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » نماز احتیاط

۱ سوال: نماز احتیاط کیسے پڑھیں؟
جواب: جس شخص پر نماز احتیاط واجب ہے سلام دینے کے بعد فوراً نماز احتیاط کی نیت کرے اور تکبیر کے بعد سورہ حمد پڑھے اور رکوع میں جاۓ اور دو سجدہ بجا لاۓ، پس اگر ایک رکعت نماز احتیاط اس پر واجب ہو تو سجدے کے تشہد پڑھ کے سلام دے، اور اگر دو رکعت نماز احتیاط واجب ہو تو ایک رکعت اور بجا لا‎ۓ اور تشہد کے بعد سلام دے۔
sistani.org/26472
۲ سوال: نماز احتیاط اور نماز کے درمیان ایسا کو‎ئی کام کر سکتے ہیں جو نماز کو باطل کرتا ہے؟
جواب: انجام نہیں دے سکتے وگرنہ نما‎‌ز دوبارہ پڑھنا ہوگا۔
sistani.org/26473
۳ سوال: نماز احتیاط میں سورہ بھی لازم ہے؟
جواب: صرف حمد پڑھی جاۓ گی۔
sistani.org/26474
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français