مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » خمس

۱ سوال: خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ کپڑے اور زیورات زیادہ سے زیادہ جمع کر رکھتی ہیں ،کیا ان چیزوں پر خمس دینا واجب ہے؟
جواب: جب تک ان کی شان سے زیادہ جمع کرنا صدق نہ آئے خمس واجب نہیں ہے اور جب زیادہ صدق آئے اور وہ اشیاء سال بھر تک باقی رہیں تو زائد مقدار پر خمس واجب ہے
sistani.org/26603
۲ سوال: ہمارا بینک سال کے آخر میں میرے اور میرے گھر والوں کے سفر کیلیئے ٹکٹ کہ پیسے دیتا ہے اور اسکے علاوہ بھی کچھ مبلغ بونص کے عنوان سے دیا جاتا ہے،جو کہ ایک یا دو ماہ کی تنخواہ ہوتی ہے تو کیا اس پر خمس واجب ہے ؟
جواب: یہ مال جب آپکے قبضے میں آجائے اور خمس کی سالانہ تاریخ تک باقی رہے تو اس پر خمس دینا واجب ہے۔
sistani.org/26604
۳ سوال: کیا خمس کی تاریخ آجانے پرفورا ادائیگی کرنا واجب ہے یا تاخیر کی جاسکتی ہے؟
جواب: خمس کی معینہ تاریخ پر خمس کی ادائیگی واجب ہے اوار اس میں تاخیر کرنا جائز نہیں۔اور مال خمس کا علیحدہ کرکہ رکھ دینا کافی نہیں بلکہ ادائیگی اسہی وقت حساب ہوگی جب اسکے مستحق یا حاکم شرعی یا اسکے وکیل تک پہنچا دیا جائے۔
sistani.org/26594
۴ سوال: خمس نہ دینے والے دوست کو اپنا پاٹنر بنانا کیسا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17775
۵ سوال: اگر کسی کا سسر خمس نہیں دیتا تو اس کے اس مال کا جو وہ اپنے بیٹی کے لیے خرچ کرتا ہے، کیا حکم ہے؟
جواب: حلال ہے۔
sistani.org/17776
۶ سوال: میری بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے اس کے کوئی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے مجھے میراث ملی ہے کیا اس میں خمس ہے؟
جواب: خمس واجب نہیں ہے۔
sistani.org/17777
۷ سوال: حکومت کی طرف سے کچھ پیسا میت کی زندگی کے بیمہ کی وجہ سے ملا ہے کیا اس میں بھی خمس ہے؟
جواب: اگر واقعی بیمہ ہو اور ایک سال تک ‎ضروت میں استعمال نہ ہو تو اس پر خمس ہے۔
sistani.org/17778
۸ سوال: کرایہ دار مکان مالک کو ڈپوزٹ کے طور پر، جو پیسا دیتا ہے کیا اس پر خمس واجب ہے؟ اور کیا مکان مالک کو کرایہ دار سے ملنے والے ڈپوزٹ کی رقم کا خمس دینا واجب ہے؟
جواب: کرایہ دار پر جب پیسا واپس لے خمس واجب ہے، دوسرے پر واجب نہیں ہے۔
sistani.org/17177
۹ سوال: میرے پاس دو گھر ہیں ایک میں رہتا ہوں اور دوسرا کرائے پے دیا ہے، ایک میرے نام ہے دوسری میری بیوی کے نام، کیا کرائے والے گھر پر خمس واجب ہے؟
جواب: ہاں واجب ہے۔
sistani.org/17779
۱۰ سوال: ایک مالی مشکل کی وجہ سے قرض کے لیے درخواست دی اور کچھ مدت کے بعد مجھے قرض مل گیا انہیں ایام میں خمس نکالنے کی تاریخ آگئی کیا اس کا بھی خمس دوں؟
جواب: اس پر خمس نہیں ہے۔
sistani.org/17781
۱۱ سوال: گھر، کھیت، پلاٹ، گیریج اور اصطبل پر خمس کا کیا حکم ہے؟
جواب: ہر وہ آمدنی جو سالانہ خرچ سے بچ جائے اور ‎ضرورت میں استعمال نہ ہو اس پر خمس واجب ہے۔
sistani.org/17783
۱۲ سوال: بچے کی پیدایش پر سسرال والے جو بچے کو سامان جیسے کھلونے وغیرہ دیتے ہیں کیا اس پر خمس ہے؟ اور اگر آیندہ وہ ان اشیاء کو فراہم نہ کر سکتا ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر ایک سال گذرنے سے پہلے استعمال ہو تو اس پر خمس نہیں ہے۔
sistani.org/17784
۱۳ سوال: اگر معلوم ہو کہ فلاں شخص خمس و زکات نہیں دیتا ہے تو اس کا سامان استعمال کرنا کیسا ہے۔
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/17786
۱۴ سوال: زید دس ملیون میں ایک گھر خریدنے اور تین سال استعمال کرنے کے بعد اسے اس سے بہت زیادہ قیمت میں بیچنے کے بعد اب وہ ایک دوسرا گھر خریدنا چاہتا ہےاب اگر اس کے خمس کا دن آ جائے جب کہ وہ ابھی جگہ ڈھونڈھ نہیں سکا ہے تو اصل مال اور اس کے فائدے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: صرف جتنا فائدہ ہوا اس کا خمس ادا کرے گا۔
sistani.org/17787
۱۵ سوال: ایسا سونار جس کے پاس کافی تعداد میں سونے کے سکے ہوں، زکات کے بارے میں اس کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اس پر زکات نہیں ہے مگر اس کا خمس واجب ہے۔
sistani.org/17788
۱۶ سوال: پندرہ سال پہلے میرے والد نے ایک گھر خریدا تھا جس کا خمس بارہ لاکھ تومان بنا تھا اب اگر وہ خمس دینا چاہیں تو کس طرح دیں گے موجودہ قیمت پر جو بڑھ چکی ہے یا اسی قیمت پر؟ وہ نمازیں جو اس گھر پڑھیں ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اس پیسے پے خمس واجب ہو گیا تھا تو جتنا واجب ہوا تھا اتنا ہی دینا کافی ہے، اور نمازیں صحیح ہیں۔
sistani.org/17790
۱۷ سوال: خمس کا دن کس طرح بدلا جا سکتا ہے؟
جواب: خمس کی تاریخ سے پہلے خمس دے دیں اور پھر ہر سال اسی تاریخ پے خمس دیں۔
sistani.org/17791
۱۸ سوال: ایسے لباس میں پڑھی گئی نماز، جس کا خمس دیا گیا ہو اور ہمیں معلوم نہ ہو کہ اس کا خمس دیا گیا ہے، کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس صورت میں نماز صحیح ہے۔
sistani.org/17792
۱۹ سوال: کیا استعمال میں آنے والی اشیاء اور مال جو قسط پر ملا ہو اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: جس مقدار میں قسط ادا کر دیا ہے اور اصل پیسہ یا سامان موجود ہو اور ضرورت میں استعمال بھی نہ ہوا ہو تو اس مقدار کا خمس واجب ہے۔
sistani.org/17793
۲۰ سوال: کیا اسٹوڈینٹ کو یونیورسٹی یا کسی ادارے کی طرف سے ملنے والے شادی کے تحفے پر خمس واجب ہے جب کہ وہ شروع میں ایڈمیشن کے وقت فیس دیتا ہے؟
جواب: اگر وہ ایک سال استعمال نہ ہو تو اس پر خمس واجب ہے۔
sistani.org/17794
۲۱ سوال: کیا مراجع تقلید کے شہریہ پر خمس واجب ہے؟
جواب: شہریہ طلاب کو ان کی ملکیت کے طور پر ملتا ہے، لہذا اگر ایک سال تک بچ جائے تو اس پر خمس واجب ہے۔
sistani.org/17796
۲۲ سوال: میں نے اس سال کی ساری آمدنی سات عدد موبائل کے رجسٹریشن میں لگا دی ہے لیکن مبایل اگلے سال دیئے جائیں گے، میں ان کو بیچ کر فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہوں کیا خمس میں کوئی مشکل پیش آئے گی؟
جواب: جو پیسے آپ نے رجسٹریشن میں لگائیں ہیں ان کا خمس نکالیں۔
sistani.org/17797
۲۳ سوال: میں نے حج کے لیے رجسٹریشن فیس جمع کی ہے کیا ایک سال گذر جانے کے بعد اس پر خمس واجب ہوگا؟
جواب: خمس واجب ہے۔
sistani.org/17798
۲۴ سوال: میں نے پچھلے سال کچھ سونا خریدا ہے اور اسے اپنی ماں کو پہننے کو دیا ہے اس وعدے کے ساتھ کہ جب مجھے ضرورت ہوگی وہ مجھے واپس دیں گی، میں ابھی اپنے والد کی کفالت میں ہوں، کیا ان پر خمس ہے؟
جواب: اگر اک سال تک آپ نے خود استعمال نہیں کیا تو اس کا خمس واجب ہے۔
sistani.org/17799
۲۵ سوال: ایسے رشتے داروں میں اٹھنا بیٹھنا جو خمس نہیں دیتے کیا حکم رکھتا ہے ؟
جواب: حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17800
۲۶ سوال: بینک فکس ڈپازٹ والوں کو پچاس لاکھ تومان گھر کے لیے قرض دیتا ہے، بینک صرف فکس ڈپازٹ والوں کو قرض دیتا ہے، میں نے پچیس لاکھ تومان فکس کیے ہیں تا کہ قرض لے سکوں اور گھر خرید سکوں، میرا سوال یہ ہےکہ سال گذرنےکے بعد اس پچیس لاکھ فکس پر خمس واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب: خمس ہے۔
sistani.org/17802
۲۷ سوال: کیا گاڑی اور موبائل خریدنا سال کے اخراجات میں شمار ہو سکتا ہے؟
جواب: اگر ضرورت ہو تو سال کے اخراجات میں شمار ہوگا۔
sistani.org/17805
۲۸ سوال: ایسا انسان جس کا خرچ کوئی اور دیتا ہو اگر وہ یہ جانتا ہو کہ وہ خمس نہیں دیتا ہے یا شک کرے کہ وہ خمس دیتا ہے یا نہیں تو کیا اس پیسے کا خمس اسے دینا چاہیے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/17807
۲۹ سوال: ایسا شخص جس کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے بس کبھی کبھار پڑھا کے یا اس طرح کے دوسرے ذریعوں سے کچھ کما لیتا ہے، کیا اسے خمس دینے کی تاریخ معین کرنے چاہیے اور ایسا ہونے کی صورت میں جس دن اسے پہلی بار پیسا ملا تھا اس دن کو اپنا خمس کا دن معین کر ے؟
جواب: اگر اس کے کام کی آمدنی پورے سال کے خرچے کے بنسبت قابل توجہ مقدار ہو مثلا ۲۵ پرسنٹ ہو تو واجب ہے کہ خمس کی تاریخ معین کرے، اور اگر شک کرے کہ مقدار قابل توجہ ہے یا نہیں تو کام کرنے والے اور کام نہ کرنے والے کے احکام میں احتیاط کرے، اور جس دن سے کام شروع کیا ہے وہی اس کے خمس کی تاریخ ہے۔
sistani.org/17808
۳۰ سوال: اگر انسان مہمان کے طور پر کسی کے گھر جائے اور جانتا یا گمان کرتا ہو کہ وہ خمس نہیں دیتا تو کیا اس کے گھر میں کھانا، وضو کرنا اور دوسرے کام انجام دینا صحیح ہے؟ کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ جو کچھ اس نے کھایا ہے اس کا خمس دے؟
جواب: ان سب چیزوں کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس کے ذمہ کچھ نہیں ہے۔
sistani.org/17809
۳۱ سوال: اگر اپنے کام اور شخصی استعمال کے لیے کوئی چیز خریدے، جیسے موبائل یا گاڑی تو کیا اس پر خمس ہے؟ اور اگر اپنے کاروبار کے لیے گاڑی خریدے اور اسے اپنے ذاتی کاموں میں بھی استعمال کرے تو کیا اس پر خمس ہے؟
جواب: اگر صرف کاروبار کی ضرورت کے لیے ہو تو اس پر خمس ہے، چاہے وہ اسے ذاتی کاموں میں بھی استعمال کرے، اور اگر صرف ذاتی استعمال کے لیے ضرورت ہو تو اس پر خمس نہیں ہے۔
sistani.org/17811
۳۲ سوال: کیا خمس کو مرجع تقلید کے علاوہ کسی اور کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب: خمس کے دو حصے ہیں نصف سہم سادات جو آپ خود مستحق کو دے سکتے ہیں، اور نصف سہم امام علیہ السلام ہے جسے اپنے مرجع یا اس کے وکیل کو دیں۔
sistani.org/17812
۳۳ سوال: کیا تحفوں پر خمس ہے؟
جواب: اگر خمس کی تاریخ تک استعمال نہ ہو تو خمس واجب ہے۔
sistani.org/17813
۳۴ سوال: شادی اور بیٹی کے جہیز کے لیے آہستہ آہستہ اکٹھا کیے ہوئے پیسے پر خمس ہے یا نہیں؟
جواب: اس پر خمس واجب ہے، لیکن اگر معمول ایسا ہو کہ خود جہیز کا سامان متعدد سالوں میں آہستہ آہستہ مہیہ کرے اور ایسا نہ کرنا اس کی شان کے خلاف ہو گر چہ اس جہت سے ہو کہ اپنے وقت پر مہیہ نہ کرسکتا تو ہر سال اپنی شان کے مطابق مقدار میں جہیز کے لیے سامان خرید سکتا ہے اور اگر شان سے زیادہ خریدے اور اس پر خمس کی تاریخ گذر جاۓ تو اس زیادہ پر خمس واجب ہے۔
sistani.org/17815
۳۵ سوال: کیا حج میں خمس صرف احرام کے لباس پر واجب ہے یا حج میں استعمال ہونے والے دوسرے لباس اور وسائل پے بھی واجب ہے؟
جواب: اگر احرام کا لباس پچھلے سال خریدا اور اسے استعمال نہ کیا ہو تو اس کا خمس دینا ضروری ہے اسی طرح سے دوسری چیزیں بھی ہیں۔
sistani.org/17816
۳۶ سوال: میں نے ایک سال پہلے کچھ کتابیں خریدی تھیں مگر ان سے استفادہ نہیں کر سکا کیا ان کا خمس دینا واجب ہے؟
جواب: ان کی موجودہ قیمت( یعنی جس قیمت میں آپ سے خریدیں) کا خمس دینا لازم ہے۔
sistani.org/17819
۳۷ سوال: اگر کچھ لوگ شراکت میں گھر خریدیں اور اس کو کرائے پر دے دیں جب کہ وہ اکیلے گھر نہیں خرید سکتے ہوں تو کیا اس پیسے پر جو سب نے دیا ہے، خمس واجب ہے۔
جواب: سب کے اوپر اپنے حصے کا خمس واجب ہے۔
sistani.org/17820
۳۸ سوال: میرے پاس پہلے کچھ پیسے تھے مگر اب میں شک کرتا ہوں کہ اس پر خمس واجب تھا یا نہیں؟ اب میں نے کام کے لیے کسی سے پیسے ادھار لیے ہیں، کیا میں اس پیسے سے پہلے والا خمس ادا کروں یا یہ کہ شک کی پرواہ نہ کروں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر آپ کو چاہیے کہ آپ مجتہد یا اس کے وکیل سے مل کر مصالحت کریں اور احتمال کی بنیاد پر خمس ادا کریں، مثلا اگر احتمال پچاس فی صد ہے تو آدھا خمس ادا کریں۔
sistani.org/17821
۳۹ سوال: میں ایک ایسی عورت ہوں جس کی کوئی آمدنی نہیں ہے، دو ملیون تومان مجھے میراث میں ملے ہیں جو میں نے کام میں لگا دیے ہیں کیا اس پیسے پر خمس ہے؟
جواب: اس میں خمس نہیں ہے۔
sistani.org/17822
۴۰ سوال: ایک شخص سفر، قربانی، تحفوں اور حج کے دوسرے اخراجات کے لیے پیسے اپنے ساتھ لے گیا ہے اس سفر میں اس کے خمس کی تاریخ آ جائے تو کیا اس کا خمس دینا ضروری ہے یا وہ سال کے اخراجات میں حساب ہو جائے گا؟
جواب: اس میں سے خمس دے گا۔
sistani.org/17823
۴۱ سوال: اگر کوئی عمرہ یا مستحب حج کے لیے پیسہ دے کر رجسٹریشن کرائے اور ایک سال کے بعد یا اس سے پہلے اس کا انتقال ہو جائے تو کیا وار‎ثوں پر اس کا خمس واجب ہے؟
جواب: اگر مرنے والا خمس دیا کرتا تھا تو اس مال کا خمس دینا واجب ہے۔
sistani.org/17824
۴۲ سوال: کیا رہن میں دیے جانے والے مال پر خمس ہے؟ کرایہ دار سے لینے والے پیسے پر خمس کا کیا حکم ہے؟
جواب: خمس واجب ہے لیکن اگر نقد خمس دینے سے زیادہ سختی میں پڑ رہا ہو تو اپنے خمس کی مقدار کو معین کرکے اسی سایت پے مصالحہ کرسکتا ہے، اور پھر آہستہ آہستہ بغیر لاپرواہی کے ادا کریں۔
sistani.org/17825
۴۳ سوال: خمس کی تاریخ میں دکان میں موجود سامان کی قیمت متعین کرنا دشوار ہے کیا اندازا حساب کر سکتا ہے یا مصالحہ لازم ہے؟
جواب: یقینی مقدار کو حساب کریں اور مشکوک مقدار کو آقا کے وکیل سے مصالحہ کریں۔
sistani.org/17826
۴۴ سوال: کیا سونے کے سکے پے زکات واجب ہے، اور اگر واجب ہے تو کیا زکات کے بعد اس پر خمس بھی واجب ہے؟
جواب: اس پر زکات واجب نہیں ہے۔
sistani.org/17827
۴۵ سوال: اگر کوئی بعض چیزوں سے بے نیاز ہو جائے جیسے لباس اور میکپ کا سامان تو کیا ان کا بھی خمس واجب ہے؟
جواب: ان کا خمس واجب ہے۔
sistani.org/17828
۴۶ سوال: کیا بچے اور مجنون کے مال کے فائدے پر خمس واجب ہے؟
جواب: ہاں واجب ہے۔
sistani.org/17829
۴۷ سوال: انشورینس میں ملنے والے پیسے، ریٹائرمینٹ پر ملنے والی پینشن اور اس دیت میں جو سال کے درمیان ملی ہو، کیا ان پر خمس واجب ہے؟
جواب: انشورینس کے پیسے اور ریٹائرمینٹ کی پینشن، اگر وہ سال کے اخراجات سے بچ جائیں تو ان پر خمس ہے، اور دیت پر خمس واجب نہیں ہے۔
sistani.org/17830
۴۸ سوال: خمس کس کو دیا جا سکتا ہے۔
جواب: خمس کا آدھا حصہ سہم سادات ہے جسے خود سید فقیر کو دے سکتےہیں، البتہ بنا بر احتیاط لازم تارک الصلاۃ نہ ہو اور کھلے عام گناہ نہ کرتا ہو،تو آدھا سہم امام (علیہ السلام) ہے کہ اس زمانے میں مجتہد اعلم یا اس کے وکیل کو دیں، اور سہم امام (علیہ السلام) کو دیندار مومنین کی ضروری نیازوں میں خرچ کرنے کے لیے اجازت لینی ہوگی۔
sistani.org/25316
۴۹ سوال: میں نے ابھی تک خمس نہیں نکالا ہے، اب خمس دینا چاہتا ہوں کس طرح حساب کروں؟
جواب: جس دن کام شروع کیا تھا وہی آپ کے خمس کی تاریخ ہے واجب ہے ہر سال اس دن جو کچھ آپ کے پاس بچا ہے اس کا خمس ادا کریں خواہ نقد پیسہ ہو یا وہ چیزیں جو استعمال سے ختم ہو جاتی ہیں جیسے کھانے ، پینے کی چیزیں جو کچھ بچی ہو، اور اسی طرح لباس اور اس طرح کی چیزیں اگر جس سال میں خریدہ ہے اس میں استعمال نہ کیا ہو ، اور گذشتہ سالوں کے لیے بھی ۔جس میں خمس نہیں دیا ہے۔ اسی طرح حساب کرے، کیونکہ جو کچھ خمس کی تاریخ پر آپ کے پاس رہا ہو اس کا خمس آپ کے ذمے میں ہے، اور اگر اس کی مقدار معلوم نہ ہو تو جتنی مقدار یقین ہے اسے ادا کرے اور مشکوک مقدارکے لیے اپنے مجتہد کے وکیل سے مصالحہ کرے اس طرح سے کہ اگر ۵۰٪ فیصد احتمال دے رہا ہو کہ اس چیز کا خمس دیا ہے تو اس کا آدھا خمس دے، اور گھر، گھر کا سامان ، گاڑی اور دوسری چیزیں اگر سال کی در آمد سے خریدہ اور استعمال کیا ہے تو اس پر خمس نہیں ہے۔اور ہر سال خمس دے کر بچی ہوئی مقدار اگر نیے سال میں خرچ کیا ہے تو نیے سال کی در آمد سے اسے کم کر سکتے ہیں۔
sistani.org/25623
۵۰ سوال: طالب علم کے لیے شہریہ لینے کے کیا شرایط ہیں؟
جواب: اگر طالب علم اپنے اوقات کو تحصیل علم میں اس روش کے مطابق جو حوزہ علمیہ میں رایج ہے گذار رہا ہو اور یہ قصد رکھتا ہو کہ اس طریقے سے دین اور مذہب کی خدمت کے لیے آمادگی پیدا کرے اور اس راہ میں خود سے امید رکھتا ہو تو سہم امام علیہ السلام حاکم شرع کی اجازت سے اپنے اخراجات کے لیے خرج کرے اس شرط کے ساتھ کے اس کا خرج اس کے شہر میں رہنے والے متوسط الحال مومنین سے زیادہ نہ ہو۔
sistani.org/25624
۵۱ سوال: میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ اپنا واجب شدہ خمس ابھی ادا کر پاوں کیا مجھے مہلت مل سکتی ہے؟
جواب: اگر خمس کا نقدی طور پر ادا کرنا باعث ہو کہ آپ زیادہ سختی میں پڑ جایں تو رقم اور اس کو ادا کرنے کی مدت کو معین کرکے اسی سایٹ پرایمل کے ذریعہ مصالحہ یا دست گردان کرکے ذمے میں لیں اور پھر آہستہ آہستہ بغیر لاپرواہی کے ادا کریں۔
sistani.org/25626
۵۲ سوال: وہ پیسا جو کسی کو قرض کے طور پر دے رکھا ہے اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر خمس کی تاریخ پر کچھ رقم دوسروں کو قرض دے رکھا ہو پس اگر اپنے قرض کو واپس لے سکتا ہو تو لازم ہے کہ خمس ادا کرے خواہ واپس لے یا نہ لے اور اگر واپس نہ لے سکتا ہو تو اس کا خمس دینا لازم نہیں ہے لیکن جب بھی بعد میں واپس ملے فورا اس کا خمس دینا واجب ہے، اور ایسا بھی کر سکتا ہے کہ خمس کی تاریخ پر اپنے قرض کی بازار میں قیمت کرے ( یعنی دیکھے کے بازار میں اس کے قرض کو کتنے میں خریدیں گے ) اور اس کا خمس ادا کرے، کہ قاعدتا اس کی قیمت اصلی رقم سے کم ہوگی، اور اس صورت میں جب بھی قرض واپس ملے قیمت (جس کا خمس دیا ہے) سے زائد مقدار آیندہ سال کی در آمد میں شمار ہوگا پس اگر آیندہ سال کی خمس کی تاریخ تک باقی رہا تو خمس واجب ہے۔
sistani.org/25627
۵۳ سوال: اگر کو‌ئی شخص مقروض ہو تو اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: وہ قرض جو ضروریات زندگی کے لیے لیا ہو اس کو اسی سال کی در آمد سے کم کر سکتا ہے اور پھر جو بچے اس کا خمس دے، لیکن گذشتہ سالوں کے قرض کو اس سال کی در آمد سے کم نہیں کر سکتا۔
sistani.org/25628
۵۴ سوال: آیا لون پر خمس واجب ہے؟
جواب: لون پر خمس نہیں ہے مگر جتنی مقدار قسط دے چکے ہیں اور اصل مال یا اس کا بدل موجود ہے۔
sistani.org/25629
۵۵ سوال: جو پیسہ ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے لیے یا کسی ٹور کو دے رکھا ہے اور خمس کی تاریخ آ گئی ہے اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر اس مال کا واپس لینا ممکن نہ ہو بلکہ ٹکٹ خریدنے والا یا مسافر، ٹکٹ بیچنے والی کمپنی یا ٹور کے مالک سے صرف ان خدمات کو حاصل کر سکتا ہو جس کے لیے پیسہ دیا ہے تو خمس واجب نہیں ہے۔
sistani.org/25630
۵۶ سوال: اگر کويی شخص ایک ساتھ گھر خریدنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو اس لیے آہستہ آہستہ چند سال میں گھر بنا‌‌ۓ تو کیا اس پر خمس واجب ہوگا؟
جواب: آپ جس جگہ رہ رہے ہیں وہاں کے عرف کے مطابق اگر لا‌زم ہو کہ آپ کے پاس خود کا گھر ہو اسطرح سے کہ آپ اپنے اور بیوی بچوں کے لیے اپنا گھر مہیا نہ کریں اور کرایہ پر رہیں تو عرف آپ کو ان کے حقوق کے حوالے ( کوتاہی کرنے والا) شمار کرے تو اگر پیسے کو سال گذرنے سے پہلے گھر کے بنانے میں خرچ کر دیں تو اس پر خمس واجب نہیں ہے۔
sistani.org/25665
۵۷ سوال: اگر کوئی شخص نیے گھر میں شفٹ ہو جاۓ جب کے پرانہ گھر بھی موجود ہو تو کیا پرانے گھر پر خمس ہے؟
جواب: وہ گھر جس میں انسان سکونت رکھتا ہے اور حد اقل، خمس کی تاریخ کے پہلے سال میں اس سے بے نیاز نہیں ہوا ہے اس پر خمس واجب نہیں ہے، اور کوئی شخص نیا گھر لے اور پرانہ گھر بھی رکھے، تو اگر گھر تبدیل کرنے کی ضرورت صرف پرانے گھر کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے ہو کہ اس کی ضرورت کو پورا نہیں کر رہا تھا تو نیے گھر میں سے پرانے گھر کی قیمت کی مقدار کا خمس ادا کرے، لیکن اگر گھر کا تبدیل کرنا اس لیے ہو کہ پرانہ گھر رہنے کے قابل نہیں رہ گیا تھا خواہ ویران ہونے کی وجہ سے ہو یا یہ کہ وہ علاقہ (ایریا) رہنے کے لایق نہ رہا ہو یا کو‏ئی اور وجہ ہو تو نیے گھر کا خمس واجب نہیں ہے، اور اسی طرح اگر پرانے گھر سے کسی اور طریقے سے استفادہ کرنا ممکن ہو، مثلا اپنے بیٹے کو وہاں رہنے کو دے یا کرایہ پر دے یا انبار بنا دے، تو اس صورت میں بھی خمس واجب نہیں ہے، لیکن اگر اس سے استفادہ کرنا ممکن ہو اور اسے اسی طرح رہا کرے تو لازم ہے کہ اتنی مقدار خمس جو اوپر بیان ہوا ادا کرے۔
sistani.org/25666
۵۸ سوال: اگر قرض یا لون لے کر گھر بنایا ہو اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر وہ اپنے لیے گھر تہیہ نہیں کر سکتا ہو مگر یہ کہ کچھ رقم قرض یا لون کے طور پر لے اور اس سے چند سال میں آہستہ آہستہ گھر بنا‎‌ۓ اور پھر گھر کو کرایہ پر دینے کے ذریعے اپنے قرض کو ادا کرے ، چنانچہ گھر کا تہیہ کرنا اس کی شان کے مطابق ہو ( اس طرح سے کہ اس کے بغیر اپنے اہل و عیال کے حقوق اور ان کے آیندہ کے لیے مقصر شمار ہو ) تو خمس واجب نہیں ہے، اور اس صورت کے علاوہ ہر سال جتنی قسط یا قرض ادا کر چکا ہے اس کا خمس ادا کرے۔
sistani.org/25667
۵۹ سوال: جہیز کے خمس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا خمس واجب ہے مگر یہ کہ اس مقدار کا اس کے پاس نہ ہونا جو استفادہ نہیں ہوا ہے اس کی شان کے خلاف ہو یا یہ کہ استعمال کرنے کا قریبی امکان پایا جاتا ہو جیسے میہمانوں کا سامان اگر نیاز کے وقت فراہم کرنا آسان نہ ہو۔
sistani.org/25668
۶۰ سوال: لڑکی کا جہیز جو پہلے سے خرید رکھا ہے اس کا خمس دینا پڑے گا ؟
جواب: اگر معمول اس طرح ہو کہ انسان اپنی لڑکی کا جہیز متعدد سالوں میں تہیہ کرے، اور اس طرح تہیہ نہ کرنا اس کی شان کے خلاف ہو گر چہ اس جہت سے ہو کہ اسے اپنے وقت پر تہیہ نہ کر سکتا ہو تو ایسا شخص سال کی در آمد سے اتنی مقدار جو عرف میں اس کی شان سے زیادہ نہ ہو اور ایک سال میں اتنی مقدار فراہم کرنا عرفا اس کے سال کے اخراجات میں شمار ہو خریدے تو اس کا خمس دینا لازم نہیں ہے، لیکن اگر اس کی شان سے زیادہ ہو یا گذشتہ سال کی در آمد سے نیے سال میں جہیز تہیہ کرے تو اس کا خمس دینا ہوگا۔
sistani.org/25669
۶۱ سوال: کیا مہریہ خمس رکھتا ہے؟
جواب: وہ مہریہ جو عورت کو ملتا ہے، اور وہ مال جو مرد طلاق خلع کے عوض میں دریافت کرتا ہے، اسی طرح دیت جو دریافت کی جاۓ یا وہ ارث جو ارث کی بحث میں بیان شدہ معتبر قواعد کے مطابق انسان کو ملے اس پر خمس واجب نہیں ہے۔
sistani.org/25671
۶۲ سوال: میرے پاس گاڑی ہے جس سے میں کام کرتا ہوں اور خود کے لیے بھی استعمال کرتا ہوں کیا اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر گاڑی اپنی شکل اور نوعیت کے لحاظ سے ذاتی ( پرسنل) استعمال سے مخصوص ہو تو اس کا خمس لازم نہیں ہے گر چہ اسے کام کے لیے بھی استفادہ کرے، لیکن اگر ایسا نہ ہو مثلا سامان ڈھونے والی گاڈی خریدے اور بعض اوقات اپنے بیوی بچوں کو جا بجا کرتا ہو تو اس کا خمس واجب ہے۔
sistani.org/25672
۶۳ سوال: جو زمین ہم نے خریدا ہے اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر زمین بنجر ہو یعنی اس پر پہلے کھیتی اور تعمیر نہ ہوئی ہو تو اس پر خمس واجب نہیں ہے لیکن جو پیسہ خریدنے کے لیے دیا ہے اس کا خمس واجب ہے اور اگر قسطی طور پر خریدہ ہے تو اس کی قسط خمس دیے ہوۓ پیسے سے ادا کرے، لیکن اگر قرض کے پیسے سے خریدہ ہو تو قسطوں کو خمس دیے ہوۓ پیسے سے ادا کرنا لازم نہیں ہے۔
sistani.org/25673
۶۴ سوال: پینشن پر جو تنخواہ سے کم کر کے ملتی ہے، خمس واجب ہے؟
جواب: اگر سرکاری نوکری کرنے والے شخص کی کچھ مقدار تنخواہ کا اس کی رضایت سے کم کرنا اگر اس معنی میں ہو کہ حکومت اس پیسے کو اپنی ملکیت میں لیتی ہو تو اس پر خمس واجب نہیں ہے مگر اس کے قبض کرنے اور پورے ایک سال گذرنے کے بعد (صرف ایک اکاونٹ سے دوسرے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرنا کافی نہیں ہے، جب تک خود پیسا نکال کر جمع نہ کیا جاۓ ) لیکن اگر قرض کے عنوان سے حکومت کے پاس ہو اور بعد میں رٹایر ہونے کے بعد آہستہ آہستہ اسے واپس کرتے ہیں تو جتنی مقدار کم کیا ہے اس کا خمس واجب ہے پس جتنی مقدار جو ہر مہینے کم کرتے ہیں اس کا خمس ہر مہینے دے سکتا ہے، یا پھر پوری تنخواہ کا ہر مہینے خمس دے یہاں تک کے کم کی جانے والی مقدار کا خمس ادا ہو جاۓ۔
sistani.org/25675
۶۵ سوال: فنڈ بر خمس واجب ہے؟
جواب: اگر حکومت اپنی طرف سے دے رہی ہے تنخواہ میں سے کاٹا ہوا نہیں ہے تو اگر ملنے کے بعد خمس کی تاریخ تک باقی رہے اور ضروریات زندگی میں خرچ نہ ہو تو اس کا خمس واجب ہے۔
sistani.org/25676
۶۶ سوال: اگر خمس کی تاریخ بھول جاۓ تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر انسان کے لیے کوئی سود حاصل ہو اور شک کرے کہ اس کے خمس کی تاریخ سود حاصل ہونے سے پہلے تھی کہ اس بنا پر اس کے لیے جایز ہے کہ اسے آیندہ گیارہ مہینے میں خرچ کرے، یا چند دن بعد اس کے خمس کی تاریخ ہے اور اس تاریخ میں اس سود کا خمس اسے دینا ہوگا تو اس صورت میں پہلی صورت پر بنا رکھنا جایز ہے ۔
لیکن اگر سال کے بیچ میں نقصان ہو اور پھر سود حاصل ہو پھر شک کرے کہ خمس کی تاریخ گزرنے کے بعد سود حاصل ہوا ہے یا پہلے تو اس صورت میں ن‍‍‍قصان کو فائدے سے کم نہیں کر سکتا، اور یہاں دوسری مختلف صورتیں ہیں۔
sistani.org/25957
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français