مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » مشغلہ

۱ سوال: بینک یا اداروں میں کام کرنے والوں کے کام کا ایک حصہ سودی یا دوسرے حرام معاملات کے متعلق ہوتا ہے، ایسے کام کا کرنا اور اس کے بدلے میں اجرت لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب: سودی معاملات والے کام کا کرنا حرام ہے اور اجرت کا بھی مستحق نہیں ہوگا۔
sistani.org/18622
۲ سوال: اگر ہم کسی ایسی قصابی کی دکان پر کام کرنا چاہیں، جہاں سور کاٹا جاتا ہو تو اس بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا کاٹنا بذات خود حرام نہیں ہے لیکن اجرت کے مستحق نہیں ہونگے۔
sistani.org/18623
۳ سوال: مجبوری کی حالت میں یوروپ کے کسی ایسے رسٹورینٹ میں، جہاں شراب پیش کی جاتی ہو، ویٹر کے طور پر یا کچن میں کام کرنے کا کیا حکم ہے جبکہ ادارہ شغل کی طرف سے یہ موقع فراہم کیا گیا ہے اور دوسرا کوئی کام میسر نہیں ہے؟
جواب: شراب اور نشہ والی چیزوں کا حمل کرنا، فروش کرنا، دوسروں کے آگے پیش کرنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18624
۴ سوال: میک ڈونالڈ جیسے امریکی ریسٹورینٹ، جہاں حرام گوشت والی غذائیں بکتی ہیں، میں کام کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن احتیاط واجب کی بناء پر سور کا گوشت کھانے والوں کے سامنے سور کا گوشت کھانے کے لیے پیش کرنا جایز نہیں ہے بلکہ کسی بھی صورت میں اس کا فروخت کرنا جایز نہیں ہے، اسی طرح سے احتیاط واجب کی بناء پر غیر مذکی گوشت کا بیچنا بھی جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18625
۵ سوال: ہمارا کام سینما گھروں میں کرسیاں بنانا اور لگانا ہے، یہی ہمارا پیشہ ہے، ہم چاہیں تو دوسرے کام کرکے کمائی کر سکتے ہیں مگر کرتے نہیں ہیں کیا یہ کام ہمارے لیے جایز ہے؟
جواب: بذات خود حرام نہیں ہے۔
sistani.org/18626
۶ سوال: میں ایک نرس ہوں اور ایک ہاسپیٹل میں کام کرتی ہوں، میرے لیے نامحرم کو ہاتھ لگانے اور ان کا معاینہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بغیر دستانے وغیرہ کے ہاتھ لگانا جایز نہیں ہے مگر یہ کہ مریض مضطر ہو اور اس کا معاینہ ہاتھ لگائے بغیر ممکن نہ ہو اور اس کام کو انجام دینے کے لیٔے مرد موجود نہ ہو۔
sistani.org/18628
۷ سوال: مرد کے لیے عورتوں کے مخصوص میکپ اور آرایش کے سامان فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود اس کام میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر حرام میں پڑنے کا خوف ہو تو حرام ہے۔
sistani.org/18629
۸ سوال: ظالم حکومت کے لیے کام کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر ظالم کے ظلم میں مدد کرنے کا سبب نہ ہو تو حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18630
۹ سوال: کیا ذاکرین اور شعراء کے لیے مجلسوں کے سلسلے میں پیسے لینا صحیح ہے؟
جواب: بذات خود حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18631
۱۰ سوال: کمپیوٹر گیمز سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟
جواب: گوڑھ سواری اور تیر اندازی کے علاوہ، جوئے اور شرط بندی کے ذریعہ سے کی جانے والی کمائی حرام ہے ۔
sistani.org/18633
۱۱ سوال: کیا عورتوں کے لیے اقتصادی مشغلے اور کام جایز ہیں؟
جواب: شرعی قوانین اور حدود کی رعایت کے ساتھ جایز ہے۔
sistani.org/18634
۱۲ سوال: اگر کسی سرکاری ملازم کا طویل ٹرانسفر کسی دوسرے ملک ہو جائے اور اسے وہاں کوئی کام مل جائے تو کیا وہ ایک وقت میں دو جگہ کام کرکے تنخواہ لے سکتا ہے؟
جواب: اگر دونوں ملکوں کے قانون کے خلاف نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18635
۱۳ سوال: روز عاشورا کام کرنا حرام ہے یا مکروہ؟
جواب: عاشورا کے روز کام اور کمائی کرنا مکروہ ہے بلکہ بعض حالات میں اگر عزاداری کی توہین کا باعث ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18636
۱۴ سوال: فارمیسیسٹ (دوا بنانے والی) کی ماہر مسلمان عورت کے لیے میڈیکل اسٹور پر کام کرنے کا حکم ہے؟
جواب: حجاب اور شریعت کے احکام کی پابندی کے ساتھ حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18638
۱۵ سوال: ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے جو غیر اسلامی ملک میں ایسیے رسٹورینٹ پر کام کرتا ہے جہاں غیر مسلمان سور کا گوشت بھی استعمال کرتے ہیں؟
جواب: کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے مگر احتیاط واجب کی بناء پر اسے سور کا گوشت لوگوں کے سامنے کھانے کے لیے پیش نہیں کرنا چاہیے۔
sistani.org/18639
۱۶ سوال: کسی ایسی دکان پر جہاں برھنہ و نیم برھنہ مجلہ بکتے یا چھپتے ہوں، کام کرنے کا کیا حکم ہے؟ ایسے مجلوں کی خرید و فروخت اور ان کے نشر و اشاعت کا کیا حکم ہے؟
جواب: مذکورہ سارے کام حرام ہیں، اس لیے کہ ان سے حرام اور برائیوں کی ترویج ہوتی ہے۔
sistani.org/18640
۱۷ سوال: بعض بیوٹی پالرز لکھتے ہیں کہ انہیں بیوٹیشین کی ضرورت ہے، کیا ایک مسلمان لڑکی کسی ایسی جگہ پر کام کر سکتی ہے جہاں بے حجاب و با حجاب مسلمان و غیر مسلمان عورتیں آکر میکپ کرتی ہیں اور خود کو بازار میں ظاہر کرتی ہیں؟
جواب: بذات کود حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18642
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français