سوال و جواب » مستحب غسل
تلاش کریں:
۱
سوال: انسان پر غسل واجب نہ ہونے کی صورت میں، کیا وہ مستحب غسل کرکے بغیر وضو کے واجب نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب: وہ مستحب غسل جن کا مستحب ہونا ثابت ہے جیسے غسل جمعہ، اس کے بعد بغیر وضو نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
sistani.org/18618
۲
سوال: کیا ایسا انسان جس پر غسل واجب نہ ہو، نماز کے لیٔے غسل جنابت کر سکتا ہے؟
جواب: نہیں، غسل جنابت تو نہیں کر سکتا مگر کوئی ایسا غسل کر سکتا ہے جس کی مشرعیت ثابت ہو جیسے نماز جمعہ۔
sistani.org/18621