سوال و جواب » متعہ
تلاش کریں:
۱
سوال: اگر عورتیں بچہ نہ ٹھہرنے کے لیے (دوائیں، انجیکشن، کانڈوم وغیرہ) استعمال کریں، جس سے حاملہ نہ ہونے کا یقین ہو جائے تو کیا پھر بھی متعہ کے بعد عدت رکھنا ضروری ہے؟
جواب: اگر دخول ہوا ہے تو عدت لازم ہے،اگر چہ یہ چیزیں استعمال ہوئیں ہوں اور حمل نہ ٹھہرے۔
sistani.org/18549
۲
سوال: متعہ میں مدت بخشنے یا مدت ختم ہو جانے کے بعد، اس کی بہن سے شادی کرنے کے لیے عدت کا تمام ہونا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر عدت کا ختم ہو جانا ضروری ہے۔
sistani.org/18550
۳
سوال: بے دین عورت اور کافر عورت سے متعہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: کافر غیر کتابی سے متعہ جایز نہیں ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر زرتشتی (پارسی) بھی اسی حکم میں ہیں، عیسائی اور یہودی سے متعہ جایز ہے اس شرط کے ساتھ کہ شوہر مسلمان بیوی نہ رکھتا ہو لیکن اگر مسلمان بیوی رکھتا ہو اور اس کی اجازت نہ ہو تو جایز نہیں ہے اور اگر اجازت ہو تو بھی بنا بر احتیاط واجب جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18551
۴
سوال: کیا متعہ اور شادی دونوں میں رجوع کے احکام ایک جیسے ہیں؟ مثلا مرد متعہ میں مدت بخش سکتا ہے تو کیا مدت بخشنے کے بعد وہ رجوع کر سکتا ہے یا دوبارہ صیغے پڑھنے ضروری ہیں؟
جواب: متعہ میں رجوع نہیں ہو سکتا، دوبارہ عقد کرنا پڑے گا۔
sistani.org/18552
۵
سوال: کیا متعہ کے لیے بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟
جواب: جس عورت سے متعہ کرنا چاہتا ہے وہ مسلمان ہو تو ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/18554
۶
سوال: کیا مرد سفر میں بیوی کی اجازت کے بغیر متعہ کر سکتا ہے؟
جواب: ہاں، مسلمان عورت سے متعہ کر سکتا ہے۔
sistani.org/18555
۷
سوال: کتاب من لا یحضرہ الفقیہ کی شرح میں متعہ کے باب میں، ایک مسئلہ اس طرح ذکر ہوا ہے کہ اگر کسی باکرہ لڑکی سے اس شرط پر متعہ کیا جائے کہ اس کے جسم سے لذت نہیں اٹھائے گا اور دخول نہیں ہوگا، مقصد صرف صحبت اور گفتگو ہو تو باپ کی اجازت شرط نہیں ہے، آپ کا اس بارے میں کیا نظریہ ہے؟
جواب: باپ کی اجازت مطلقا شرط ہے۔
sistani.org/18556
۸
سوال: متعہ کی تعریف کریں؟
جواب: متعہ، اس وقتی شادی کو کہتے ہیں جو احکام کے اعتبار سے دائمی شادی کی طرح ہی ہے، صرف اس کے بعض مسائل مختلف ہیں۔
sistani.org/18557
۹
سوال: بودھ مذہب کی عورت سے متعہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18558
۱۰
سوال: میں نے ایک لڑکی سے متعہ کیا ہے، کیا دخول نہ ہونے کی صورت میں بھی اس کی ماں میرے لیے محرم ہے؟
جواب: ہاں وہ آپ کے لیے محرم ہیں۔
sistani.org/18559
۱۱
سوال: کیا اہل کتاب (یہودی اور عیسائی) سے متعہ کے لیے صیغے کسی دوسری زبان (انگریزی وغیرہ) میں پڑھے جا سکتے ہیں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر عربی میں پڑھنا ممکن ہو تو احتیاط واجب ہے عربی میں پڑھے، ہاں عورت کی طرف سے کسی کو یا خود کو وکیل بنا سکتا ہے، اور اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔
sistani.org/18560
۱۲
سوال: میں ملک سے باہر رہتا ہوں، کیا میں ایک ایسی عورت سے متعہ کر سکتا ہوں جو ظاہرا عیسائی ہے اور ایک سال پہلے اپنے شوہر سے جدا ہو چکی ہے مگر یہاں کے قانون کے مطابق طلاق کا انتظار کر رہی ہے جبکہ مذھبی اعتبار سے ان کی طلاق ہو چکی ہے؟
جواب: اگر وہ ان کی شرع اور وہاں کے عرف کے مطابق، طلاق شدہ ہے تو اس سے متعہ ہو سکتا ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ آپ مسلمان بیوی کے شوہر نہ ہوں۔
sistani.org/18561
۱۳
سوال: کیا متعہ کے لیے شاہد کا ہونا ضروری ہے یا لڑکا لڑکی کافی ہیں؟
جواب: شادی اور متعہ کے لیے شاہد کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ لیکن کنواری لڑکی سے شادی کے لیے اس کے ولی (باپ، دادا) کی اجازت کا ہونا ضروری ہے۔
sistani.org/18562
۱۴
سوال: کیا ۲۲ سال سے زیادہ عمر کی خود مختار لڑکی سے، دخول نہ کرنے کی شرط کے ساتھ متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جایز ہے مگر احتیاط واجب کی بناء پر اس کے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے۔
sistani.org/18564
۱۵
سوال: کیا شادی شدہ عورت سے متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے، گناہ کبیرہ ہے اور حرام ابدی کا سبب ہے۔
sistani.org/18565
۱۶
سوال: میں کام کے سلسلے سے تین مہینے جاپان میں اکیلے رہنے پر مجبور ہوں، جبکہ آپ کی نظر میں اہل کتاب کے علاوہ دوسرے مذھب کی عورت سے متعہ جایز نہیں ہے اور اہل کتاب سے متعہ کے لیے بیوی کی اجازت ہونا ضروری ہے تو کیا مجبوری کی حالت میں بیوی کی اجازت کے بغیر کسی کافر عورت سے متعہ کیا جا سکتا ہے ؟
جواب: حضرت آیت اللہ بیوی کی اجازت کے ساتھ اہل کتاب سے متعہ میں، احتیاط واجب کے قائل ہیں، آپ اس مسئلہ میں کسی اور اعلم کی تقلید کر سکتے ہیں۔
sistani.org/18566
۱۷
سوال: بیرونی ممالک کے پیش آنے والے سفروں میں گناہ سے بچنے کے لیے، کیا میں بیوی کی اجازت کے بغیر اہل کتاب عورت سے متعہ کر سکتا ہوں؟
جواب: جایز نہیں ہے مگر یہ کہ وہ مسلمان ہو جائے۔
sistani.org/18567
۱۸
سوال: میں نے ایک خاتون سے متعہ کیا ہے، عقد سے پہلے میں نے اس پوچھا تھا کی کسی کے عقد یا عدہ میں تو نہیں ہو اس نے صاف انکار کر دیا تھا مگر اب مجھے شک ہو رہا ہے کہ شاید اس کا کسی سے رابطہ تھا حالانکہ مجھے صحیح اطلاع نہیں ہے لیکن گمان غالب یہ ہے کہ اگر رابطہ تھا تو وہ بغیر عقد کے تھا، کیا میرا عقد صحیح ہے؟
جواب: آپ کا عقد صحیح ہے۔
sistani.org/18568
۱۹
سوال: اگر کسی لڑکی سے نزدیکی کرے مگر عقد پڑھنا بھول گیا ہو جبکہ دونوں راضی تھے تو کیا اس پر زنا کا حکم لگے گا؟
جواب: اگر صیغے پڑھنا بھول گیا ہے تو یہ وطی شبھہ کے حکم میں ہے زنا نہیں ہے۔
sistani.org/18569
۲۰
سوال: کیا اہل کتاب کے علاوہ دوسرے مذھب کی عورتوں سے بغیر متعہ کے روابط بر قرار کیے جا سکتے ہیں؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18570
۲۱
سوال: کیا لڑکی کی اجازت سے اس سے متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اس کے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے، اگر لڑکی خود مختار ہو تو بھی احتیاط واجب کی بناء پر ولی کی اجازت ضروری ہے۔
sistani.org/18571
۲۲
سوال: مجھے متعہ پڑھنے کے لیے وکالت دی گئی ہے، آپ مہربانی کرکے عقد کے صیغے تحریر فرمائیں؟
جواب: اگر آپ کسی لڑکی کے وکیل ہیں اور اس کا عقد اپنے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں تو مدت اور مہر معین کرنے کے بعد، لڑکی کے وکیل کے طور پر کہیں: انکحت موکلتی نفسی فی المدۃ المعلومۃ علی الصداق المعلوم، پھر اپنی طرف سے کہیں: قبلت النکاح لنفسی فی المدۃ المعلومۃ علی الصداق المعلوم، ہاں ایجاب اور قبول دونوں کے صیغہ پڑھتے ہوئے قصد انشاء کا ہونا ضروری ہے۔
اور اگر آپ کسی اور جوڑے کی طرف سے وکیل ہیں تو پہلے لڑکی کی طرف سے اس طرح کہیں: انکحت موکلتی موکلی فی المدۃ المعلومۃ علی الصداق المعلوم، پھر لڑکے کی طرف سے اس طرح قبول کریں: قبلت النکاح لموکلی کذالک۔
sistani.org/18572
اور اگر آپ کسی اور جوڑے کی طرف سے وکیل ہیں تو پہلے لڑکی کی طرف سے اس طرح کہیں: انکحت موکلتی موکلی فی المدۃ المعلومۃ علی الصداق المعلوم، پھر لڑکے کی طرف سے اس طرح قبول کریں: قبلت النکاح لموکلی کذالک۔
۲۳
سوال: کیا بدکار اور فاحشہ عورتوں سے متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء ہر اگر توبہ کر لے تو کوئی حرج نہیں ہے، اور اس کی توبہ کا پتہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ اسے زنا کے لیے کہا جائے اور وہ قبول نہ کرے۔
sistani.org/18573
۲۴
سوال: مسلمان (شیعہ) مرد یا عورت کا کسی زرتشتی سے شادی یا متعہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: مسلمان عورت کا زرتشتی مرد سے شادی یا متعہ کرنا جایز نہیں ہے، احتیاط واجب کی بناء پر مسلمان مرد کا زرتشتی عورت سے شادی یا متعہ کرنا بھی جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18574
۲۵
سوال: اگر لڑکا لڑکی شادی سے پہلے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے متعہ کرنا چاہتے ہوں مگر لڑکی کا پاب راضی نہ ہو تو کیا وہ پاب کی اجازت کے بغیر متعہ کر سکتے ہیں؟
جواب: جایز نہیں ہے اور پاب کی اجازت کے بغیر عقد باطل ہے۔
sistani.org/18575
۲۶
سوال: کیا متعہ میں عقد کے وقت نفقہ کی شرط رکھنا صحیح ہے اور اگر ایسا کرنا صحیح ہو تو کیا نفقہ نہ دینے کی صورت میں عورت عقد کو فسخ کر سکتی ہے؟
جواب: عورت ایسی شرط رکھ سکتی ہے اس صورت میں مرد پر نفقہ واجب ہو جائے گا اور اگر مرد نفقہ نہ دے تو عورت حاکم شرع یا کورٹ میں شکایت کر سکتی ہے اور وہ مرد کو نفقہ دینے پر مجبور کر سکتے ہیں مگر عورت عقد کو فسخ نہیں کر سکتی۔
sistani.org/18576
۲۷
سوال: اگر لڑکی کے پاب اور دادا کا انتقال ہو چکا ہو تو کیا اس کی رضایت سے اس سے عقد کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر لڑکی فکری اعتبار سے بالغ ہو یعنی اپنا اچھا، برا سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18577
۲۸
سوال: کیا سالی سے متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جب تک اس کی بہن آپ کی بیوی یا آپ کے عدہ میں ہے، جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18579
۲۹
سوال: عیسائی مذھب میں طلاق کو قبول نہیں کیا جاتا لہذا قانونا طلاق شدہ ہو عیسائی عورت سے متعہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر ان کے عرف کے مطابق وہ طلاق شدہ ہے تو اس سے متعہ جایز ہے۔
sistani.org/18580
۳۰
سوال: مہربانی کرکے متعہ کے عدہ کے بارے میں توضیح دیں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر متعہ کا عدہ دو حیض مکمل ہو جانا ہے۔
sistani.org/18581
۳۱
سوال: کیا متعہ کے لیٔے صرف دونوں کا راضی ہونا کافی ہے یا صیغے پڑھنا بھی ضروری ہے؟
جواب: صیغے پڑھنا ضروری ہے۔
sistani.org/18582
۳۲
سوال: کیا متعہ کے لیے صیغے اردو میں پڑھے جا سکتے ہیں؟
جواب: اگر پڑھ سکتے ہیں تو احتیاط واجب کی بناء پر عربی میں پڑھنا چاہیے اور اگر نہیں پڑھ سکتے ہیں تو دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔
sistani.org/18583
۳۳
سوال: کیا متعہ کے صیغے جاری کرتے وقت شاہد کا ہونا ضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/18584
۳۴
سوال: کیا عورت اور مرد خود متعہ کے صیغے پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: ہاں، پڑھ سکتے ہیں۔
sistani.org/18585
۳۵
سوال: اگر عورت کہے کہ میں شوہر والی نہیں ہوں کیا تحقیق کرنا ضروری ہے؟
جواب: نہیں تحقیق کی ضرورت نہیں ہے، مگر یہ کہ مورد تہمت ہو تو احتیاط واجب ہیکہ اس سے متعہ نہ کریں۔
sistani.org/18586
۳۶
سوال: کس صورت میں متعہ کے لیٔے باپ کی اجازت ضروری نہیں ہے؟
جواب: کنواری لڑکی کے لیٔے ہر عقد میں باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے، اگر لڑکی اپنی زندگی میں مستقل حیثیت کی حامل ہو تو یہاں پر احتیاط واجب ہیکہ اجازت لے، ہاں اگر کنواری نہ ہو بلکہ طلاق یافتہ یا بیوہ ہو اور شوہر نے اس سے ہمبستری بھی کی ہو تو باپ یا دادا کی اجازت لازم نہیں ہے۔
sistani.org/18587
۳۷
سوال: میں جاپان میں رہتا ہوں یہاں کی اکثریت یا بودھ ہے یا بے دین۔ میں گناہ سے محفوظ رہنے کے لیے متعہ کرنا چاہتا ہوں لہذا مجھے مہربانی کرکے ان سوالوں کے جواب دیں:
الف۔ کیا متعہ سے پہلے ان کے دین کے متعلق سوال کرنا ضروری ہے؟
ب۔ اگر ان سے دین کے بارے میں سوال کیا جائے اور کہیں کہ دین کا انتخاب نہیں کیا ہے تو کیا کرنا چاہیے؟
ج۔ اگر کہیں کہ بودھ ہوں تو کیا حکم ہے؟
د۔ کیا انہیں ایک معین مدت کے لیے کنیز کے طور پر خریدا جا سکتا ہے۔ (جبکہ خود وہ اس کو پسند کرتی ہیں)
الف۔ کیا متعہ سے پہلے ان کے دین کے متعلق سوال کرنا ضروری ہے؟
ب۔ اگر ان سے دین کے بارے میں سوال کیا جائے اور کہیں کہ دین کا انتخاب نہیں کیا ہے تو کیا کرنا چاہیے؟
ج۔ اگر کہیں کہ بودھ ہوں تو کیا حکم ہے؟
د۔ کیا انہیں ایک معین مدت کے لیے کنیز کے طور پر خریدا جا سکتا ہے۔ (جبکہ خود وہ اس کو پسند کرتی ہیں)
جواب: الف۔ اگر ان کا یہودی یا عیسائی ہونا (اگر چہ ان کے اعتراف کے باوجود) ثابت نہ ہو تو ان سے متعہ جایز نہیں ہے۔
ب۔ جایز نہیں ہے مگر یہ کہ عرفا وہ مسیحی یا یہودی ہو۔
ج۔ جایز نہیں ہے۔
د۔ جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18591
ب۔ جایز نہیں ہے مگر یہ کہ عرفا وہ مسیحی یا یہودی ہو۔
ج۔ جایز نہیں ہے۔
د۔ جایز نہیں ہے۔
۳۸
سوال: متعہ میں کن باتوں کی رعایت کرنا ضروری ہے تا کہ گناہ سے محفوظ رہ کر انسان اپنی جنسی حاجت کو شرعی طریقہ سے پورا کر سکے؟
جواب: جن موارد میں متعہ جایز ہے اس کے واضح ہو جانے کے بعد، دقت کے ساتھ مہر اور مدت معین کرے پھر عقد پڑھیں اور اگر عربی میں صیغے نہیں پڑھ سکتے ہیں تو کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔
sistani.org/18593
۳۹
سوال: ایک لڑکی سے میری دوستی ہے کیا میں اس سے بات کرنے اور ہنسی مذاق کے جایز ہونے کے لیے اس سے عقد کر سکتا ہوں جبکہ جنسی لذت کا کوئی قصد نہیں ہے؟
جواب: اگر باپ دادا کی اجازت سے ہو حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18594
۴۰
سوال: میں نے ایک ایسی عورت سے متعہ اور دخول کیا ہے جو کسی اور کے متعہ میں تھی مگر مجھے اس کا علم نہیں تھا کیا میں بعد میں اس سے شادی کر سکتا ہوں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر وہ آپ کے لیے حرام ابدی ہو چکی ہے اور آپ کبھی بھی کسی بھی صورت میں اس سے شادی نہیں کر سکتے۔
sistani.org/18596
۴۱
سوال: فاحشہ عورتوں کے عدہ کے بارے میں آپ کی کیا نظر ہے؟ اور کیا ان سے متعہ کرنا میں کوئی حرج ہے؟
جواب: زنا میں کوئی عدہ نہیں ہوتا۔،اور احتیاط واجب کی بناء پر ان سے متعہ کرنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18597
۴۲
سوال: ایک ایسا انسان جس کے لیے شادی کے حالات سازگار نہ ہو اور کسی نیک عورت سے متعہ بھی ممکن نہ ہو تو کیا وہ بازاری عورت سے متعہ کر سکتا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر زنا میں مشہور عورت ( وہ عورت جو کسی سے بھی زنا کے لیۓ تیار ہو )سے متعہ کرنا جایز نہیں ہے،آپ اس مسئلہ میں کسی دوسرے اعلم کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔
sistani.org/18599
۴۳
سوال: کیا کسی شہر یا ملک کے سفر میں، کسی عورت سے ایک گھنٹے کے لیے متعہ کر سکتا ہوں، اگر وہ سفر زیارت کے لیٔے ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر آپ مسلمان بیوی کے شوہر ہیں تو اہل کتاب (یہودی و عیسائی) عورت سے متعہ نہیں کر سکتے اور اگر آپ کی بیوی کی اجازت بھی ہو تو بھی احتیاط واجب کی بناء پر ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
sistani.org/18603
۴۴
سوال: کیا جس عورت سے زنا کیا گیا ہو اس سے متعہ کیا جا سکتا ہے یا اسے عدہ گزارنا ضروری ہے؟ اور جس عورت سے ایک دو گھنٹے کے لیے متعہ کیا گیا ہو کیا اسے بھی عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: الف۔ عدہ ضروری نہیں ہے لیکن اگر وہ عورت زنا میں مشہور ہو ( وہ عورت جو کسی سے بھی زنا کے لیۓ تیار ہو )تو احتیاط واجب کی بناء اس سے متعہ نہیں کرنا چاہیے مگر یہ کہ وہ توبہ کر لے۔
ب۔ اگر اس سے ہم بستری ہوئی ہو تو عدہ ضروری ہے۔
sistani.org/18604
ب۔ اگر اس سے ہم بستری ہوئی ہو تو عدہ ضروری ہے۔
۴۵
سوال: میں ایک ۲۳ سالہ لڑکی ہوں، ۲۴ سالہ ایک لڑکا ہے جو چھ سال سے مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، ہم دونوں ایک دوسرے سے پاک محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن چونکہ وہ ابھی گورنمینٹ کی طرف سے لازم فوجی ٹرینیگ پر ہے جس کی مدت دو سال ہوتی ہے، لہذا اگلے چھ مہینے تک وہ رشتے کے لیے نہیں آ سکتا تو کیا ایسی صورت میں ہم والد کی اجازت کے بغیر محرم ہونے کے لیے عقد پڑھ سکتے ہیں؟ اس شرط کے ساتھ کہ میں باکرہ باقی رہوں اور میری ماں کو بھی ان حالات کا علم ہو، آپ راہنمائی فرمائیں؟
جواب: پاب کی اجازت کے بغیر عقد جایز نہیں ہے باطل ہے۔
sistani.org/18605
۴۶
سوال: کیا عورت اور مرد شادی کے لیٔے دو بار عقد پڑھ سکتے ہیں؟ ایک بار خود عقد پڑھیں پھر دوبارہ کچھ کے دن بعد رجسٹریشن اور قانونی کاروائی کے لیے عقد کریں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، دوسرا عقد نمائشی اور ظاہری ہوگا۔
sistani.org/18607
۴۷
سوال: اگر لڑکی لڑکے کو مسئلہ کا علم نہ ہو کہ متعہ کے لیٔے ولی کی اجازت ضروری ہے اور وہ متعہ کر لیں، بعد میں معلوم ہو تو ان کے عقد کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کا عقد باطل ہے۔
sistani.org/18611
۴۸
سوال: کیا عقد اردو میں پڑھا جا سکتا ہے؟ جیسے وہ کہے کہ میں تمہیں ایک گھنٹے کے لیے اتنے مہر پر چاہتا ہوں؟
جواب: اگر عربی نہیں جانتے ہیں تو اردو میں پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے عورت مرد سے کہے کہ میں ایک گھنٹے کے لیے اتنے مہر پر تم سے متعہ کر رہی ہوں پھر مرد کہے میں نے قبول کیا۔
sistani.org/18613
۴۹
سوال: کیا اہل کتاب سے متعہ کے وقت صیغہ پڑھنا ضروری ہے جبکہ وہ اس حکم کو نہیں جانتے؟ اور کیا بدکار عورتوں سے متعہ کیا جا سکتا ہے اگر دخول نہ کیا جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: الف۔ صیغہ پڑھنا ضروری ہے اگر چہ وہ عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں ہی کیوں نہ ہو اور اسے معتہ کا مفہوم سمجھانا ضروری ہے۔
ب۔ اگر وہ بدکار عورت زنا میں مشہور ہو( یعنی اس کام اسے اباء نہ رکھتی ہر کسی ساتھ تیار ہو) تو احتیاط واجب کی بناء پر اس کے توبہ کر لینے سے پہلے اس سے شادی نہیں کرنا چاہیے اگر چہ دخول نہ کرنا ہو تو تب بھی۔
sistani.org/18614
ب۔ اگر وہ بدکار عورت زنا میں مشہور ہو( یعنی اس کام اسے اباء نہ رکھتی ہر کسی ساتھ تیار ہو) تو احتیاط واجب کی بناء پر اس کے توبہ کر لینے سے پہلے اس سے شادی نہیں کرنا چاہیے اگر چہ دخول نہ کرنا ہو تو تب بھی۔
۵۰
سوال: غلطی سے اپنی بکارت ضایع کر دینے والی لڑکی سے اس کے باپ کی اجازت کے بغیر متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: نہیں، ولی کی اجازت ضروری ہے۔
sistani.org/18615
۵۱
سوال: صیغہ محرمیت پڑھنے کے بعد اس کے کیا حدود و اختیارات ہیں اور شرعی اعتبار سے کس حد تک رابطہ اور حجاب کرنا جایز ہے؟
جواب: صیغہ محرمیت، وقتی شادی اور متعہ کو کہتے ہیں، اس کے بعد عورت اس کی بیوی کا حکم رکھتی ہے۔
sistani.org/18617