مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » عدت

۱ سوال: ایسی عورت جس نے بچہ دانی نکلوا دی ہے کیا اس کے لیے بھی عدت ہے؟
جواب: ہاں اس کے لیے بھی عدت ہے۔
sistani.org/18281
۲ سوال: ہمیں معلوم ہے کہ بیوی کے عدہ طلاق میں سالی سے نکاح کرنا باطل ہے اور بیوی کا عدہ تمام ہونے کے بعد سالی سے شادی جایز ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر دو بہنیں دو ماں سے ہوں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
جواب: اس صورت میں بھی فرق نہیں ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر چاہے عدہ طلاق رجعی کا ہو یا متعہ کا اس میں سالی سے نکاح باطل ہے۔
sistani.org/18285
۳ سوال: اگر شوہر بیوی کا گھر کسی کشتی یا مخصوص گاڑی میں ہو تو کیا مطلقہ عورت اسی میں اپنا عدہ پورا کرے گی؟
جواب: ہاں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
sistani.org/18286
۴ سوال: بعض خواتین کو نس بندی کی وجہ سے حیض کا خون نہیں آتا، ایسی خواتین کے طہر غیر مواقعہ اور عدہ کا حکم بیان فرمائیں؟
جواب: طلاق کی صورت میں اسے بھی تین مہینہ عدت رکھنی ہوگی۔
sistani.org/18289
۵ سوال: متعہ کی عدت کے بارے میں توضیح دیں؟
جواب: متعہ کی عدت ہمبستری کرنے کی صورت میں گر چہ پیچھے کے مقام میں ہی کیوں نہ ہو، یا اگر بغیر ہمبستری کے منی جزب رحم ہو گیٔ ہو دو حیض ہے اور بنا بر احتیاط واجب ایک حیض کافی نہیں ہے۔
sistani.org/18291
۶ سوال: کیا اہل کتاب عورتوں کے لیے بھی عدہ گزارنا ضروری ہے، اگر ان کے عدہ نہ گزارنے کا یقین ہو تو کیا حکم ہے۔
جواب: آپ ان سے متعہ اگر مسلمان بیوی نہیں رکھتے تو کر سکتے ہیں اوراگر مسلمان بیوی ہو اس کی رضایت کے بغیر جایز نہیں ہے بلکہ اگر راضی ہو تب بھی بنا بر احتیاط واجب جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18292
۷ سوال: کیا بدکار اور فاحشہ عورتوں کے لیے عدت ہے؟
جواب: زنا کے لیے عدت نہیں ہے۔
sistani.org/18293
۸ سوال: متعہ والی عورت مدت بخشنے کے بعد سے نامحرم ہے یا عورت کو یہ معلوم ہو جانے کے بعد سے اب وہ اس کی بیوی نہیں ہے؟ اور اس کا عدہ کب سے ہوگا؟
جواب: مدت بخشے جانے کے بعد سے نامحرم ہے اور عدت بھی اسی وقت سے ہے۔
sistani.org/18294
۹ سوال: اگر کوئی نہ جانتے ہوئے عدہ میں اپنی سالی سے شادی کر لے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا عقد باطل ہے اگر دخول ہوا تو وطی شبھہ کے حکم میں ہے اور بچے حلال زادے ہیں، معلوم ہونے کے بعد دونوں الگ ہوجائیں گے اور بیوی کا عدہ ختم ہو جانے کے بعد دوبارہ شادی کر سکتے ہیں۔
sistani.org/18295
۱۰ سوال: وہ عورتیں جو کچھ مدت یا ہمیشہ کے لیے خود کو بانجھ کر لیتی ہیں یا آلہ و مشین استعمال کرتی ہیں، طلاق کے وقت ان کے لیے عدت کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کے لیے بھی عدت ضروری ہے۔
sistani.org/18296
۱۱ سوال: عدہ وفات کی مدت کیا ہے اور کیا اس عرصہ میں نامحرم سے بات کی جا سکتی ہے۔ اس کے گھر سے باہر نکلنے کا کیا حکم ہے اور اس کا نان نفقہ کس کے ذمہ ہے؟
جواب: عدت وفات کی مدت چار مہینے دس دن ہے اس میں شادی نہیں کر سکتی، سجنا اور میکپ کرنا جایز نہیں ہے اور نامحرم سے ایک عام حد تک بات کرنے میں، ہمیشہ کی طرح کوئی حرج نہیں ہے، گھر سے نکلنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر رات میں کہیں اور سونا، ضرورت، کام ، ذمہ داری، اداء حق کے علاوہ گھر سے باہر نکلنا مکروہ ہے، جبکہ نان و نفقہ خود اس کے ذمہ ہے۔
sistani.org/18297
۱۲ سوال: اگر شوہر و بیوی کافی عرصہ سے الگ رہتے ہوں تو کیا تین سال کے بعد طلاق لینے کی صورت میں بھی عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: ہاں عدت گزارنا ضروری ہے۔
sistani.org/18300
۱۳ سوال: شوہر نے بیوی کو عدالت میں طلاق دے دی ہے مگر شرعی اعتبار سے طلاق نہیں ہوئی ہے۔ شوہر کہتا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ عورت شادی کرے یہ اسی طرح پھنسی رہے گی؟ اس صورت میں کیا عورت شادی کر سکتی ہے یا حاکم شرع کی اجازت ضروری ہے؟
جواب: اگر طلاق شرعی شرطوں کے مطابق نہ ہو تو وہ شادی نہیں کر سکتی، ہاں وہ حاکم شرع کی طرف رجوع کر کے شرعی مراحل طے کرنے کے بعد طلاق حاصل کر سکتی ہے۔
sistani.org/18301
۱۴ سوال: عورت مہر اور اپنے سارے حقوق لینے کے بعد جو طلاق لیتی ہے وہ طلاق رجعی ہوتی ہے یا خلعی؟
جواب: اگر شوہر نے طلاق دی ہے اور کوئی پیسا نہیں دیا گیا ہے تو وہ طلاق رجعی ہے۔ ہاں عورت یائسہ،نا بالغ یا غیر مدخولہ نہ ہو۔
sistani.org/18302
۱۵ سوال: یائسہ ہونے کی صحیح عمر کیا ہے؟
جواب: حیض کے لیے ساٹھ سال اور عدت کے لیے پچاس سال خون آنا پوری طرح سے جب بند ہو جاۓ۔
sistani.org/18303
۱۶ سوال: میں نے ایک خاتون سے متعہ کیا، ہمبستری کے بعد معلوم ہوا کہ وہ عدہ میں تھی، کیا میں گناہ گار ہوں جبکہ گزشتہ آٹھ مہینے سے اس کے پہلے شوہر نے اس سے ہمبستری نہیں کی تھی؟
جواب: عقد باطل تھا آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے چونکہ آپ نہیں جانتے تھے لیکن وہ عورت آپ پر ہمیشہ کےلیٔے حرام ہو چکی ہے۔
sistani.org/18304
۱۷ سوال: کیا ہم بستری نہ ہونے کے باوجود عورت کے لیے عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ہے، لیکن اگر منی رحم میں بغیر ہمبستری کے بھی داخل ہو جایۓ تو عدت رکھنی ہوگی۔
sistani.org/18306
۱۸ سوال: اگر کسی مرد نے کسی عورت سے متعہ کیا ہو اور ہمبستری بھی کی ہو تو متعہ کو نکاح میں بدلنے کے لیے متعہ کو ختم کرے گا اور کیا نکاح سے پہلے عورت عدہ گزارے گی؟
جواب: عدت کی ضرورت نہیں ہے،لیکن نکاح سے پہلے متعہ کی بقیہ مدت کو بخشنا ہوگا۔
sistani.org/18307
۱۹ سوال: کیا اہل کتاب عورت کے لیے بھی متعہ کرنے کے بعد عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: اسے اپنے مذھب کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔
sistani.org/18308
۲۰ سوال: طلاق رجعی میں شوہر اگر عدہ میں رجوع کے بجائے تین مہینے کے لیے متعہ کر لے تو کیا عدہ کی مدت اور وہ تین ماہ گزرنے کے بعد عورت کسی اور سے شادی کر سکتی ہے کیا اس کے لیے عدت کی ضرورت ہوگی، اور اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہوا ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: عدت کے دوران عقد باطل ہے لہذا اگر شوہر نے رجوع والے کام جیسے چھونا، چومنا وغیرہ، رجوع کی نیت سے نہیں کیٔے ہیں تو وہ عدت کے بعد شادی کر سکتی ہے۔
sistani.org/18309
۲۱ سوال: عدت کے بارے میں توضیح دیں؟
جواب: عدت وہ زمانہ ہے جس میں عورت طلاق، شوہر کی موت یا وطی شبہہ کی وجہ سے ایک معین وقت تک انتظار کرتی ہے اور اس دوران اس کا کسی سے شادی کرنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18311
۲۲ سوال: زنا کار عورت عدت رکھے گی؟
جواب: زنا کی عدت نہیں ہے۔
sistani.org/18312
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français