مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » شادی

۱ سوال: اس بات کے مد نظر کہ دو بہنیں ایک ساتھ ایک مرد سے شادی نہیں کر سکتیں ایک ساتھ ملے ہوئے دو جڑوا کی شادی کا کیا حکم ہے؟
جواب: جڑوا کسی کے ساتھ شادی نہیں کر سکتیں۔
sistani.org/18151
۲ سوال: اگر لڑکی کے باپ دادا کا انتقال ہو گیا ہو تو کیا چچا کی اجازت ضروری ہے؟
جواب: چچا کی اجازت ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/18155
۳ سوال: کنوارہ پن (باکرہ) سے کیا مراد ہے؟
جواب: شرعی اعتبار سے باکرہ وہ ہے جس کے ساتھ حلال طریقے سے ہمبستری شرمگاہ یا پیچھے کے مقام میں نہ ہوئی ہو۔
sistani.org/18159
۴ سوال: ہمیں معلوم ہے کہ بیوی کے عدہ طلاق میں سالی سے نکاح کرنا باطل ہے اور بیوی کا عدہ تمام ہونے کے بعد سالی سے شادی جایز ہے، میرا سوال یہ ہے کہ اگر دو بہنیں دو ماں سے ہوں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
جواب: اس صورت میں بھی فرق نہیں ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر چاہے عدہ طلاق رجعی کا ہو یا متعہ کا اس میں سالی سے نکاح باطل ہے۔
sistani.org/18160
۵ سوال: کیا اسلام میں شادی کرنا واجب ہے؟ کیا ایک مسلمان کنوارہ رہ سکتا ہے؟ (اس شرط کے ساتھ کہ گناہ نہ کرے)
جواب: اسلام میں شادی کرنا واجب نہیں ہے مستحب ہے، مگر انسان کو یہ جاننا چاہیے کہ شادی کے بغیر گناہ میں پڑ سکتا ہے۔
sistani.org/18161
۶ سوال: اگر آپ کی نظر کے مطابق بکارت کا نہ ہونا عیب ہے تو فرمائیے: کیا بکارت کا نہ ہونا (اگر چہ بکارت نکاح میں شرط نہ ہو) نکاح کے فسخ یا مہر کے کم ہو جانے کا سبب یو جائے گا؟
جواب: صرف بکارت کا نہ ہونا (اگر عقد میں شرط نہ ہو) فسخ کا سبب نہیں ہو سکتا، ہاں شوہر باکرہ اور غیر باکرہ کے فرق سے مہر کم کر سکتا ہے۔
sistani.org/18162
۷ سوال: کیا عورت حیض کی حالت میں نکاح یا عقد کر سکتی ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18163
۸ سوال: الف۔ مرد عقد کے صیغے کو کس طرح سے پڑھ سکتا ہے؟
ب۔ کیا عقد کے صیغے کا عربی میں پڑھنا ضروری ہے؟
ج۔ کیا یہ جاننا ضروری ہے کہ اس نے عدہ گزارا ہے یا نہیں؟
د۔ اگر عورت زنا میں مشہور ہو تو کیا اس شادی کی جا سکتی ہے؟
جواب: الف۔ مدت اور مہر معین ہونے کے بعد پہلے عورت اس طرح کہے: متعتک نفسی فی المدہ المعلومہ علی المھر المعلوم پھر مرد کہے: قبلت
ب۔ احتیاط واجب کی بناء پر اگر عربی میں پڑھ سکتا ہے تو فارسی میں نہ پڑھے۔
ج۔ یہ جاننا ضروری نہیں ہے مگر یہ کہ جانتا ہو کہ پہلے عدہ میں تھی اور احتمال دے کہ اب بھی عدہ میں ہے اور اگر اس سلسلہ میں وہ رعایت نہ کرنے میں مشہور ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر تحقیق ضروری ہے۔
د۔ احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے مگر یہ کہ توبہ کر لے۔
sistani.org/18164
۹ سوال: اگر ایک مرد اپنی بیوی سے جو حاملہ ہے، اسکے علاج کی وجہ سے ایک سال تک نزدیکی نہ کر سکتا ہو تو کیا پیدایش کے بعد بیوی کے لیے دوبارہ عقد پڑھنا ضروری ہے؟ اور کیا اس سال تک وہ اس کی بہن سے جو مطلقہ ہے، عقد کر سکتا ہے؟
جواب: دوبارہ عقد کی ضرورت نہیں ہے اور اس کی بہن سے عقد نہیں کر سکتا ہے۔
sistani.org/18167
۱۰ سوال: کیا منگنی کے وقت عقد محرمیت کا پڑھنا ضروری ہے؟
جواب: آپ مختار ہیں، مگر اس کے ساتھ دوسرے شرایط کی بھی رعایت ضروری ہے۔
sistani.org/18168
۱۱ سوال: ہاشمیہ کا غیر ہاشمیہ سے عقد کرنا کیسا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں یہ عقد حرام ہے چونکہ سادات کی توہین کا سبب ہے، کیا یہ بات شرعی اعتبار سے صحیح ہے؟
جواب: اس شادی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18169
۱۲ سوال: ایک مرد نے ایک ایسی عورت سے شادی کی ہے جس کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے کچھ دن کے بعد وہ شخص اپنی بیوی کی بیٹی سے زنا کرتا ہے، کیا اسکی بیوی جو اس کی بیٹی کی ماں ہے اس پر حرام ہو جائے گی؟
جواب: حرام نہیں ہوگی۔
sistani.org/18170
۱۳ سوال: کیا سیدانی سے شادی کے بعد دوسری شادی کرنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/18171
۱۴ سوال: اگر لڑکی لڑکا شادی کرنا چاہتے ہوں لیکن شادی سے پہلے ایک دوسرے کو جاننے اور سمجھنے کے لیے عقد موقت کرنا چاہتے ہوں لیکن لڑکی کا باپ اس بات پور راضی نہ ہو تو کیا لڑکی لڑکا باپ کی مرضی کا بغیر عقد موقت کر سکتے ہیں؟
جواب: باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر باکرہ (کنواری) لڑکی سے عقد باطل ہے گر چہ بنا بر احتیاط واجب لڑکی اپنے امور میں مستقل ہو۔
sistani.org/18172
۱۵ سوال: کیا سالی سے شادی کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: دو بہنوں سے ایک وقت میں شادی کرنا جایز نہیں ہے، ہاں بیوی کی موت، طلاق یا رجوع کی مدت ختم ہو جانےکے بعد اس کی بہن سے شادی کی جا سکتی ہے۔
sistani.org/18175
۱۶ سوال: شادی کے وقت میرے شوہر کو میری سرویس (اسکول ٹیچر) پر اعتراض نہیں تھا مگر اب وہ اعتراض کرتے ہیں، میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اس صورت میں انہیں منع کرنے کا حق نہیں ہے۔
sistani.org/18178
۱۷ سوال: اہل کتاب سے شادی کی کیا شرط ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر اہل کتاب سے دائمی ازدواج کرنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18182
۱۸ سوال: اگر کوئی لڑکی کام کرتی ہو اور اس کی مستقل آمدنی ہو، صرف باپ کے گھر میں رہتی ہو، بالغ و عاقل اور رشیدہ ہو تو کیا اسے شادی کے لیے باپ کی اجازت ضروری ہے؟
جواب: ہاں، احتیاط واجب کی بناء پر باپ کی اجازت ضروری ہے۔
sistani.org/18185
۱۹ سوال: کسی نامحرم لڑکی کے ساتھ سالم رابطہ رکھنا کیسا یے جب کہ وہ شادی کا قصد رکھتےہیں، کیا باپ کی اجازت ضروری ہے؟
جواب: اگر حرام میں پڑنےکا خوف و لو آہستہ آہستہ ہی کیوں نہ ہو تو حرام ہے اور اسی طرح مزاق اور غیر اخلاقی باتوں میں وارد ہونا حرام ہے اور شادی کے لیے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے، گر چہ احتیاط واجب کی بنا پر لڑکی اپنے امور میں مستقل ہو۔
sistani.org/18188
۲۰ سوال: اسلام میں متعہ کی مدت کس قدر ہے؟
جواب: جس مقدار پر بھی دونوں راضی ہوں، ہاں دونوں کی احتمالی عمر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
sistani.org/18191
۲۱ سوال: شادی سے پہلے کیا صیغہ محرمیت کا پڑھا جانا ضروری ہے؟
جواب: شروع میں عقد موقت پڑھ سکتے ہیں ہاں اگر اس کی مدت ختم نہ ہو یا شوہر باقی مدت کو نہ بخشے تو دوسرا عقد صحیح نہیں ہوگا۔
sistani.org/18192
۲۲ سوال: بدکار عورت سے شادی کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر اس کے توبہ کرنے سے پہلے اس سے شادی نہ کرے۔
sistani.org/18194
۲۳ سوال: کیا ایڈس نکاح کے فسخ کا سبب ہو سکتا ہے؟
جواب: فسخ کا سبب نہیں ہو سکتا لیکن اگر مرد ایڈس میں مبتلا ہو گیا ہے اور اس وجہ سے اپنی زوجہ سے ہم بستری نہیں کر سکتا تو اگر عورت تحمل نہ کر سکتی ہو اور حرام میں پڑنے کا خوف ہو احتیاط واجب کی بناء پر اگر وہ طلاق چاہے تو اسے طلاق دینا ضروری ہے اور اگر عورت کو بالکل ہی چھوڑ دے اور اس کو طلاق نہ دے اور نہ اس کے پاس جائے تو وہ حاکم شرع سے طلاق ک ےلیے درخواست کر سکتی ہے۔
sistani.org/18201
۲۴ سوال: بہن نے اپنے چھوٹے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔ کیا اس کا بیٹا اس کے بھائی کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے؟
جواب: نہیں، وہ شادی نہیں کر سکتے۔
sistani.org/18202
۲۵ سوال: وہ لڑکی جس نے زنا سے اپنی بکارت زائل کر لی ہے کیا ولی کی اجازت کے بغیر شادی کر سکتی ہے؟
جواب: نہیں۔
sistani.org/18205
۲۶ سوال: لواط کرنے والا شخص، جس سے لواط کیا ہے اس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے؟
جواب: اگر دخول کیا ہے اور دخول کے وقت لواط کرنے والا بالغ اور جس سے لواط کیا ہے نابالغ تھا تو اس صورت میں جس سے لواط کیا ہے اس کی بہن لواط کرنے والے پر حرام ہے اور اگر لواط کرنے والا نابالغ تھا تو یہ حکم احتیاط واجب کی بنا پر ہے۔
sistani.org/18206
۲۷ سوال: اگر کوئی شخص کسی سے متعہ اور دخول کرنے کے بعد، اس سے دائمی شادی کرنا چاہے تو کیا اسے متعہ ختم کرنا پڑے گا اور کیا عقد دائم سے پہلے اس عورت کو عدت گزارنا پڑے گا؟
جواب: عدت ضروری نہیں ہے اور عقد متعہ کو ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اگر وقت باقی ہے تو مرد اسے عورت کو مدت بخش دے گا۔
sistani.org/18208
۲۸ سوال: ایک عورت زید سے شادی کرتی ہے اور عقد میں یہ شرط کرتی ہے کہ زید دوسری شادی نہیں کرے گا، کیا یہ شرط شرعی ہے اور اس پر عمل ہونا چاہیے؟
جواب: اگر عقد میں یہ شرط کی گئی تھی تو شوہر کے لیے اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔
sistani.org/18209
۲۹ سوال: میرا ایک بھائی ہے جس نے بچپن میں میرے خالہ زاد بھائی کے ساتھ میری ماں کا متواتر ایک ہفتہ دودھ پیا ہے، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میرا خالہ زاد کس کس کے ساتھ محرم ہے؟ اور کیا وہ میری بھانجی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟
جواب: آپ کی خالہ کا بیٹا آپ کے سارے بھائیوں بہنوں کا محرم ہے، آپ کی بھانجی سے اس کی شادی حرام ہے کیوں کہ وہ اس کا رضائی (دودھ شریک) ماموں ہے۔
sistani.org/18210
۳۰ سوال: لڑکی کس عمر میں باپ کی مرضی کے بغیر شادی کر سکتی ہے؟ باپ کی مرضی کے بغیر وہ کس طرح سے اور کن حالات میں شادی کر سکتی ہے؟
جواب: عمر کے کسی بھی حصے اور کسی بھی حالت میں، حتی اگر وہ مستقل زندگی گزارتی ہو، احتیاط واجب کی بناء پر شادی کے لیے باپ یا دادا کی اجازت ہونا ضروری ہے۔
sistani.org/18211
۳۱ سوال: کیا ایسی عورت سے شادی کر سکتا ہے جس سے متعہ اور ہمبستری کر چکا ہو جبکہ اسے خبر نہ ہو کہ وہ شادی شدہ ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر وہ عورت ایسے شخص پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو چکی ہے، یعنی اس سے کھبی بھی شادی نہیں کر سکتا۔
sistani.org/18213
۳۲ سوال: کیا غیر عرب کے لیے عربی میں صیغہ عقد پڑھنا کافی ہے؟ جب کہ وہ کلمات کے معنی نہیں جانتے اور انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ حقیقت میں صیغے جاری کرنے کا مقصد شادی کے بندھن میں باندھنا ہے؟ اور کیا صیغہ عقد کو عربی کے علاوہ کسی زبان میں نہیں پڑھا جا سکتا؟
جواب: اجمالی طور پر صیغے کے معنا کو جاننا کافی ہے اور احتیاط لازم کی بناء پر کسی دوسری زبان میں اگر عربی میں پڑھ سکتا ہو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18215
۳۳ سوال: کیا عورت عدت میں شادی کر سکتی ہے؟
جواب: عدت میں شادی کرنا جایز نہیں ہے، اور اگر جانتے ہوۓ ایسا کرے تو اس پے حرام ابد (ہمیشہ کے لیے) ہو جاۓ گی گر چہ ہمبستری نہ کی ہو اور اگر جاہل ہو کے حرام ہے یا جاہل ہو کے عدت میں ہے اور عقد پڑھے تو باطل ہے پس اگر ہمبستری نہ کیا ہو تو شادی کر سکتا ہے اور اگر ہمستری کی ہو تو ہمیشہ کے لیے حرام ہے گر چہ جاہل رہا ہو۔
sistani.org/18216
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français