سوال و جواب » فیلم ( سینما)
تلاش کریں:
۱
سوال: کیا سینیما ہال جانا غیر شرعی سین اور آوازوں کے باوجود جایز ہے؟
جواب: ایسی فلموں کا دیکھنا اگر دیکھنے والے کے لیٔے برا (منفی) اثر رکھتی ہوں اور اس کے بہکنے یا شہوت بھڑکنے کا باعث ہو حرام ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر عریان یا نیمہ عریان تصویروں کو دیکھنے سے بالکل پرہیز کریں۔
sistani.org/18144
۲
سوال: کیا ٹیلیویزن کے چینیلز اور فلمیں دیکھنا جایز ہے؟
جواب: ایسی فلموں کا دیکھنا اگر دیکھنے والے کے لیٔے برا (منفی) اثر رکھتی ہوں اور اس کے بہکنے یا شہوت بھڑکنے کا باعث ہو حرام ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر عریان یا نیمہ عریان تصویروں کو دیکھنے سے بالکل پرہیز کریں۔
sistani.org/18145
۳
سوال: کیا مسجد میں رومینٹیک اور غیر رومینٹیک فلمیں دیکھنا جایز ہے؟
جواب: اگر مسجد کی بے حرمتی ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18146
۴
سوال: کیا مخلوط سینیما ہال اور دوسری تفریح اور ناجایز جگہوں پر جایا جا سکتا ہے جبکہ حرام میں پڑنے کا یقین ہو؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18149
۵
سوال: شادی شدہ افراد کے لیے جنسی لذت اٹھانے کی غرض سے جنسی تعلیم دینے والی سائٹوں کو دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔
sistani.org/18367
۶
سوال: شادی کے بعد سیکسی فلمیں یا فوٹو دیکھنے کا کیا حکم ہے جبکہ گناہ میں نہ پڑ کر بیوی سے خواہش کو پوری کر سکتا ہے؟
جواب: حرام ہے۔
sistani.org/18368
۷
سوال: بیوی کے ساتھ جنسی تعلیم کی غرض سے بلو فلمیں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔
sistani.org/18369
۸
سوال: کافروں کی بنائی ہوئی فلمیں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر عریان یا نیمہ عریان ہو اور شہوت کی نگاہ سے دیکھ رہا ہو تو حرام ہے ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بناء پر بغیر لذت کے بھی دیکھنا حرام ہے۔
sistani.org/18370
۹
سوال: کیا سیکسی فلموں کو بغیر لذت کے دیکھا جا سکتا ہے؟
جواب: مطلقا حرام ہے۔
sistani.org/18371