سوال و جواب » بینک
تلاش کریں:
۱
سوال: فکس ڈپوزٹ(کم مدت یا دراز مدت) پر ملنے والی رقم کا سود ہونے کے حوالے سے کیا حکم ؟
جواب: حکومتی بینک {اسی طرح کوئی بھی حکومتی کمپنی }حضرت آیۃ اللہ کی نظر میں اس کا پیسہ مجہول المالک ہے اور اس میں تصرف اور اس کا اسعتمال حاکم شرع کی اجازت سے جایز ہے اس بنا پر پیسے جمع کرنے والا سود کی شرط نہ کرے ا ور جب بینک یا شرکت سود دے تو حضرت آیۃ اللہ اجازت دیتے ہیں اس مجہول المالک سود کو آپ اپنی ملکیت میں لے سکتے ہیں اس شرط کے ساتھ کے آدھے مبلغ کو آپ دیندار غریپ شیعہ کو صدقہ دیں۔
اور اگر پرائیوٹ بینک {اسی طرح پرائیوٹ کمپنی } ہو تو آپ کسی بھی عنوان سے مالک نہیں بن سکتے لیکن اگر انسان جانتا ہو کہ اس بینک یا شرکت کے {مالکین }سرمایہ دار افراد ان پیسوں کو استعمال کرنے سے راضی ہونگے اگرچہ شرعی مالک نہ ہوں تو بھی، تو اس صورت میں استعمال کرسکتے ہیں ، اور ان پیسوں سے جو چیز خریدے گا مالک ہو گا اور یہ اس صورت میں ہے کہ جب بینک یا کمپنی اس شخص کے ساتھ کوئی شرعی معاملہ انجام نہ دے لیکن اگر صحیح شرعی طریقے سے تمام شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے معاملہ انجام دیا جائے اور احتمال ہو کہ بینک یا کمپنی ان پیسوں کے ساتھ قرار داد کے مطابق شرعی طریقے کے مطابق معاملہ کرے گی تو سود حلال ہے۔
اور اگر سرمایہ غیر مسلمان کا ہو تو چاہے پرائیوٹ ہو یا حکومتی یا مشترک سود جایز ہے ، کیونکہ ان سے سود لینا جایز ہے ۔
sistani.org/18134

۲
سوال: بینک اور مختلف اداروں میں کام کرنے والوں کے کام کا ایک حصہ سود یا دوسرے حرام معاملات سے متعلق ہوتا ہے، اس کام اور اس کے بدلے میں ملنے والی اجرت کا کیا حکم ہے؟
جواب: سودی معاملات والے کام کا کرنا اور اس کی اجرت لینا دونوں حرام ہیں، اس پیسے کا وہ مالک نہیں ہوگا۔
sistani.org/18137
۳
سوال: بینک سے قرض لینے کا کیا حکم ہے۔
جواب: اگر بینک کا سرمایہ مسلمانوں کا ہو تو :
اگر حکومتی بینک ہو تو اگر شرعی طریقہ سے معاملہ ہوا ہو جیسے (مضاربہ یا قسطوں پر خرید کریں ) تو ضروری ہے کہ اس معاہدے کے مطابق عمل کیا جائے، اور اگر شرعی معاملہ نہ ہو تو آپ مجہول المالک کی نیت سے لیں اور پھر حضرت آیت اللہ کی جانب سے اپنے لیے قرضے کی نیت سے قبول کرلیں اور پھر اس قرضے کو اسی جگہ استعمال کیا جائے جس کے لیے قرضہ لیا گیا ہو ۔
اور اگر بینک پرائیوٹ ہو تو اگر شرعی طریقہ سے معاملہ ہوا ہو جیسے (مضاربہ یا قسطوں پر خرید کریں ) تو ضروری ہے کہ اس معاہدے کے مطابق عمل کیا جائے اور اگر شرعی معاملہ نہ ہو تو اس صورت میں پرائیوٹ بینک سے (سود کے ساتھ ) قرض لینا جایز نہیں ۔
لیکن اگر بینک یا ادارہ جو غیر مسلم (non muslim ) سرمایہ سے تشکیل پایا ہو :
تو سود کی شرط کے ساتھ قرض لینا جایز نہیں لیکن اس سے بچنے کی خاطر یہ کیا جاسکتا ہے کہ قرض کی نیت کے بغیر یہ رقم بینک سے لی جائے اور حاکم شرع کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ، گر چہ یہ جانتے ہوں کہ بعد میں اس کی اصل رقم اور اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔
sistani.org/17331

۴
سوال: بینک میں فکس یا غیر فکس کے طور پے پیسا رکھنے کی صورت میں بینک جو سود ہمیں دیتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: حکومتی بینک اگر اسلامی ہو{اسی طرح کوئی بھی حکومتی کمپنی }حضرت آیۃ اللہ کی نظر میں اس کا پیسہ مجہول المالک ہے اور اس میں تصرف اور اس کا اسعتمال حاکم شرع کی اجازت سے جایز ہے اس بنا پر پیسے جمع کرنے والا سود کی شرط نہ کرے ا ور اگر جب بینک یا شرکت سود دے تو حضرت آیۃ اللہ اجازت دیتے ہیں اس مجہول المالک سود کو آپ اپنی ملکیت میں لے سکتے ہیں اس شرط کے ساتھ کے آدھے مبلغ کو آپ دیندار فقیر(شیعہ) کو صدقہ کریں
اور اگر پرائیوٹ بینک {اسی طرح پرائیوٹ کمپنی } ہو تو آپ کسی بھی عنوان سے مالک نہیں بن سکتے لیکن اگر انسان جانتا ہو کہ اس بینک یا شرکت کے {مالکین }سرمایہ دار افراد ان پیسوں کو استعمال کرنے سے راضی ہونگے اگرچہ شرعی مالک نہ ہوں تو بھی ، تو اس صورت میں استعمال کرسکتے ہیں ، اور ان پیسوں سے جو چیز خریدے گا مالک ہو گا اور یہ اس صورت میں ہے کہ جب بینک یا کمپنی اس شخص کے ساتھ کوئی شرعی معاملہ نہ کرے لیکن اگر صحیح شرعی طریقے سے تمام شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے معاملہ انجام دیا جائے اور احتمال ہو کہ بینک یا کمپنی ان پیسوں کے ساتھ قرار داد کے مطابق شرعی طریقے کے مطابق معاملہ کرے گی تو سود حلال ہے۔
اور اگر سرمایہ غیر مسلمان کا ہو تو چاہے پرائیوٹ ہو یا حکومتی یا مشترک سود جایز ہے، کیونکہ ان سے سود لینا جایز ہے۔
sistani.org/17335

۵
سوال: چک بیچنے کا کیا حکم ہے۔
جواب: اگر قرض واقعی ہو تو جایز ہے۔
sistani.org/17336
۶
سوال: فکس ڈپازٹ میں بینک سے ملنے والے سود کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر یہ کاروبار شرعی قوانین کے مطابق ہوں جیسے وہ رکھی گئی رقم جو صحیح فقہی اصول پر مبنی کاروبار کے لیے ہو اور اس بات کا احتمال دیا جائے کے وہ کام کرے گا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور اس سے ملنے والا سارا فائدہ حلال ہے۔
sistani.org/17342
۷
سوال: کیا بینک کے ذریعے پیسا بھیجنے کی اجرت لینا سود ہے؟
جواب: سود نہیں ہے۔
sistani.org/17343
۸
سوال: کیا بینک میں انعام جیتنے کے لالچ سے پیسہ رکھنے میں کوئی حرج ہے؟
جواب: اگر اس نے قرعہ میں شرکت کرنے کی شرط نہیں رکھی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17345
۹
سوال: اگر بینک سے قالین بنانے کے ليے قرض لیا ہے تو کیا اسے کسی دوسرے کام میں خرچ کیا جا سکتاہے؟
جواب: اگر اسے دوسرے کام میں خرچ کرنے سے بینک کو اعتراض نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17347
۱۰
سوال: میں ایم اے کا اسٹوڈینٹ ہوں اور میری تحقیق کا موضوع "سود سے خالی بینک کا نظام " ہے۔ مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھیں:
الف۔ مضاربہ کے عقد جایز ہونے کے باوجود کیا عقد کے ضمن میں شرط کے ذریعے، وقت کی مدت معین کی جا سکتی ہے؟
ب۔ کیا کام کرنے والے کو نقصان کی بھرپائی کا ذمہ دار ٹھرایا جا سکتا ہے؟
ج۔ کیا بینک کو یہ حق ہےکہ وہ کام کرنے والے کو معین سود ادا کرنے یا کوئی مقدار معین ادا کرنے کو کہہ سکتا ہے؟

جواب: الف۔ ممکن ہے کہ ایک وقت معین ہو اور اس میں شرط ہو کہ اس وقت تک کوئی فسخ نہیں کرے گا لیکن اس شرط سے صرف اس کو توڑنے کا حرام ہونا ثابت ہو سکے گا اور عقد فسخ کرنے سے فسخ ہو جائے گا۔ ہاں یہ شرط کر سکتے ہیں کہ اگر کسی نے عقد کو توڑا تو وہ اتنا پیسہ ادا کرے گا۔
ب۔ مالک شرط کر سکتا ہے کہ اگر نقصان ہوا یا سرمایہ ضاہع ہوا تو کام کرنے والا اپنے مال سے ادا کرے گا۔ اس صیغہ اور نقصان کی ضمانت والے صیغہ میں فرق ہے۔
ج۔ مالک جو کہ بینک ہے اس صورت میں شرط کر سکتا ہے کہ اگر اتنا فائدہ نہیں ہوا تو کام کرنے والا اپنے مال سے ادا کرے گا۔
sistani.org/17350

۱۱
سوال: بینک کے لون والے حساب سے ملنے والے انعام کا کیا حکم ہے؟
جواب: حلال ہے۔
sistani.org/17351
۱۲
سوال: کسی مسلمان کے اپنے کریڈٹ کارڈ سے پیسے نکالتے وقت، پیسے زیادہ نکل آنے اور بینک کو خبر نہ ہونے کی صورت میں اسے لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17352
۱۳
سوال: بینک میں کام کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بينك كے کام دو قسم كے ہيں:
۱۔حرام كام: جيسے سودي كام كو انجام دينے ميں واسطہ بننا، اس كو لكهنا،اس پر گواه بننا، لينے والے كه حق ميں سود دریافت کرنا، اسي طرح ہر وه كام جو سودي شركت{ادارہ} كے ساتھ كيا جائےيا وه شركت جو شراب كي تجارت ميں مشغول ہو جيسے ان كے شيرز بيچنا ان كي ايل سي كهولنا يہ سارے كام حرام ہيں اور اس ڈيپارٹمنٹ ميں كامحرام اور اجرت لينے كا حق دار نہيں ہوگا۔
۲۔ اوپر بيان كئے گیے كام كے علاوه باقی سارے كام حلال اور اسكي اجرت (انكم)بھي حلال ہے۔
sistani.org/25421

۱۴
سوال: بینک میں کام (جاب) کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بينك كےمعاملات دو قسم كے ہيں:
۱۔ حرام معاملات: جيسے سودي كام كو انجام دينے ميں واسطہ؛ اس كو لكهنا،اس پر گواه بننا، لينے والے كه حق ميں سود دریافت کرنا، اسي طرح ہر وه كام جو سودي شركت{ادارہ} كے ساتھ كيا جائے يا وه شركت جو شراب كي تجارت ميں مشغول ہو جيسے ان كے شيرز بيچنا ان كي ايل سي كهولنا يہ سارے كام حرام ہيں اور اس ڈيپارٹمنٹ ميں كام حرام اور اجرت لينے كا حق دار نہيں ہوگا۔
۲۔جایز معاملات: اوپر بيان کیے گئے كام كے علاوه باقی سارے كام حلال اور اسكی اجرت (انكم)بھي حلال ہے۔
sistani.org/25981