سوال و جواب » نماز ۔ سجدہ
تلاش کریں:
۱
سوال: ہاتھ کی ہتھیلی سے آپ کیا مراد لیتے ہیں؟ اگر سجدہ کے وقت زمین صاف نہ ہونے کی وجہ سے ہتھیلی صاف نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: عرفا ہتھیلی رکھنے کا صادق آنا کافی ہے، مذکورہ صورت میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18099
۲
سوال: پہلے سجدے میں سبحان العظیم کہہ کر دوبارہ صحیح ذکر کہنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: نماز صحیح ہے۔
sistani.org/18100
۳
سوال: تصویر اور لکھی ہوئی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/18101
۴
سوال: سجدے میں کون کون سا عضو زمین پر ہونا چاہیٔے؟
جواب: نماز کے سجدے میں سات اعضاء کا زمین پر ہونا واجب ہے، پیشانی، دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، پیر کے دونوں انگوٹھے۔
sistani.org/18102
۵
سوال: نماز میں سجدہ گاہ سے دو بار سر ٹکرا جانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر پیشانی سجدہ گاہ سے ذکر سجدہ پڑھنے سے پہلے یا بعد بے اختیار اٹھ جایٔے تو اگر اس کو دوبارہ سجدے میں جانے سے روک سکے تو وہ ایک سجدہ شمار ہوگا اور پھر بیٹھنے کے بعد دوسرا سجدہ بجا لایٔے گا لیکن اگر بے اختیار دوبارہ سجدے میں چلا جایۓ تو دوسرا سجدہ شمار نہیں ہوگا۔
sistani.org/18103
۶
سوال: اس بات کے مد نظر کے کالی ہو جانے والی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا جایز نہیں ہے، ان سجدہ گاہوں کا کیا کرنا چاہیٔے؟
جواب: اگر ان پر کثافت نہ ہو صرف رنگ تبدیل ہوا ہو تو سجدہ کرنا جایز ہے، آپ اسے گرم چولہے پر رکھ سکتے ہیں تا کہ اس کی سیاہی زائل ہو جائے یا اسے توڑ کر اس کی خاک سے پھر سجدہ گاہ بنا سکتے یا دفن کر سکتے ہیں۔
sistani.org/18104
۷
سوال: نماز کے لیے سجدہ گاہ کا کسی سخت جگہ پر ہونا ضروری ہے؟
جواب: نہیں اگر سجدہ گاہ اندر جانے کے بعد سر حرکت نہ کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18105
۸
سوال: رکوع و سجود میں ایک بار سبحان اللہ پڑھ لینا کافی ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر ایک بار پر اکتفاء نہ کیا جائے۔
sistani.org/18106
۹
سوال: سجدہ میں پیر کے انگوٹھے کے علاوہ دوسری انگلیوں کا بھی زمین پر ہونا ضروری یے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/18107
۱۰
سوال: پیغمبر (ص) کے روضہ یا مسجد الحرام میں کارپٹ پر سجدہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر مسجد میں کوییٔ ایسی جگہ نہ ہو جس پر سجدہ صحیح ہے تو کارپٹ وغیرہ پر تقیہ کی مخالفت کیٔے بغیر سجدہ کر سکتے ہیں اگر چہ ان سے مدارا کرنے کے لیٔے ہی کیوں نہ ہو ، لیکن اگر تقیہ کی مخالفت کیٔے بغیر ایسی جگہ پر سجدہ کرنا ممکن ہو جس پر سجدہ کرنا صحیح ہے تو وہیں پر نماز پڑھ کے سجدہ کریں۔
sistani.org/18108
۱۱
سوال: خواتین کے لیے سجدہ میں ہتھیلی کے علاوہ ہاتھ زمین پر رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، اس میں مرد و عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
sistani.org/18109
۱۲
سوال: کیا ٹیشو پیپر اور عام کاغذوں پر سجدہ جایز ہے؟
جواب: اگر معلوم ہیکہ ایسی چیز سے بنا ہے جس پر سجدہ صحیح ہے تو حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18110
۱۳
سوال: چہرے پر کریم یا پاوڈر لگے ہونے کی صورت میں کیا سجدہ صحیح ہوگا؟
جواب: اگر اتنا زیادہ نہ ہو کہ پیشانی زمین تک یا جس پر سجدہ صحیح ہے پہونچنے سے مانع ہو تو حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18111
۱۴
سوال: سجدہ میں ہتھیلی زمین پر ہونی چاہیے کیا انگلیوں کا زمین پر ہونا بھی ضروری ہے؟
جواب: ہاں انگلیوں کا بھی زمین پر ہونا لازم ہے۔
sistani.org/18112
۱۵
سوال: اگر سجدہ میں زمین پر ہونے والے اعضاء بدن میں سے کوئی ہل جائے تو کیا دوبارہ ذکر کا پڑھنا ضروری ہے؟
جواب: جزئی حرکت سے کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18113
۱۶
سوال: اگر کوئی انسان قیام و رکوع تو کھڑے ہو کر انجام دے سکتا ہو مگر سجدہ میں نہیں جا سکتا ہو تو اس کا وظیفہ کیا ہے؟
جواب: اگر مقدار سجدہ یعنی اتنی مقدار میں جھکنا جس پر سجدہ صادق آیۓ ممکن نہ ہو تو نماز کھڑے ہوکر پڑھے گا اور سجدے کےلیٔے اشارہ کرے گا یا سجدے کے وقت کرسی پر بیٹھ جایٔے اور سامنے میز رکھ کر اس پرسجدہ کرے۔
sistani.org/18114
۱۷
سوال: نماز کے رکوع و سجود میں واجب ذکر کے علاوہ آیات قرآنی پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18115
۱۸
سوال: آخری سجدہ میں ذکر سجدہ کے بعد زیارت عاشورا کے اس جملہ اللھم ارزقنی شفاعۃ الحسین کا پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/18116
۱۹
سوال: پیشانی اور ناک کا کون سا حصہ سجدہ گاہ پر ہونا چاہیے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر پیشانی کے سامنے والا حصہ زمین پر رکھنا واجب ہے لیکن ناک کا زمین پر رکھنا لازم نہیں ہے۔
sistani.org/18117
۲۰
سوال: مہر امین (شک سے بچانے والی سجدہ گاہ) پر سجدہ کرنا صحیح ہے جبکہ وہ ہلتی ہے؟
جواب: سجدے کی جگہ مستقر اور ثابت ہونی چاہیٔے اگر سر رکھنے کے بعد سجدہ گاہ ہلتی نہ ہو تو اس پر سجدہ صحیح ہے۔
sistani.org/18118
۲۱
سوال: سجدہ گاہ کے طبیعی رنگ کے بدل جانے سے کیا سجدہ صحیح نہیں ہوگا؟
جواب: اس بات کا اطمینان ہونا چاہیٔے کہ خاک پر سجدہ ہو رہا ہے اور میل حائل نہیں ہے۔
sistani.org/18119
۲۲
سوال: سجدہ میں پیر کےبڑی انگوٹھے کے علاوہ اگر دوسری انگلیاں بھی زمین پر ہوں تو کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18120
۲۳
سوال: سجدہ میں سات واجب اعضاء سجدہ کے علاوہ دوسرے اعضاء کا زمین پر ہونا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے لیکن شکل سجدہ محفوظ ہونی چاہیٔے۔
sistani.org/18121
۲۴
سوال: سجدہ گاہ کی اونچائی کتنی ہونی چاہیٔے؟
جواب: چار انگل سے زیادہ اونچی نہیں ہونی چاہیٔے۔
sistani.org/18122
۲۵
سوال: مختلف شیب اور ڈیزاین والی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18123
۲۶
سوال: سجدے میں خواتین کا کہنی تک اپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھنا واجب ہے یا مستحب؟
جواب: مستحب ہے۔
sistani.org/18124
۲۷
سوال: واجب و مستحب نمازوں کے سجدوں میں دعا اردو میں پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18125