سوال و جواب » زکات
تلاش کریں:
۱
سوال: کیا جانور پالنے والا شخص اپنے پاٹنر کی اجازت کے بغیر ان کی زکات ادا کر سکتا ہے؟
جواب: اگر اس کا حصہ حد نصاب تک پہچ چکا ہو تو وہ اپنے مال سے زکات دے سکتا ہے۔
sistani.org/18026
۲
سوال: سونے پر زکات کب واجب ہوتی ہے؟
جواب: زکات صرف اس سونے پر واجب ہوتی ہے جو سکہ کی صورت میں ہو اور اس زمانہ میں رائج ہو۔
sistani.org/18028
۳
سوال: ۱۔ علنی طور پر گناہ کبیرہ انجام دینے والے شخص کو زکات دینے کا کیا حکم ہے؟
۲۔ کیا انسان اپنے دیے ہوئے قرض کا حساب زکات میں کر سکتا ہے؟
۳۔ چند لوگ ایک ایسے مال میں شریک ہوں جس پر زکات واجب ہو مگر ان میں سے صرف ایک کا حصہ نصاب کی حد تک پہچتا ہو تو اس مال کی زکات کس طرح سے حساب کی جائے گی۔
۲۔ کیا انسان اپنے دیے ہوئے قرض کا حساب زکات میں کر سکتا ہے؟
۳۔ چند لوگ ایک ایسے مال میں شریک ہوں جس پر زکات واجب ہو مگر ان میں سے صرف ایک کا حصہ نصاب کی حد تک پہچتا ہو تو اس مال کی زکات کس طرح سے حساب کی جائے گی۔
جواب: ۱۔ احتیاط واجب کی بناء پر اسے زکات نہیں دینی چاہیے۔
۲۔ اگر وہ زکات کا مستحق ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۔ وہ سخص جس کا مال نصاب کی حد تک پہچ چکا ہے وہ اپنے حصے کی زکات ادا کرے گا۔
sistani.org/18029
۲۔ اگر وہ زکات کا مستحق ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۔ وہ سخص جس کا مال نصاب کی حد تک پہچ چکا ہے وہ اپنے حصے کی زکات ادا کرے گا۔
۴
سوال: خمس و زکات نہ دینے والے انسان کے مال سے استفادہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/18030
۵
سوال: وہ سونار جس کے پاس کافی مقدار میں سونے کے سکے ہوں، زکات کے سلسلہ سے اس کا کیا فریضہ بنتا ہے؟
جواب: اس پر زکات واجب نہیں ہے لیکن خمس واجب ہے۔
sistani.org/18031
۶
سوال: آج کل بازار میں رائج سونے کے سکے جن سے خرید و فروخت نہیں کی جاتی کیا ان پر زکات واجب ہے، واجب ہونے کی صورت میں اس کا نصاب ذکر فرمائیں؟
جواب: ان پر زکات واجب نہیں ہے۔
sistani.org/18032
۷
سوال: غلوں کی کس مقدار پر زکات واجب ہے اور زکات کی مقدار کیا ہوتی ہے؟
جواب: اگر غلہ آٹھ سو سیتالیس ۸۴۷ کیلو سے کم ہو تو اس پر زکات واجب نہیں ہے اور اگر اتنا یا اس زیادہ ہو اور اسے بارش یا نہر اور ندی کے پانی سے سینچا گیا ہو اور اس کے لیے موٹر یا پمپ وغیرہ کا استعمال نہیں کیا گیا ہو تو اس پر دسواں حصہ زکات واجب ہے اور اگر موٹر و پمپ وغیرہ کے ذریعہ سینچا گیا ہو تو اس پر بیسواں حصہ زکات واجب ہے۔
sistani.org/18033
۸
سوال: کیا زینت کے لیے استعمال ہونے والے سونے پر زکات واجب ہوتی ہے؟
جواب: نہیں اس پر زکات واجب نہیں ہے۔
sistani.org/18034
۹
سوال: کیا آٹے پر زکات واجب ہوتی ہے؟
جواب: گیہوں پر زکات واجب ہوتی ہے اور اگر زکات واجب ہوجانے کے بعد اسے پیس لیا جائے تو اس پر زکات واجب ہے۔
sistani.org/18036
۱۰
سوال: کیا انگور کی طرح کی کشمش پر زکات واجب ہوگی؟
جواب: کشمش پر بھی زکات واجب ہے۔
sistani.org/18037
۱۱
سوال: کیا شہر والوں کے لیے مویشیوں کی جگہ گاڑیوں پر زکات واجب ہو سکتی ہے؟
جواب: گاڑیوں پر زکات واجب نہیں ہے۔
sistani.org/18038
۱۲
سوال: میرے سرپرست کے زکات ادا نہ کرنے کی صورت میں کیا مجھ پر بھی زکات ادا کرنا واجب ہوگا؟
جواب: اگر زکات آپ کے مال پر واجب ہے تو آپ کو ادا کرنا ہوگا۔
sistani.org/18039
۱۳
سوال: سوناروں پر زکات کس طرح سے واجب ہوگی؟
جواب: زیورات اور اس طرح کے موجودہ سکوں پر زکات واجب نہیں ہے ہاں اس کا خمس دینا ہوگا۔
sistani.org/18040