سوال و جواب » رہن
تلاش کریں:
۱
سوال: کسی چیز کو رہن رکھا جائے اور اس میں یہ شرط کی جائے کہ اس مدت میں رہن رکھوانے والے کو اس میں تصرف کا حق نہیں ہوگا، اس کے باوجود اگر مالک اس کا معاملہ کرے تو کیا وہ معاملہ صحیح ہوگا؟
جواب: اگر رہن رکھنے والا اسے رد کر دے تو معاملہ باطل ہے اور اگر اجازت دے تو صحیح ہے۔
sistani.org/18020
۲
سوال: رہن رکھنے والا کیا رہن رکھے گیے مال کو خود رہن رکھوانے والےکو کرایہ پر دے سکتا ہے؟
جواب: رہن رکھنے والا اس چيز کا مالک نہیں ہے جو وہ اسے کرایہ پر دے سکے، بلکہ وہ مال رہن رکھوانے والے کی ملکیت ہے۔
sistani.org/18021
۳
سوال: کیا رہن دیے گیے پیسے کا خمس مالک پر واجب ہے؟
جواب: واجب ہے۔
sistani.org/18024