مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » حج ۔ رمی جمرہ

۱ سوال: جدید رمی جمرہ کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے چونکہ اس دیوار کی لمبائی ۲۵ میٹر ہو گئی ہے لہذا کنکر مارنے کے وقت پہلی اور بعد والی جگہ معین نہیں ہو پاتی، ایسے میں ہمارا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: دیوار کے بیچ میں کنکر مارنا کافی ہے۔
sistani.org/17952
۲ سوال: دوسرے یا اس سے اوپر کے طبقے پر رمی جمرات کرنا صحیح ہے؟
جواب: بنا بر احتیاط واجب جایز اور کافی نہیں ہے۔
sistani.org/25276
۳ سوال: رمی جمرات میں عورت کا وظیفہ مندرجہ ذیل حالتوں میں کیا ہوگا ؟
۱۔ اگر ازدحام اتنا شدید ہو کہ خود رمی نہیں کر سکتی ہو ،لیکن احتمال دے رہی ہوکہ ازدحام کم ہو جاۓ گا ؟
۲۔اگر معلوم ہو کہ جلدی ہی ختم ہو جاۓ گا اور خود رمی کر سکے گی؟
۳۔اگر رمی کے قصد سے گئی اور شدت ازدحام کی وجہ سے نا امید ہو گئی کہ آخر وقت تک رمی کر پاۓ گی ؟
۴۔اگر نایب لیا ہو اور دن ہی میں ازدحام ختم ہونے سے با خبر ہو جاۓ؟
۵۔اگر رات میں رمی کیا ہو اور پھر دن میں ازدحام ختم ہو گیا ہو؟
۶۔ خود رمی کر سکتی تھی لیکن مسالہ نہ جاننے کی وجہ سے کسی کو نایب بنایا ہو؟
۷۔خود رمی کر سکتی تھی لیکن موضوع سے جاہل ہو(مثلا یہ سمجھ رہی ہو کہ نایب بنانا صحیح ہے ) اور نایب بنایا ہو؟
۸۔ جن حالات میں اس پر قضا واجب ہے آیا اس کے لیۓ جایز ہے کہ رات میں رمی کرے؟
جواب: ۱۔ اس صورت میں جایز ہے کہ نایب بناۓ ، لیکن اگر خود بعد میں کر سکتی ہو تو خود رمی کرے۔
۲۔ اس صورت میں نایب نہیں بنا سکتی لازم ہے صبر کرے تاکہ خود رمی کر سکے۔
۳۔ضروری ہے کہ اس کام کے لیے کسی کو نایب بناۓ۔
۴۔ رمی کی جگہ پر واپس جاۓ اور خود رمی کرے۔
۵۔ یہ سوال اس نظریہ کے مطابق ہے جو عورتوں کے لیے دن میں ازدحام کی وجہ سے رات میں رمی کرنا جایز سمجھتے ہیں، لیکن میری نظر میں جایز نہیں ہے۔
۶۔ اگر وقت ہو تو اس کو اعادہ کرے اور اگر وقت گذر گیا ہو تو قضا بجا لاۓ۔
۷۔ جواب نمبر ۶ اس سوال کا بھی جواب ہے۔
۸۔ نہیں بلکہ اس پر لازم ہیکہ دن میں قضا کرے۔
sistani.org/25277
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français