سوال و جواب » نماز ۔ رکوع
تلاش کریں:
۱
سوال: واجب نماز کے رکوع و سجدہ میں ایک بار سبحان اللہ پڑھ لینا کافی ہے ؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر کافی نہیں ہے۔
sistani.org/17950
۲
سوال: کیا رکوع و سجدہ میں ذکر کی جگہ قرآن کی آیتیں پڑھی جا سکتی ہیں؟
جواب: کافی نہیں ہے، ذکر ہونا چاہیٔے۔
sistani.org/17951
۳
سوال: اگر رکوع میں سجدے کا ذکر پڑھے اور سجدے میں رکوع کا ذکر پڑھے تو نماز صحیح ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر عمدا ایسا کرنا جایز نہیں ہے، اگر سہوا پڑھے تو نماز صحیح ہے۔
sistani.org/26067