سوال و جواب » تشھد
تلاش کریں:
۱
سوال: اگر کھڑے ہوتے وقت یاد آ جائے کہ تشھد نہیں پڑھا ہے تو کرنا چاہیے؟
جواب: دوبارہ بیٹھ جائے گا اور تشھد پڑھے گا۔
sistani.org/17437
۲
سوال: نماز میں تشھد بھول جانے کی صورت میں اس کی قضا بجا لائے گا یا دو سجدہ سہو کرے گا؟
جواب: تشھد کی قضا واجب نہیں ہے، دو سجدہ سہو بجا لائے گا۔
sistani.org/17438
۳
سوال: تشھد میں شہادت ثالثہ (اشھد ان امیر المومنین و امام المتقین علیا ولی اللہ و اولادہ المعصومین حجت اللہ) پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر نماز میں پڑھنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17439
۴
سوال: دوسری رکعت میں قنوت یا تشھد بھول جانے سے کیا نماز باطل ہو جاتی ہے؟
جواب: نہیں، اس لیے کہ قنوت مستحب ہے اور تشھد بھول جانے کی صورت میں دو سجدہ سہو بجا لائے گا۔
sistani.org/17440
۵
سوال: کیا تشھد میں صلوات کے بعد عجل فرجھم کہا جا سکتا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17441
۶
سوال: نماز جماعت میں ہاتھ ٹیک کر بیٹھنے کی صورت میں کیا ذکر تشھد واجب ہے؟
جواب: نہیں واجب نہیں ہے۔
sistani.org/17442
۷
سوال: اگر کوئی تشھد میں صلوات کے بعد عجل فرجھم بھی کہے تو کیا اس کی نماز صحیح ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے مگر صلوات کے بعد ''و تقبل شفاعتہ وارفع درجتہ'' کہنا مستحب ہے۔
sistani.org/17443