سوال و جواب » استبراء
تلاش کریں:
۱
سوال: اگر استبراء کے بعد پیشاب کے مقام سے کوئی مادہ خارج ہو تو کیا وہ منی کا حکم رکھتا ہے؟
جواب: وہ منی کا حکم نہیں رکھتا ہے۔
sistani.org/17200
۲
سوال: استبراء کا صحیح طریقہ بتائیں؟
جواب: استبراء ایک مستحب عمل ہے جو مرد پیشاب کے بعد انجام دیتا ہے تا کہ اسے یہ اطمینان حاصل ہو جائے کہ پیشاب کی نلی میں کوئی قطرہ باقی نہیں ہے۔ یہ مختلف طرح سے ہو سکتا ہے جس میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد اگر پاخانہ کا مقام نجس ہو تو پہلے اسے پاک کرے، پھر تین بار بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی سے پاخانہ کے مقام سے آلت کے آخر تک کھینچے، پھر انگوٹھے کو آلت کے اوپر سے اور دوسری انگلیوں میں سے کسی ایک کو نیچے رکھ کر آخر تک کھینچے اور ختنہ گاہ کو تین بار فشار دے۔
sistani.org/17201
۳
سوال: غسل جنابت کے بعد، انسان سے خارج ہونے والا پانی نجس ہے یا پاک؟
جواب: اگر غسل سے پہلے پیشاب کیا ہو تو یہ پانی منی کا حکم نہیں رکھتا اور اگر پیشاب کے بعد استبراء بھی کیا ہو تو یہ پانی پاک بھی ہے۔
sistani.org/17202