مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » اجارہ (کرایہ)

۱ سوال: گروی سامان لینے والا کیا گروی مال یا سامان کو خود گروی رکھوانے والے کو کرایہ پر دے سکتا ہے؟
جواب: جو چیز اس کے پاس رکھی گئی ہے وہ اس کا مالک نہیں ہے بلکہ وہ مال یا سامان گروی رکھوانے والے کی ملکیت ہے، اور وہ صرف اس میں گروی رکھنے کی شرطوں کے مطابق تصرف کر سکتا ہے ۔
sistani.org/17195
۲ سوال: مسجد کے سامان کو کرایہ پر دینا کیسا ہے؟
جواب: مسجد کے استعمال کے لیے کرایہ لینا جایز نہیں ہے، ہاں جو چیز مسجد کے لیے و‎‎‌قف ہے جیسے فرش، چرا‏غ، میک وغیرہ اگر ان چیزوں کا وقف کرنا ایسی چیزوں کو شامل کرتا ہو تو وہاں پر مجلس وغیرہ کرنے کے لیے ان چیزوں کا کرایہ لے سکتا ہے۔
sistani.org/26471
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français