سوال و جواب » لباس- مقدس نام
تلاش کریں:
۱
سوال: ایسا لباس ،قمیص وغیرہ کے جس پر اللہ تعالہ کا نام لکھا ہوا ،جب کپڑے میلے ہو جائیں تو انہیں دھونے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب: ایسا لباس بھی باقی کپڑوں کی طرح عام طور سے دھویا جائے گا لیکن اسے نجس کرنا جائز نہیں ہے۔
sistani.org/26753
۲
سوال: آج کل بچوں ،جوانوں کی قمیص ٹی شرٹ پر مقدس کلمات چھپے ہوئے ہوتے ہیں جیسے اھل بیت علیھم سلام اور آئمہ طاھرین کے اسمائے مبارکہ یا اللہ اکبر یا لبیک یا رسول اللہ ، تو ان کو دھونے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب: ایسے تمام کپڑے عام طریقے سے دھوئے جا سکتے ہیں ، البتہ ان اسمائے مبارکۃ کو نجس کرنا جائز نہیں ہے
sistani.org/26754