سوال و جواب » نماز –تکبیرۃ الاحرام
تلاش کریں:
۱
سوال: ایک عورت زندگی بھر کئی سال تک نماز کی نیت کا تلفظ (زبان سے ادا کرتی تھی ) اور تکبیرۃ الاحرام کی بار بار تکرار بھی کرتی تھی ، اب وہ اس بات کی طرف ملتفت ہوئی ہے تو کیا اسکو تمام عمر کی نمازیں دوبارہ پڑھنی ہونگی؟
جواب: نیت جو کہ قلبی فعل ہے اسلیئے اسکا تلفظ نہیں کیا جاتا، البتہ تکبیرۃ الاحرام سے پہلے اسکے تلفظ کرنے میں کوئی حرج نہیں، اور تکبیرۃ الاحرام کی تکرار اگر عدد زوجی میں کی ہے جیسے دو، چار بار تو باطل ہے اور نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا۔ البتہ اگر تکرار فردی عدد میں ہو جیسے ایک، تین ،پانچ بار ہو تو تو نماز صحیح ہے اور اس عدد فردی میں سھوا زیادتی سے نماز باطل نہیں ہے۔
sistani.org/26602