مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ليزر

۱ سوال: ۔ بعض خواتین جسم پرغیر ضروری بالوں کی زیادتی کا شکار ہوتی ہیں جس کہ سبب انکی صفائی میں بار بار بہت زیادہ مشقت اٹھانا پڑتی ہے اور اسکی وجہ سے بعض اوقات نفسیاتی اذیت کا بھی شکار ہوتی ہیں تو کیا ان کیلیئے لیزر تھراپی کے ذریعے جسم کہ حساس حصوں سے ازالہ کروانا درست ہے؟ جبکہ یہ کام انجام دینے کی لیئے جسم کہ ان حصوں کو دیکھنا اور لمس کرنا تو ضروری ہوتا ہے۔
جواب: لیزر سے بالوں کا صاف کرنا جائز ہے مگر ڈاکٹر یا یہ کام کرنے والوں کو حرام نظر اور لمس کرنے کی اجازت نہیں سوائے یہ کہ جب شدیدمجبوری کی حالت ہو ۔اور عام طورپر اس کام کیلئے ایسی مجبوری کا مورد متحقق نہیں ہوتا جب تک کہ کوئی ایسا فرض نہ کیا جائے کہ جس میں یہ کام اتنا ضروری ہو کہ جس کہ نہ کرنے کی وجہ سے شدید حرج و مشقت میں پر جائیں کہ جو عادتا نا قابل برداشت ہو۔
sistani.org/26570
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français