سوال و جواب » غسل جنابت
تلاش کریں:
۱
سوال: حرام سے مجنب ہونے والے کے پسینے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس پسینے کی حالت مین نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ اور حرام سے مجنب ہونے والے کا گرم پانی سے غسل کرنا کیسا ہے؟
جواب: اس کا پسینہ بذات خود پاک ہے اور اس کے ساتھ نماز پڑھنے میں حرج نہیں ہے، اور اسی طرح گرم پانی سے غسل کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18341
۲
سوال: اگر مجھ پر ایک ساتھ دو غسل واجب ہوں جیسے غسل حیض و جنابت تو کیا میں ایک نیت سے دونوں غسل کر سکتی ہوں؟ یا دو نیت کرنا واجب ہوگی؟
جواب: کر سکتی ہیں، بلکہ اگر آپ نے ایک غسل کر لیا اور دوسرے کی نیت بھی نہیں کی تو بھی وہی ایک غسل کافی ہوگا۔
sistani.org/18343
۳
سوال: کیا مجنب کا پسینہ پاک ہے؟
جواب: ہاں پاک ہے۔
sistani.org/18344
۴
سوال: کیا خود کو مجنب کرنے والے کا پسینہ نجس ہے؟ اس کے ہاتھ گیلے ہوں تو کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا پسینہ نجس نہیں ہے، فقط منی لگ جانے والی جگہ نجس ہے۔
sistani.org/18346
۵
سوال: اگر انسان نہ جانتا ہو کہ وہ مجنب ہے اور نماز و روزہ انجام دے رہا ہو پھر کچھ دن بعد معلوم ہو جاۓ تو اس صورت میں اس کا کیا فریضہ ہے؟
جواب: اس کے روزے صحیح ہیں مگر نمازوں کی قضا کرے گا۔
sistani.org/18347
۶
سوال: اگر انسان نہ جانتا ہو کہ وہ مجنب ہے اور مسجد میں داخل ہو جائے تو کیا اس نے حرام کا ارتکاب کیا ہے؟
جواب: چونکہ نہیں جانتا تھا اس لیے گناہ نہیں کیا ہے۔
sistani.org/18348
۷
سوال: احتلام کے بعد بدن سے نکلنے والا پسینہ نجس ہوتا ہے یا پاک؟
جواب: پاک ہے۔
sistani.org/18349