سوال و جواب » ختنہ
تلاش کریں:
۱
سوال: ختنہ کی واجب حد کیا ہے؟
جواب: ختنہ میں واجب حد اس حصے کا کاٹنا ہے جو حشفہ(سپاری) کو ڈھک لیتا ہے جس کو غلفہ کہا جاتا ہے، اس طرح سے کہ حشفہ کا سوراخ اور اس کی جلد ظاہر ہو جائے، اگر چہ اس حصہ کی تمام جلد کو نہ کاٹا جائے اور تمام حشفہ کو ظاہر نہ کیا جائے، بہر حال اتنی مقدار میں کاٹا جائے کہ ختنہ کہا جا سکے۔
sistani.org/17683
۲
سوال: کیا بچوں کا ختنہ کرانا والدین پر واجب ہے؟
جواب: نہیں مستحب ہے۔
sistani.org/17684
۳
سوال: جس شخص نے ختنہ نہیں کیا ہے اس کے نماز روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا نماز روزہ صحیح ہے، لیکن طواف باطل ہے۔
sistani.org/26465
۴
سوال: جس بچے کے ولی نے اس کا ختنہ نہیں کیا ہے کیا بالغ ہونے کے بعد واجب ہے اپنا ختنہ کرے؟
جواب: اس پر اپنا ختنہ کرنا واجب ہے۔
sistani.org/26466