مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » حج ۔ حلق و تقصیر

۱ سوال: اگر کسی نے اپنے سر میں نقلی بال نکلنے کے لیے آپریشن کروایا ہو اور حج پر گیا ہو جبکہ وہ اس کا پہلا حج بھی ہو تو کیا سر مونڈوانا اس کے لیے واجب ہے؟
جواب: پہلے حج میں سر مونڈوانا احتیاط کی بناء پر ہے، آپ الاعلم فالاعلم کی رعایت کے ساتھ کسی اور مرجع کی طرف رجوع کر سکتے ہیں لیکن اگر کسی نے بال لگوائیں ہوں اور اس کے بال بڑھ نہیں رہے ہوں تو اس کا غسل باطل ہے، اسی طرح اس کے مسح کے بارے میں بھی ہے کہ اگر وہ وضو میں پاک جلد یا طبیعی بال پر مسح نہ کر سکے تو اس کا وضو باطل ہے۔
sistani.org/17640
۲ سوال: اگر حاجی سر مونڈواتے وقت زخمی ہوجائے اور خون نکل آئے تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اس نے جان بوجھ کر ایسا نہ کیا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17641
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français