مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » بیت المال

۱ سوال: اگر کوئی انسان شہریہ لیے بغیر زندگی گزار سکتا ہو تو کیا اس کے لیے شہریہ لینا جایز ہے؟
جواب: اگر دفتر شہریہ کے مقررات اور قانون اسے اجازت دیتے ہوں تو جایز ہے۔
sistani.org/17315
۲ سوال: بیت المال کا استعمال ایسے کاموں میں جو اولویت نہیں رکھتے ہوں، کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: اگر بیت المال سے آپ کی مراد اسلامی ممالک کا خزانہ ہے تو اس بارے میں آقا کی کے فتوی یہ ہے کہ اس ملک کے قانون پر شرع کے دائرہ میں رہتے ہوئے عمل کیا جا سکتا ہے۔
sistani.org/17316
۳ سوال: کیا بیت المال سے ملنے والی سہولتیں اور چیزیں جیسے ٹیلی فون، گاڑی وغیرہ سے ذاتی فائدہ اٹھانا جایز ہے؟
جواب: سرکاری سامانوں کا صرف قانون کے دائرے میں رہ کر استعمال کرنا جایز ہے اور اگر قانون اس کو اس بات کی اجازت دیتا ہو تو ذاتی استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17317
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français