مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ارتداد

۱ سوال: کیا مرتد نجس ہو جاتا ہے؟
جواب: اگر اہل کتاب ہو جائے تو پاک ہوگا اور اگر مشرک و ملحد ہو جائے تو نجس ہوگا۔
sistani.org/17190
۲ سوال: کیا مرتد (منکر خدا) نجس ہے؟
جواب: ہاں، نجس ہے اور اگر گیلا ہو تو دوسروں کو بھی نجس کرسکتا ہے۔
sistani.org/17191
۳ سوال: مرتد کسے کہتے ہیں؟ کیا نماز صبح کے واجب کفایی ہونے کا عقیدہ رکھنا، ضروریات اسلام کے انکار کے مساوی ہے؟
جواب: ۱۔ مرتد اسے کہتے ہیں جو اپنے دین کو بدل دے۔
۲۔ ہاں ضروریات دین کے انکار کے مساوی ہے اور اگر رسالت کی تکذیب کا سبب ہو تو اس کا مرتد ہونا ثابت ہو جائے گا۔
sistani.org/17192
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français