ادارہ تحقیقات طب اسلامی امام صادق (علیہ السلام)
اسلامی معاشرہ اور طب اسلامی، جس کا ذکر ائمہ معصومین کی حدیثوں میں ہوا ہے اور جو اب رو بہ زوال ہے، کے احیاء کی ضرورت کے مد نظر، اللہ تعالی کے لطف و کرم, ائمہ اطھار علیہم السلام کی عنایتوں سے اور حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر، خاص کر حجت الاسلام والمسلمین شہرستانی دام ظلہ کی توجہ سے امام صادق علیہ السلام کے نام سے اسلامی طب کے لیے شہر مقدس قم میں ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے روز ۱۳۷۸ ھجری قمری میں کیا گیا ہے۔
اس مرکز کی خدمات اس طرح ہیں:
۱۔ معتبر اسلامی اسناد کی جمع آوری کرکے انہیں ایک ذخیرہ اطلاعات میں شامل کر دینا۔
۲۔ طب اسلامی کی ترقی اور نشر کی طرف توجہ دیتے ہوئے اسے اسلامی معاشرہ میں رواج دینا۔
۳۔ طب کے علمی و تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس اسلامی طب کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات سے آگاہ کرنا۔ تا کہ اس کے ذریعہ سے انسان کی روحانی و جسمانی سلامتی کی حفاظت کی جا سکے۔
۴۔ تحقیقات کے نتائج کو بڑے اخبارات میں چھاپنا۔
اراکین:
اس ادارہ کی کمیٹی چھ ارکان پر مشتمل ہے جس میں تین رکن کا انتخاب حوزہ علمیہ قم سے اور تین کا انتخاب ڈاکٹرز اور یونیورسٹی کے پروفیسرز سے کیا جاتا ہے۔
ادارہ کی تحقیقات کمیٹی:
اس ادارہ میں آٹھ تحقیقی کمیٹیاں ہیں:
۱۔ قرآنی آیات کی تحقیقاتی کمیٹی:
اس کمیٹی کی ذمہ داری ہر طرح کے موضوعات اور ان قرآنی آیات کی سفارشات کی تحقیقات کرنا ہے جو انسانی جسم کی سلامتی کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔
۲۔ قرآن و احادیث تحقیقاتی کمیٹی:
اس کمیٹی کی ذمہ داری ان آیات اور احادیث کا جمع کرنا ہے جو ائمہ اھل بیت (علیہم السلام) سے طب کے بارے میں نقل ہوئی ہیں۔
۳۔ فصل بندی کمیٹی:
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسلامی ثقافت میں طب کی نادر و بیش قیمتی کتابوں کا بڑا ذخیرہ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ کتابیں مختلف اسباب کی وجہ سے محققین کی دسترس سے باہر ہیں، اسی بات کے پیش نظر یہ کمیٹی کتابوں کی تنظیم و ترتیب انجام دے رہی ہے تا کہ محققین کے لیے یہ امکان پیدا ہو جائے۔
۴۔ میڈیکل سائنس تحقیقاتی کمیٹی:
اس تحقیقی کمیٹی کا ھدف میڈیکل کے خاص موضوعات پر ہونے والی تحقیقات اور اس بارے میں علماء و فقہاء کی آراء کا جمع کرنا، ان کی تنظیم و ترتیب اور فہرست مرتب کرنا ہے۔
۵۔ اخلاق طبی، اسلام کی نظر میں:
یہ کمیٹی ڈاکٹرز کے ایک گروہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر اسلامی طب کے اخلاقی دروس کو شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور ساتھ ہی آیات قرآن، پیغمبر اسلام (ص) اور ائمہ علیہم السلام کی سیرت پر توجہ کرتے ہوئے طب اسلامی پر دروس کا مجموعہ تیار کر رہی ہے۔
۶۔ تقابلی کمیٹی:
اس کمیٹی کی ذمہ داری ان طبی موضوعات کا، جو پیغمبر اکرم (ص) اور ائمہ معصومین (ع) سے نقل ہوئے ہیں، آج کی طب سے موازنہ و مقائسہ اور تقابل کرنا اور اس کے نتائج بیان کرنا ہے۔ سب سے پہلے تحقیقاتی اداروں کو پھر لوگوں میں، اس تاکید کے ساتھ کہ اسلام ایک مکمل و جامع دین ہے اور اس میں ہر طرح کی مشکل کا حل موجود ہے۔
۷۔ ترجمہ کمیٹی:
اس کمیٹی کی ذمہ ان کتابوں کی تعیین کرنا ہے جن کے ترجمے زیادہ سود مند اور فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہے۔
۸۔ ھماھنگی تحقیقات کمیٹی:
اس کمیٹی کا کام ان طبی تحقیقات کے نتائج کی تطبیق کرنا ہے، جو مختلف اداروں کے ذریعے سے انجام پائی ہیں، ان تحقیقات اور موضوعات کے ساتھ جو اسلام میں ثابت ہو چکے ہیں۔
اس ادارہ کا کتب خانہ:
اس کتاب خانہ کا مقصد طب اسلامی کے ایک مخصوص کتاب خانہ کی تاسیس کرنا ہے جس کے ابتدائی امور کی انجام دہی ہو چکی ہے۔
مجلہ تخصصی:
اس تحقیقاتی ادارہ کا ایک دوسرا ھدف خصوصی شمارہ طبع اور نشر کرنا ہے، جس کا مقصد اس ادارہ کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کا، حوزہ علمیہ کے طلاب اور علمی اداروں تک پہچانا ہے۔
اس کا پتہ یہ ہے:
کوچہ (7)
شاھد روڈ، نیروگاہ
قم مقدس، ایران