دفتر مرجعيت
بسم الله الرحمن الرحیم
تبلیغ
اسلام دنیا کے گوشہ گوشہ میں موجود اپنے پیروکاروں تک اپنی صدای حق پہچانے کے لیے خاص اہتمام کرتا ہے جو ایک خطیر ذمہ داری ہے اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کا دفتر مبلغین کی سر پرستی کرتا ہے۔
اس شعبہ کی طرف سے سینکڑوں مبلغین ایران اور دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجے جاتے ہیں، خاص کر رمضان المبارک اور محرم میں، اس کے علاوہ دنیا کے بہت سے اداروں کی درخواست اور فرمایش پر ان کے ملکوں میں مبلغ بھیجے جاتے ہیں جس میں عربی، افریقی، جنوب شرقی ایشیائی، آسٹریلیائی، اسکینڈینویا اور امیریکی ممالک شامل ہیں۔
شعبہ سوالات
عوام الناس مراجع کرام سے اپنے شرعی سوالات پوچھتے رہتے ہیں اور اس کے مناسب جوابات کی تلاش میں ہوتے ہیں اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے ایک شعبہ، سوالات کے جواب دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے جس میں اس کے ممبران احکام کے جدید مسائل کا، آب کے فتوی کے مطابق جواب دیتے ہیں۔
اس شعبہ میں خدمت کرنے اور جواب دینے والے علماء و فضلاء آپ کے شاگرد ہیں۔
ان جوابات کی بنیاد آپ کے وہ نظریات و فتاوے ہوتے ہیں جو آپ کی کتابوں اور توضیح المسائل میں بیان ہوئے ہیں یا ان سوالات کی بنیاد پر جو آپ سے پہلے کیۓجا چکے ہیں۔ لہذا اگر کبھی وہ صحیح جواب نہیں تلاش کر پاتے تو اسے حضرت آیت اللہ العظمی کے پاس نجف اشرف بھیج دیتے ہیں۔
یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ کبھی ان کے جوابات آپ کی کتابوں اور توضیح المسائل کے بر خلاف ہوتے ہیں جن کا سبب فتوی کی تبدیلی یا چھپائی کی غلطی ہوتی ہے۔
یہ شعبہ ہر طرح کے شرعی، اعتقادی اور دینی سوالوں کا استقبال کرتا ہے اور حضرت آیت اللہ کے فتوے کے مطابق ان کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہے البتہ بعض موقعوں پر شعبہ کے تمام ارکان کے اتفاق نظر کے بعد، بزرگ اور مشہور علماء کے فتوے کے مطابق دیا جاتا ہے۔
یہ شعبہ بعض سوالوں کے جواب خاص موضوع کے بارے میں ہونے کی وجہ سے نہیں دیتا، اس لیۓکہ حضرت آیت اللہ ان کے جواب کی اجازت نہیں دیتے۔ اس کا کوئی خاص سبب نہیں ہے۔
اور بعض سوالات فضول ہونے کی وجہ سے جواب نہیں دئے جاتے۔
شعبہ امداد
جس چیز نے حضرت آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کی شخصیت کو دوسروں سے ممتاز کیا ہے وہ ان کا قوم کے ہر طبقہ سے ربط و ضبط رکھنا ہے خاص کر غریب اور نادار لوگوں پرتوجہ دینا اور ان کی مدد کرنا، یہی وجہ ہے کہ آپ کے دفتر نے اپنی اس اہم ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس شعبہ کا افتتاح کیا ہے۔
اس کے اھداف یہ ہیں:
۱۔ دائمی و موقت صورتوں میں غرباء و فقراء کی امداد
۲۔ انجمنوں اور مذھبی پروگراموں کے لیۓ امام باڑوں کی امداد
۳۔ مریضوں کے لیے امداد
۴۔ رمضان المبارک میں کی جانے والی امداد
۵۔ شادیوں کے لیۓ کی والی امداد
۶- امداد کمیٹی برای مھاجرین عراقی
۷- امداد کمیٹی برای متائثرین سیلاب و زلزلہ
۸- امداد کمیٹی برای مہاجرین افغانی
شعبہ کتب و کیسیٹس
اسلام کی نشر و اشاعت و تبلیغ اور اس کی حقانیت کو دنیا کے گوشہ گوشہ میں لوگوں تک پہچانے کے لیۓ حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اس شعبہ کی بنیاد ڈالی ہے تا کہ شیعوں کی کتابیں، مقالات کے ساتھ ساتھ حضرت آیت اللہ کے آثار و کتب بشمول توضیح المسائل، منھاج الصالحین اور دیگر فقہی کتابیں لوگوں تک پہچائی جا سکیں۔
شعبہ وظیفہ طلاب
مرجعیت و زعامت دینی پر فائز ہونے کے بعد سے آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ نے حوزات علمیہ اور دینی مدارس پر خاص توجہ مبذول کی ہے، جس سے اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ آپ کو حفظ و نشر علوم اھل بیت علیھم السلام جیسی خطیر ذمہ داری کا کس قدر احساس ہے۔
یہی وجہ ہے کہ حوزات علمیہ، مدارس اور طلاب دینی کی پشت پناہی اور سر پرستی کے طور پر سالانہ ایک عظیم رقم طلاب کے وظیفوں پر صرف کی جاتی ہے، جس میں ایران کے مختلف حصوں میں موجود چھوٹے بڑے تین سو حوزات علمیہ و مدارس دینی شامل ہیں جن میں پینتیس ھزار طلباء قم مقدس، دس ھزار مشھد مقدس اور چار ھزار اصفہان میں علم دین حاصل کر رہیں ہیں۔
ایران کے علاوہ دوسرے ممالک جس میں وظیفہ تقسیم ہوتا ہے مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔ سیریا (شام).
۲۔ پاکستان.
۳۔ ہندوستان.
۴۔ لبنان.
۵- افغانستان.
حج کمیٹی
ایک بار سے زیادہ حج کرنا ہر انسان کے لیۓ ممکن نہیں ہوتا، لہذا اعمال و ارکان حج کی ادائگی کے وقت نہایت احتیاط و دقت سے کام لینا چاہیۓ اسی بات کے مد نظر آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے ایک حج کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ حاجی حضرات اعمال و ارکان حج کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔
اس کمیٹی کی مختلف خدمات ہیں۔ ذیل میں ان میں سے بعض کا ذکر کیا جا رہا ہے:
۱۔ پیش آنے والے سوالوں کے جواب دینا اور ان فقہی مسائل کا حل کرنا جن سےحج کے دوران حاجی دچار ہوتے رہتے ہیں۔
۲۔ دنیا کے مختلف حصوں میں سے خانہ خدا کی زیارت اور حج کے لیۓ آنے والے کاروان اور قافلوں سے ملاقات کرنا تا کہ اس کے ذریعہ دینی و مذہبی تعلیمات کی نشر و اشاعت کی جا سکے، ان کے نظریات و مشوروں سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور ان کا ان کے مرجع تقلید سے رابطہ بر قرار ہو سکے۔
۳۔ حج میں مشرف ہونے والی دینی، علمی اور سماجی بڑی شخصیتوں سے ملاقات کرنا۔
۴۔ تبلیغ کے لیۓ حج پر جانے والے مبلغین کا تعاون کرنا۔
آپ کے دفاتر
آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفاتر:
جمهوری عراق
نجف اشرف ـ روڈ رسول ـ دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ
ٹیلی فون:
009647901971728
009647801154272
جمہوری اسلامی ایران
قم مقدس
پوسٹ باکس 37185/3514
معلم روڈ، قم مقدس
ٹیلی فون۔ 00982537741415
فیکس۔ 00982537741420
مشھد مقدس
دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ
آیت اللہ بہجت روڈ، مشھد مقدس
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔ 00985132250091
فیکس۔ 00985132223239
ویب سائٹ۔ www.sistani.org
ای میل۔ heqh@fvfgnav.bet