فتووں کی کتابیں » مناسک حج
تلاش کریں:
→ مکہ معظمہ کے آداب
طواف وداع
جو شخص مکہ سے رخصت ہونا چاہے اس کیلے مستحب ہے کہ وہ طواف وداع بجا لائے اور ہر چکر میں ممکن ہو تو حجر اسود اور رکن یمانی کو مس کرے اور جب مستجار تک پہنچے تو جو مستحبات صفحہ ۳۳۵ پر بیان ہو چکے ہیں، انہیں بجا لائے اور خدا سے دعا کرے پھر حجر اسود کو مس کرے اور اپنے شکم کو خانہ کعبہ سے ملا دے اور اپنا ایک ہاتھ حجر اسود پر اور دوسرا ہاتھ دروازے کی طرف رکھے پھر خدا کی حمد و ثنا بجا لائے اور پیغمبر اور ان کی آل پر درود بھیجے اور کہے:
اللھم صل علی محمد عبدک و رسولک و نبیک و امینک و حبیبک و نجیک و خیرتک من خلقک، اللھم کما بلغ رسالاتک و جاھد فی سبیلک و صدع بامرک و اوذی فی جنبک و عبدک حتی اتاہ الیقین، اللھم اقلبنی مفلحا منجحا مستجابا لی فافضل ما یرجع بہ احد من وفدک من المغفرة والبرکۃ والرحمۃ والرضوان والعافیۃ ۔
اور مستحب ہے کہ باب الحناطین سے نکلے جو رکن شامی کے سامنے ہے اور خدا سے دوبارہ آنے کی توفیق طلب کرے اور مستحب ہے کہ نکلتے وقت ایک درہم کی کھجور خرید کر فقراء کو صدقہ دے۔