مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » مناسک حج

طواف وداع ← → ایام منیٰ کے آداب

مکہ معظمہ کے آداب

مکہ میں درج ذیل چند چیزیں مستحب ہیں:

۱
۔ کثرت سے ذکر خدا کرنا اور قرآن پڑھنا

۲
۔ مکہ میں ایک قرآن ختم کرنا

۳
۔ آب زم زم پی کر یہ پڑھنا چاہیے:
اللھم اجعلہ علما نافعا و رزقا واسعا و شفاء من کل داء سقم
پھر یہ دعا پڑھے:
بسم اللہ و باللہ والشکر للہ

۴
۔ کثرت سے کعبہ کو دیکھنا

۵
۔ کعبہ کے دس طواف کرنا، تین ابتداء شب میں، تین آخر شب میں، دو فجر کے بعد اور دو ظہر کے بعد ۔

۶
۔ مکہ میں قیام کے دوران ۳۶۰ طواف کرنا اور اگر یہ ممکن نہ تو ۵۲ طواف کرنا اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو جتنے طواف ممکن ہو اتنے طواف کرے۔
پہلی مرتبہ حج کرنے والے کے لیے کعبہ میں داخل ہونا مستحب ہے کہ داخل ہونے سے پہلے غسل کرے اور داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھے:
اللھم انک قلت و من دخلہ کان آمنا، فآمنی من عذاب النار
اس کے بعد دنوں ستونوں کے درمیان سرخ پھتر پر دو رکعت نماز پرھے پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ حم سجدہ اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد پورے قرآن سے کوئی بھی ۵۵ آیات پڑھے ۔

۸
۔ کعبہ کے چاروں کونوں میں نماز پڑھے اور نماز کے بعد کہے:
اللھم من تہیا او تعبا او اعد او استعد لوفادة الی ۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
مستحب ہے کہ کعبہ سے نکلتے وقت تین مرتبہ تکبیر کے بعد کہے:
اللھم لا تجھد بلائنا، ربنا ولا تشمت بنا اعدآئنا، فانک انت الضآر النافع
پھر باہر آئے اور کعبہ رخ ہو کر سیڑھیوں کو اپنے بائیں جانب قرار دے کر سیڑھیوں کے نزدیک دو رکعت نماز پڑھے۔
طواف وداع ← → ایام منیٰ کے آداب
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français