مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » مناسک حج

قربانی کے آداب ← → وقوف مزدلفہ کے آداب

رمی جمرات کے مستحاب

رمی جمرات میں چند چیزیں مستحب ہیں:

۱
۔ کنکر مارتے وقت با طہارت ہونا

۲
۔ جب کنکر ہاتھ میں پکڑے تو یہ دعا پڑھے:
اللھم ہذہ حصیاتی فاحصھن الی وارفعھن فی عملی

۳
۔ ہر کنکر پھینکتے وقت یہ دعا پڑھے:
اللہ اکبر، اللھم ادحر عنی الشیطان، اللھم تصدیقا بکتابک و علی سنة نبیک، اللھم اجعلہ حجا مبرور و عملا مقبولا و سیعا مشکورا و ذنبا مغفورا

۴
۔ کنکر مارنے والا جمرہ عقبہ سے دس یا پندرہ ہاتھ کے فاصلے پر کھڑا ہو ۔

۵
۔ جمرہ عقبہ کو سامنے اور پشت بہ قبلہ کھڑے ہو کر کنکر مارنا جب کہ جمرہ اولی و وسطی کو قبلہ رخ ہوکر کنکر مارنا ۔

۶
۔ کنکر کو انگوٹھے پر رکھ کر انگشت شہادت کے ناخن سے پھیکنا ۔

۷
۔ منی میں اپنے خیمہ میں واپس آکر یہ دعا پڑھنا:
اللھم بک وثقت و علیک توکلت فنعم الرب و نعم المولی و نعم النصیر
قربانی کے آداب ← → وقوف مزدلفہ کے آداب
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français