مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » مناسک حج

رمی جمرات ← → طواف النساء

منی میں رات گزارنا

واجبات حج میں سے بارھواں واجب منی میں گیارہ اور بارہ کی رات گزارنا ہے اس میں قصد قربت اور خلوص نیت معتبر ہے اگر حاجی عید کے دن طواف اور سعی کرنے کیلئے مکہ جائے تو منی میں رات گزارنے کیلئے واپس آنا واجب ہے حالت احرام میں شکار سے اجتناب نہ برتنے والے شخص پر تیرھویں ذی الحجہ کی شب بھی منی میں گزارنا واجب ہے اسی طرح وہ شخص بھی کہ جس نے اپنی بیوی سے نزدیکی کی ہو بناء بر احوط تیرھویں ذی الحجہ کی شب منی میں گزارے مذکورہ اشخاص کے علاوہ باقی حجاج کیلئے جائز ہے کہ بارہ تاریخ کو ظہر کے بعد منی سے باہر چلے جائیں لیکن اگر وہاں رکیں یہاں تک کہ تیرھویں رات آ جائے تو ضروری ہے کہ تیرھویں کی رات بھی طلوع فجر تک وہیں گزاریں ۔

۴۲۶
۔ اگر منی سے نکلنے کیلئے اپنی جگہ سے سفر کا آغاز کیا جائے لیکن ہجوم وغیرہ کی وجہ سے غروب سے پہلے منی کی حدود سے باہر نہ جایا جا سکے تو اگر رات منی میں گزارنا ممکن ہو تو منی میں قیام کرے لیکن اگر ممکن نہ ہو یا حرج و شدید تکلیف کا باعث ہو تو منی سے نکلنا جائز ہے تاہم بناء بر احتیاط ایک دنبہ کفار دے ۔

۴۲۷
۔ قبل ازیں ذکر شدہ سبب کے علاوہ یہ معتبر نہیں ہے کہ منی میں پوری رات گزاری جائے چنانچہ اول شب سے نصف شب تک قیام کے بعد منی سے جایا جا سکتا ہے لیکن اگر اول شب یا اس سے پہلے کوئی نکلے تو ضروری ہے کہ طلوع فجر سے پہلے بلکہ بناء بر احتیاط نصف شب سے پہلے منی واپس آ جائے جو شخص اول شب سے نصف شب تک منی میں قیام کے بعد نکلے اس کیلئے احوط اولی یہ ہے کہ طلوع فجر سے پہلے مکہ میں داخل نہ ہو ۔

۴۲۸
۔ منی میں رات گزارنا جن افراد پر واجب ہے ان میں سے درج ذیل چند لوگ مستثنی ہیں:

۱
۔ وہ شخص جس کیلئے منی میں رات گزارنا زحمت اور تکلیف کا باعث ہو یا اسے اپنی جان مال یا عزت کا خطرہ ہو ۔

۲
۔ وہ شخص جو منی سے اول شب یا اس سے پہلے نکل جائے اور مکہ میں آدھی رات سے پہلے عبادت میں مشغول ہو کر طلوع فجر تک تمام وقت ضروری حاجات مثلا کھانے پینے کے علاوہ عبادت میں گزارنے کی وجہ سے واپس نہ آ سکے ۔

۳
۔ وہ جو مکہ سے منی جانے کیلئے نکلے اور عقبہ مدینین سے گزر جائے تو اس کیلئے جائز ہے کہ راستے میں منی پہنچنے سے پہلے سو جائے ۔

۴
۔ وہ لوگ جو مکہ میں حاجیوں کو پانی پہنچاتے ہیں ۔

۴۲۹
۔ جو منی میں رات نہ گزارے اس پر ہر رات کے بدلے ایک دنبہ کفارہ واجب ہے مذکورہ چار گروہوں میں سے دوسرے تیسرے اور چوتھے پر کفارہ واجب نہیں ہے لیکن پہلا گروہ بنابر احوط کفارہ دے اسی طرح وہ شخص بھی کفارہ دے جو بھولنے یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے رات منی میں نہ گزارے ۔

۴۳۰
۔ جو شخص منی سے جا چکا ہو اور پھر تیرھویں شب کسی کام سے منی واپس پہچ جائے تو اس پر یہ رات منی میں گزارنا واجب نہیں ہے ۔
رمی جمرات ← → طواف النساء
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français