فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل
تلاش کریں:
منت اور عہد کے احکام ←
→ حیوانات کو شکار اور ذبح کرنے کے احکام
کھانا کھانے کے آداب
مسئلہ (۲۶۵۳)کھاناکھانے میں چندچیزیں مستحب شمارکی گئی ہیں :
۱:) کھاناکھانے سے پہلے کھانے والادونوں ہاتھ دھوئے۔
۲:)کھاناکھالینے کے بعداپنے ہاتھ دھوئے اوررومال (تولئے وغیرہ) سے خشک کرے۔
۳:)میزبان سب سے پہلے کھاناکھاناشروع کرے اور سب کے بعد کھانے سے ہاتھ کھینچے اورکھاناشروع کرنے سے قبل میزبان سب سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئے اس کے بعدجوشخص اس کے دائیں طرف بیٹھا ہووہ دھوئے اوراسی طرح سلسلہ وارہاتھ دھوتے رہیں ۔حتیٰ کہ نوبت اس شخص تک آجائے جو اس کے بائیں طرف بیٹھاہواور کھانا کھالینے کے بعد جوشخص میزبان کے بائیں طرف بیٹھاہوسب سے پہلے وہ ہاتھ دھوئے اوراسی طرح دھوتے جائیں ،حتیٰ کہ نوبت میزبان تک پہنچ جائے۔
۴:)کھاناکھانے سے پہلے ’’بسم اللہ‘‘ پڑھے،لیکن اگرایک دسترخوان پرانواع و اقسام کے کھانے ہوں توان میں سے ہر کھانا، کھانے سے پہلے’’ بسم اللہ‘‘ پڑھے۔
۵:)کھانادائیں ہاتھ سے کھائے۔
۶:)تین یازیادہ انگلیوں سے کھاناکھائے اوردوانگلیوں سے نہ کھائے۔
۷:)اگرچنداشخاص دسترخوان پربیٹھیں توہرایک اپنے سامنے سے کھاناکھائے۔
۸:)چھوٹے چھوٹے لقمے بناکرکھائے۔
۹:)دسترخوان پرزیادہ دیربیٹھے اور کھانے کوطول دے۔
۱۰:)کھاناخوب اچھی طرح چباکرکھائے۔
۱۱:)کھاناکھالینے کے بعداللہ تعالیٰ کی تعریف کرے۔
۱۲:)انگلیوں کوچاٹے۔
۱۳:)کھاناکھانے کے بعددانتوں میں خلال کرے،البتہ ریحان کے تنکے، انار کی ٹہنی یاکھجور کے درخت کے پتے اور تنکے سے خلال نہ کرے۔
۱۴:)جوغذادسترخوان سے باہرگرجائے اسے جمع کرے اورکھالے،لیکن اگرجنگل میں کھانا کھائے تومستحب ہے کہ جوکچھ گرے اسے پرندوں اورجانوروں کے لئے چھوڑ دے۔
۱۵:)دن اوررات کی ابتدامیں کھاناکھائے اوردن کے درمیان میں اوررات کے درمیان میں نہ کھائے۔
۱۶:)کھاناکھانے کے بعدپیٹھ کے بل لیٹے اوردایاں پاؤں بائیں پاؤں پررکھے۔
۱۷:)کھاناشروع کرتے وقت اورکھالینے کے بعدنمک چکھے۔
۱۸:)پھل کھانے سے پہلے انہیں پانی سے دھولے۔
وہ چیزیں جن کی کھاناکھاتے وقت مذمت کی گئی ہے
مسئلہ (۲۶۵۴)کھاناکھاتے وقت چندباتیں مذموم شمارکی گئی ہیں :
۱:) بھرے پیٹ پرکھاناکھانا۔
۲:)بہت زیادہ کھاناروایت میں ہے کہ خداوندعالم کے نزدیک بہت زیادہ کھانا سب سے بری چیزہے۔
۳:)کھاناکھاتے وقت دوسروں کے منہ کی طرف دیکھنا۔
۴:)زیادہ گرم کھاناکھانا۔
۵:)جوچیزکھائی یاپی جارہی ہواسے پھونک مارنا۔
۶:)دسترخوان پرروٹی رکھ دئے جانے کے بعدکسی اورچیزکامنتظرہونا۔
۷:)روٹی کوچھری سے کاٹنا۔
۸:)روٹی کوکھانے کے برتن کے نیچے رکھنا۔
۹:)ہڈی سے چپکے ہوئے گوشت کویوں کھاناکہ ہڈی پربالکل گوشت باقی نہ رہے۔
۱۰:)اس پھل کاچھلکااتارناجوچھلکے کے ساتھ کھایاجاتاہے۔
۱۱:)پھل پورا کھانے سے پہلے پھینک دینا۔
پانی پینے کے آداب
مسئلہ (۲۶۵۵)پانی پینے کے آداب میں چندچیزیں شمارکی گئی ہیں :
۱:) پانی چوسنے کی طرز پرپیئے۔
۲:)پانی دن میں کھڑے ہوکرپیئے۔
۳:)پانی پینے سے پہلے’’ بسم اللہ‘‘ اورپینے کے بعد’’الحمدللہ‘‘ کہے۔
۴:)پانی تین سانس میں پیئے۔
۵:)پانی خواہش کے مطابق پیئے۔
۶:)پانی پینے کے بعدحضرت امام حسین علیہ السلام اوران کے اہل حرم کویاد کرے اور ان کے قاتلوں پرلعنت بھیجے۔
وہ باتیں جوپانی پیتے وقت مذموم ہیں
مسئلہ (۲۶۵۶)زیادہ پانی پینا،مرغن غذا کھانے کے بعدپانی پینااوررات کوکھڑے ہوکر پانی پینامذموم شمارکیاگیاہے۔ اس کےعلاوہ پانی بائیں ہاتھ سے پینااوراسی طرح کوزے کی ٹوٹی ہوئی جگہ سے اوراس جگہ سے پیناجہاں کوزے کادستہ ہومذموم شمارکیا گیا ہے۔