فتووں کی کتابیں » مختصر احکام عبادات
تلاش کریں:
روزے کے احکام ←
→ نمازِ آیات
نماز جمعہ
مسئلہ ۱۱۹۔ نماز جمعہ نماز صبح کی طرح دورکعت ہے البتہ دونوں میں یہ فرق پایا جاتاہےکہ نماز جمعہ میں دوخطبے لازم ہیں اور یہ نماز جمعہ کے دن نماز ظہر کے بدلے پڑھی جاتی ہے اور امام زمانہؑ کی غیبت کے زمانہ میں اگر نماز جمعہ تمام شرائط کے ساتھ قائم کی جارہی ہو تو مکلّف کو اختیار ہےکہ یا نماز جمعہ پڑھے یا نماز ظہر پڑھے گرچہ نماز ظہر اول وقت ہی کیوں نہ پڑھے۔
نماز جمعہ اور اسکے نماز ظہر سے کفایت کرنے کے بعض شرائط درجہ ذیل ہیں:
۱۔ نما زجماعت سے پڑھی جائے اور حاضرین کی تعداد امام کو لیکر پانچ افراد ہونا چاہئے۔
۲۔ امام جمعہ میں امام جماعت کے شرائط پائے جاتے ہوں جیسے عدالت وغیرہ اور اسی طرح نماز جمعہ میں نماز جماعت کی شرائط پائی جاتی ہوں ( مسئلہ نمبر ۹۹، ۱۰۰ پر رجوع کریں)
۳۔ امام جمعہ نماز سے پہلے دو خطبے پڑھے۔
۴۔ نماز جمعہ شروع ہونے سے پہلے کوئی دوسری نماز جمعہ ساڑھے پانچ کیلو میٹر کے کم فاصلے پر نہ ہورہی ہو۔