فتووں کی کتابیں » مختصر احکام عبادات
تلاش کریں:
د۔ استحاضہ ←
→ ب۔ حیض
ج۔نفاس
مسئلہ ۳۸۔ نفاس وہ خون ہے جو عورت کو بچے کی ولا دت کے وقت یا اس کے بعد بچے کی ولادت کی وجہ سے آتاہے او راس حالت میں عورت کو نفساء کہا جاتاہے۔
خون نفاس کی کوئی کمتر مقدار نہیں ہے اس لئے ممکن ہے صرف ایک لمحے کے لئے آئے اور اکثر دس دن تک آتا ہے اس لئے اگر دس دن سے زیادہ خون آئے اور ا س کےحیض کی عادت کےایّام معیّن ہوں مثلا پانچ دن حیض آتا ہو تو اس صورت میں حیض کے ایّام کی مقدار کو نفاس اور باقی کو استحاضہ قرار دے گی۔
اور اگر حیض میں عادت معیّن نہ ہوتو دس دن نفاس قرار دے اور باقی کو استحاضہ قرار دے۔
مسئلہ ۳۹۔ نفساء عورت کے واجبات اور محرّمات حائض عورت کی طرح ہیں البتہ اس فرق کے ساتھ کہ واجب سجدے والی آیتوںکی تلاوت مسجد الحرام اور مسجد النبی ؐ سے گزرنا اور دوسری مسجدوں میں وارد ہونا اور اسی طرح مسجد میں کسی چیز کا رکھنا ان تمام امو ر کی حرمت نفساء عورت کے لئے بنابر احتیاط واجب ہے۔
مسئلہ۴۰۔ نفساء عورت پر واجب ہےکہ خون نفاس سے پاک ہونے کے بعد ایسے اعمال کے لئے جس میں حدث اکبر سے طہارت شرط ہے جیسے نمازوغیرہ، غسل نفاس انجام دے۔