فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
دوسرا مقام: پانی تک رسائی نہ ہو ←
→ تیمم:
پہلا مقام:پانی کا نہ ہونا
مسئلہ 787: اگر انسان آبادی میں ہو تو ضروری ہے وضو اور غسل کے پانی کو مہیا کرنے کے لیے اتنی جستجو کر ے کہ اس کے ملنے سے نا امید ہو جائے اور اسی طرح اگر بیایان میں رہتا ہو جیسے خانہ بدوش ہو تو ضروری ہے وضو اور غسل کے پانی کو مہیا کرنے کے لیے اتنی جستجو کرے کہ اس کے ملنے سے نا امید ہو جائے۔
مسئلہ 788: اگر انسان بیابان میں سفر کی حالت میں ہو تو ضروری ہے راستے میں اور اپنے ٹھہرنے کے آس پاس کی جگہوں میں پانی کے لیے جستجو کرے اور احتیاط لازم یہ ہے اگر وہاں کی زمین ناہموار اور اونچی نیچی ہو یا دوسری جہت سے مثلاً بہت زیادہ درختوں کی وجہ سے اس کا راستہ دشوار ہو، تو اپنے چاروں طرف میں سے ہر طرف پرانے زمانے میں جو تیر کمان کے ساتھ پھینکے[84]جاتےتھے اس تیرکے پھینکنے کے فاصلے کے برابر پانی کی جستجو میں جائے اور ہموار زمین میں ہر طرف دو تیر پھینکنےکے انتہائی فاصلے کے برابر جستجو کرے۔
مسئلہ 789: اگر بعض طرف ہموار اور بعض طرف ناہموار یعنی زمین اونچی نیچی ہو جس طرف ہموار ہے دوتیر کی پرواز کے برابر اور جس طرف ہموار نہیں ہے ایک تیر کے پرواز کے برابر جستجو کرے اور جس طرف پانی کے نہ ہونے کا یقین رکھتا ہو اس طرف جستجو کرنا لازم نہیں ہے۔
مسئلہ 790: اگر کسی شخص کی نماز کا وقت تنگ نہ ہو اور پانی کو مہیا کرنے کے لیے وقت ہو اور اسے یقین یا اطمینان ہو کہ جہاں تک پانی تلاش کرنا ضروری ہے اس سے دور جگہ پرپانی ہے تو پانی مہیا کرنے کے لیے وہاں پر جانا ضروری ہے مگر اتنا زیادہ دور نہ ہو کہ عرفاً اس شخص کو کہے کہ پانی اس کے پاس نہیں ہے اور اگر گمان رکھتا ہو کہ اس جگہ پانی ہے تو وہاں جانا لازم نہیں ہے۔
مسئلہ 791:لازم نہیں ہے کہ انسان خود پانی کی تلاش میں جائے بلکہ جس نے پانی کو تلاش کیا ہو اور اس کے کہنے سے اطمینان ہو تو اس پر اکتفا کر سکتا ہے۔
مسئلہ 792: اگر کوئی احتمال دے کہ خود اس کے اپنے سامان سفر میں یا راستہ کے درمیان سب سے قریب ٹھہرنے کی جگہ میں یا دوسرے مسافروں کے پاس پانی ہے تو ضروری ہے اتنا جستجو کرے کہ پانی کے نہ ہونے کے بارے میں اطمینان حاصل کرے یا اُس کے ملنے سے نا امید ہو جائے، مگر یہ کہ پہلے کسی جگہ پر پانی نہ رہا ہو اور احتمال دے بعد میں پایا جاسکتا ہو تو اس صورت میں جستجو کرنا لازم نہیں ہے۔
مسئلہ 793:اگر نماز کے وقت سے پہلے پانی تلاش کرے اور پانی نہ ملے اور نماز کے وقت تک وہیں رہے اگر پانی کے ملنے کا احتمال دے تو احتیاط مستحب یہ ہےدو بارہ پانی کی تلاش میں جائے۔
مسئلہ 794: اگر نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد پانی تلاش کرے اور پانی نہ ملے اور بعد والی نماز کے وقت تک اسی جگہ رہے چنانچہ پانی ملنے کا احتمال ہو تو احتیاط مستحب یہ ہے کہ دوبارہ پانی کی تلاش میں جائے۔
مسئلہ 795: اگر نماز کا وقت تنگ ہو یا چور اور درندہ سے خوف ہو یا پانی کو تلاش کرنا اتنا زیادہ سخت ہو کہ معمولاً اس طرح کی سختی کو تحمل نہیں کیا جاسکتا ہوتو جستجو لازم نہیں ہے۔
مسئلہ 796: اگر کوئی پانی کی تلاش میں نہ جائے یہاں تک کہ نماز کا وقت تنگ ہو جائےتو اگر پانی کے لیے جاتا اور پانی دستیاب ہو تا تو اس نے گناہ کیا ہے لیکن تیمم کے ساتھ اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ 797: اگر کسی کو پانی نہ ملنے کا یقین ہو اس لیے پانی کی تلاش میں نہ جائے تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور نماز کے بعد سمجھے کہ اگر تلاش کرتا تو پانی مل جاتا تو احتیاط لازم کی بنا پر وضو کے ساتھ نماز کو دوبارہ پڑھے۔
مسئلہ 798: اگر کسی کو تلاش کرنے کے بعد پانی نہ ملے اور اس کے ملنے سے مایوس ہو کر تیمم کرکے نماز پڑھے اور نماز کے بعد سمجھے کہ جس جگہ پانی تلاش کیا پانی موجود تھا تو اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ 799: اگر کوئی یقین رکھتا ہو کہ نماز کا وقت تنگ ہے اگر بغیر جستجو کئے ہوئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھے اور نماز کے بعد یا وقت گزرنے سے پہلے سمجھے کہ پانی تلاش کرنے کے لیے وقت تھا تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو دوبارہ پڑھے۔
مسئلہ 800: اگر کوئی شخص با وضو ہو اور جانتا ہو کہ اگر اس نے اپنا وضو باطل کر دیا تو اس کے لیے پانی کو مہیا کرنا ممکن نہیں ہے یا وضو نہیں کر پائے گا اگر وہ اپنا وضو بر قرار رکھ سکتا تھا تو احتیاط واجب کی بنا پر اس کو باطل نہیں کرنا چاہیے چاہے وقت سے پہلے ہو یا وقت کے داخل ہونے کے بعد لیکن اپنی بیوی سے نزدیکی کر سکتا ہے اگرچہ جانتا ہو کہ غسل کرنے کے امکان فراہم نہیں ہوں گے اور اس کا وظیفہ تیمم ہوگا اور یہ حکم احتیاط واجب کی بنا پر نزدیکی (ہم بستری) سے مخصوص ہے اور دوسری جنسی لذتوں کو شامل نہیں ہو گا لیکن اگر یہ جانتا ہو کہ اس کے لیے تیمم کرنے پر بھی قدرت نہیں رکھتا تو یہ عمل (نزدیکی) جائز نہیں ہے۔
مسئلہ 801: اگر کسی کے پاس صرف وضو یا غسل کے لیے پانی ہو اور جانتا ہو کہ اگر اس کو گرادے گا تو پانی نہیں ملے گا چنانچہ نماز کا وقت داخل ہو گیا ہو تو اس پانی کا گرانا حرام ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کے وقت سے پہلے بھی نہ گرائے۔
مسئلہ 802: اگر کوئی جانتا ہو کہ پانی نہیں ملے گا اور اپنے وضو کو باطل کردے یا جو پانی تھا اسے گرادے اگرچہ گناہ کیا ہے لیکن تیمم کے ساتھ اس کی نماز صحیح ہے البتہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس نماز کی قضا بھی پڑھے۔