فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
زکوٰۃ فطرہ ادا کرنے سے مربوط بعض دوسرے احکام ←
→ دوسرے کا فطرہ ادا کرنا
زکوٰۃ فطرہ کا مصرف
مسئلہ 2664: احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ فطرہ صرف ان شیعہ اثنا عشری فقرا کو دیا جائے جو زکوٰۃ مال کے مستحق کے شرائط رکھتا ہو اور زکوٰۃ مال کے دوسرے مصارف میں مصرف نہیں کر سکتے اور اگر شہر میں کوئی شیعہ فقیر نہ ہو تو دوسرے مسلمان فقرا کو دے سکتاہے لیکن کسی بھی صورت میں ناصبی کو نہ دیا جائے۔
مسئلہ 2665: اگر کوئی شیعہ بچہ فقیر ہو انسان فطرہ کو اس پر خرچ کر سکتا ہے یا یہ کہ اس کے ولی کو دے تاکہ اُسے بچے کی ملکیت میں قرار دے۔
مسئلہ 2666: وہ فقیر جس کو فطرہ دیا جائے لازم نہیں ہے عادل ہولیکن جیسا کہ زکوٰۃ مال میں ذکر ہوا ۔ احتیاط واجب ہے کہ شرابی اور بے نمازی اور جو آشکار گناہ کرتا ہو (متجاہر بہ فسق) اس کو فطرہ نہ دے اسی طرح جو شخص فطرہ کو گناہ میں صرف کرے اس کو نہ دیا جائے۔
مسئلہ 2667: احتیاط مستحب ہے کہ ایک فقیر کو ایک صاع (تقریباً تین کیلو) سے کم فطرہ نہ دیا جائے مگریہ کہ جو فقیر لوگ جمع ہوئے ہیں ان سب کو نہ ملے لیکن اگر کئی صاع ایک فقیر کو دیا جائے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ 2668: غیر سید، سید کو فطرہ نہیں دے سکتا گرچہ کوئی سید اس کا نان خور ہوپھر بھی اس کا فطرہ کسی دوسرے سید کو نہیں دے سکتا لیکن جو شخص سید ہے وہ اپنے فطرہ کو فقیر سید یا غیر سید کو دے سکتا ہے اگرچہ وہ افراد جو اس کے نان خور شمار ہوتے ہیں اور ان کا زکوٰۃ فطرہ اس پر واجب ہے سیدنہ ہوں۔