فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
ان لوگوں کے احکام جن کا فطرہ دینا انسان پر واجب ہے ←
→ زکوٰۃ ادا کرنے کے دوسرے احکام
زکوٰۃ فطرہ
زکوٰۃ فطرہ واجب ہونے کے شرائط
مسئلہ 2645: عید الفطر کی رات غروب کے وقت جو بھی مکلف مندرجہ ذیل شرائط رکھتا ہو اسے اپنے اور ان لوگ کے لیے جو عرفاً اس کے نان خور (اس کے یہاں جو کھاتے ہوں) شمار ہوتے ہوں فطرہ دینا واجب ہے:
1۔ بالغ ہو ۔
2۔ عاقل ہو۔
3۔ بے ہوش نہ ہو۔
4۔ فقیر نہ ہو۔
5۔ خادم اور عبد نہ ہو۔
مسئلہ 2646: عید الفطر کی رات غروب سے پہلے کسی کے لیے وجوب کے شرائط فراہم ہوجائیں جیسےیہ کہ بچہ بالغ ہوجائے یا دیوانہ عاقل ہو جائے یا فقیر غنی (مال دار) ہو جائے اگر فطرہ کے واجب ہونے کی دوسری شرطیں رکھتا ہو تو ضروری ہے زکوٰۃ فطرہ دے اور اسی طرح احتیاط واجب کی بنا پر اگر یہ شرطیں عیدالفطر کی رات غروب آفتاب سے عید کے دن ظہر تک کے درمیان حاصل ہو جائے لیکن اگر عید کے دن ظہر کے بعد یہ شرطیں پائی جائیں تواس پر زکوٰۃ فطرہ نکالنا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ 2647: جو کوئی فقیر [311]ہو اس پر زکوٰۃ فطرہ دینا واجب نہیں ہے اس بنا پر جس شخص کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لیے سال بھر کا خرچ نہ ہو اور کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کے سال بھر کا خرچ پورا کر سکے تو اس پر فطرہ دینا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ 2648: جس شخص کا فطرہ کسی دوسرے شخص پر واجب ہو اس پر اپنا فطرہ خود دینا واجب نہیں ہے لیکن اگر وہ شخص اس کا فطرہ نہ دے چنانچہ فطرہ کے واجب ہونے کی شرطیں موجود ہوں۔[312] تو احتیاط کی بنا پر انسان پر واجب ہے کہ اپنا فطرہ خود ادا کرے اسی طرح اگر غنی شخص فقیر شخص کا نان خور ہو تو مذکورہ فقیر پر فطرہ دینا واجب نہیں ہے اور اگر غنی شخص زکوٰۃ فطرہ کے وجوب کی شرطیں رکھتا ہو تو خود اس پر فطرہ دینا لازم ہوگا۔
مسئلہ 2679: زکوٰۃ فطرہ کے وجوب میں مسلمان ہونے کی شرط نہیں ہے اور اس کی ادائیگی کافر پر بھی واجب ہے لیکن اگرکافر عیدالفطر کی رات غروب آفتاب کے بعد مسلمان ہو تو اس کا فطرہ ساقط ہو جائے گا اور اس پر فطرہ دینا واجب نہیں ہے لیکن وہ مسلمان جو شیعہ نہ ہو اگر شوال کا چاند دیکھنے کے بعد(عیدالفطر کی رات غروب آفتاب کے بعد) شیعہ ہو جائے تو اس سے فطرہ ساقط نہیں ہوگا اور ضروری ہے کہ وہ فطرہ دے۔

[311] فقیر کی تعریف مصرف خمس کی فصل میں گزر چکی ہے۔
[312] وہ شرطیں جو زكوٰۃ فطرہ کی بحث کی ابتدا میں ذکر ہوئیں۔